Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 20.10.2013

October 21, 2013 0 1 min read

ڈنگہ :ڈی ایس ریلوے منور شاہ کی ڈنگہ اسٹیشن پر اچانک آمد،اسٹیشن ماسٹر،پولیس کانسٹیبل کو معطل کرتے ہوئے اسٹیشن پر لگے سٹال کو سیل کر دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی ایس ریلوے منور شاہ کی ڈنگہ اسٹیشن پر اچانک آمد،اسٹیشن ماسٹر،پولیس کانسٹیبل کو معطل کرتے ہوئے اسٹیشن پر لگے سٹال کو سیل کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ڈی ایس ریلوے منور شاہ نے اچانک ڈنگہ اسٹیشن کا دورہ کیا اورناقص صفائی کی وجہ سے اسٹیشن ماسٹر منور بوسال اور پولیس کانسٹیبل کو موقع پر معطل کر دیا جبکہ اسٹیشن پر لگے کھانے پینے کے سٹائل کو فوری طور پر سیل کر دیا اس موقع پر سینکڑوں معززین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی ایس ریلوے منور شاہ نے اہل علاقہ کو یقین دلایا کہ وہ جلد از جلد اسٹیشن پر خواتین کے لئے الگ مسافر خانہ بنوانے کی کوشش کے ساتھ ساتھ پلٹ فارم پر شیڈ لگوائیں گے تاکہ مسافروں اور خصوصاً خواتین کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔اور اسٹیشن عملہ کو تنبیہہ کہ اگر کوئی بھی شخص اپنی ڈیوٹی کو صحیح انداز میںنہیں کر سکتا تو وہ گھر چلا جائے۔ذرائع کے مطابق معلوم ہو ا ہے کہ انہوں نے اسسٹنٹ اسٹیشن ماسٹر کو اسٹیشن ماسٹر ڈنگہ کا اضافی چارج بھی سونپ دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے والے اراکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان ہے
ڈنگہ(محمدبلال احمد بٹ) اثاثوں کی تفصیلات نہ جمع کرانے والے اراکان اسمبلی کی رکنیت معطل ہونے کا امکان ہے۔ اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کروانے والوں میں پچاس
سے زاہد اراکین پارلیمنٹ وصوبائی اسمبلی شامل ہیں جن میں رحمان ملک ، اسد عمر اور مصطفی کمال بھی اثاثوں کی تفصیلات فراہم نہکرنے والوں میں شامل ہیں۔الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقررکی گئی تھی ،اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والوں میں قومی اسمبلی کے 9، سینیٹ کے 4 ،پنجاب اسمبلی کے 9،سندھ اسمبلی کے11،خیبرپختونخوا اسمبلی کے22 ارکان،بلوچستان اسمبلی کے 6 ارکان شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : انسان کا اپنے خالق کی رضا اورمرضی کا علم ہونے کے بعد اس کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کا عمل قربانی کہلاتا ہے ،چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)صدر پاکستان مسلم لیگ ن ہالینڈ،چیئر مین پاک نیدر لینڈ فرینڈ شپ ایسوسی ایشن ،معروف زمیندار چوہدری وحید اکرم آف ہالینڈ نے اپنے بیان میں کہا کہ انسان کا اپنے خالق کی رضا اورمرضی کا علم ہونے کے بعد اس کے سامنے سر تسلیم خم کرنے کا عمل قربانی کہلاتا ہے ،انہوں نے کہا کہ عید الاضحی کے موقع پر قربانی اب ہمارے معاشرے میں رسم و رواج کی شکل اختیار کر چکی ہے،جبکہ اس قربانی کا اصل ہدف بہت اعلیٰ و ارفع ہے،قربانی درحقیقت اللہ تعالیٰ اورحضرت ابراہیم اور حضرت اسماعیل سے عہد ہے کہ ہم اللہ کے سامنے جھکتے ہوئے ہر دشمن خدا سے نفرت کریں گے۔ آخر میں انہوں نے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے صوبائی وزیر خیبر پختونخواہ اسرار اللہ گنڈا پور کی ہلاکت پر گہرے دکھ اور افسوس و رنج کا اظہار کیا اور وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جامع اور ٹھوس اقدامات کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :انشاء اللہ تعالیٰ بلدیاتی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کروں گا،چوہدری ماجد محمود
ڈنگہ ( محمد بلال احمد بٹ) چوہدری الیاس افضل گروپ ، کمانڈر چوہدری سلمان االیاس وڑائچانوالہ آف ناروے کی طرف سے نامزد کئے گئے چیئرمین چوہدری ماجد محمود نے اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے میں الیاس افضل گروپ اور کمانڈر چوہدری سلمان الیاس ناروے ، چوہدری شوکت چکوڑہ ، محمد شفیع کمالہ ، چوہدری وکالت بھکنانوالی ، چوہدری عمران شوکت بجلی چکوڑہ ،چوہدری احمد خاں بھکنانوالی ، میاں حامد گراٹیاں ، چوہدری بشیر گورسی شخو چک اور اُن کے ساتھیوں کا بے حد مشکور ہوں کہ جنہوں نے مجھے آئندہ بلدیاتی الیکشن میں چیئرمین مشاورت سے منتخب کیا انشاء اللہ تعالیٰ بلدیاتی الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیابی حاصل کروں گا میرے گروپ نے امیدوار چیئرمین نامزد کیا ہے میری فتح یقینی ہوگی انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو ترجیح دی ہے بلدیاتی ایکشن جیت کر مزید عوامی خدمت کرناچاہتا ہوں ، لوگ تبدیلی چاہتے ہیں تاکہ ان کے مسائل ان کی دہلیز پر ہی حل ہوں ۔ وڑائچانوالہ یونین کونسل میں بد دیانت افراد کو ہرگز قبول نہیں کریں گے ۔ ہمارے علاقے کی عوام کرپٹ اور بد دیانت شخص کی تھانیداری ہر گز قبول نہیں کریں گے ۔ ہمارا ہر قدم چوہدری الیاس افضل گروپ کے ساتھ شانہ بشانہ ہو گا اور مخالفین کو بلدیاتی الیکشن میں عبرت ناک شکست سے دو چار کریں گے ۔ ہم نے یونین کونسل وڑائچانوالہ کے تمام دیہات کے معززین سے اپنے سیاسی رابطے شروع کر دیے ہیں ۔ جس کے مثبت نتائج حاصل ہوئے ہیں ۔ انہی بھائیوں کی بدولت کاندھے سے کاندھا ملا کر چلیں گے اور کامیابی ہمارا مقدر بنے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : رانا سلطان علی کے صاحبزادے رانا ابرار پاشا ، رانا ضیغم ، رانا زبیر کے بھائی رانا زاہد سلطان شادی کے بندھن میں منسلک ہو گئے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) محلہ گڑھی والا ڈنگہ کی سماجی شخصیت رانا سلطان علی کے صاحبزادے رانا ابرار پاشا ، رانا ضیغم ، رانا زبیر کے بھائی رانا زاہد سلطان شادی کے بندھن میں منسلک ہو گئے ۔ جب ان کی بارات ان کے گھر سے نکلی تو بینڈ باجوں کے
ساتھ جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا ۔ جب ان کی بارات بندھن میرج ہال وزیر آباد پہنچی تو بارات کا استقبال باقر علی رانا ، ذوالفقار رانا ، انتظار حسین اور خالد حسین صحافی نے کیا ۔ دولہا کے گلے میں پھولوں کی مالا اور پتیاں نچھاور کیں ۔ رانا زاہد سلطان کی رسمِ نکاح باقر علی رانا وزیرآباد کی صاحبزادی سے بخوبی انجام پائی ۔ جبکہ دعوت ولیمہ کی پر وقار تقریب لال قلعہ ریسٹورنٹ ڈنگہ میں منعقد ہوئی ۔ مہمانوں کا استقبال رانا سلطان علی ، ذوالفقار علی رانا ، بابر اکرام شخو پورہ ، ابرار پاشا ڈنگہ نے کیا ۔ دعوت ولیمہ میں خصوصی شرکت سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری قمر زمان کائرہ نے کی ، جبکہ نمایاں اہم شخصیات میں عدنان بٹ پنجاب پولیس ، نعیم اللہ پنجاب پولیس ، اکمل پنجاب پولیس ، مرزا شہباز بیگ سابق کونسلر ، بشارت مہر کھاریاں کینٹ ، ذوالفقار علی بدر ، فرحان ڈار ، عاصم مجید انجئیر، میر حسن ، محمد جمیل ، برکت علی بھٹی ، لالہ منظور ، محمد شفیع ، عثمان بٹ ، مہر ارشد ، مرزا مامون ، مہر تراب ، مہربشیر ، شیخ فاروق ، مہر عبدالخالق ، مہر طارق محمود ، عمر بھٹی ، مہر ناصر چیلیانوالہ ، ماسٹر محمد اصغر 35چک ، محمد اسلم سرگودھا ، محمد اقبال سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پیپلز پارٹی مزدوروں ، کسانوں ، نوجوانوں اور محنت کشوں کی جماعت ہے،چوہدری قمر زمان کائرہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نے رانا زاہد سلطان کی ولیمہ کی تقریب کے بعدصحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں ، کسانوں ، نوجوانوں اور محنت کشوں کی جماعت ہے ۔ جس نے ہمیشہ اقتدار میں رہتے ہوئے یا بغیر اقتدار کے غریب عوام کے مسائل کو حل کرنے کی جد و جہد کی پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اس مشن پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے۔ مخالفین کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے
گی اور اب مسلم لیگ ن کو قومی انتخابات کی طرح عوامی حقوق اور ان کی رائے پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔ عوام کے حقوق کی حفاظت کریں گے ۔ حالات قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں ۔ وہ لوگ جو عوام کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کر کے اقتدار کے سنگھا سن پر بیٹھے تھے ایک ایک کر کے اپنے ہر وعدے سے مکرتے جا رہے ہیں اور ان کا واحد مقصد اپنے اقتدار کو طول دینا رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کے ورکر ہونے پر فخر ہے ۔ ہم پارٹی کے فیصلوں کے پابند ہیں ۔ پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ہمیں قبول ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور بے لوث عوامی خدمت کے جزبے کو پروان چڑھایا ہے ۔ انہوں نے شریفانہ سیاست کو فروغ دیتے ہوئے ہمیشہ عوام کے حقوق کی فراہمی اور تحفظ کی جنگ لڑی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے موثر سیاسی حکمت عملی طے کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں ۔ عوام ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت اور سرمایہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ۔ آمریت کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے دے کر بھٹو خاندان نے ہمیشہ جمہوریت کو دوام بخشا ہے ۔ غریب عوام کو سر اٹھا کر جینے کا حق بخشا ہے اور تھانے کچہری کی سیاست کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کی ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ پیپلز پارٹی اپنی عوامی خدمات کا سفر ہمیشہ جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ڈیسنٹ موبائل سنٹر پر چور دکان کے تالے توڑ کر قیمتی موبائل لے اڑے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) کولیاں روڈ ڈنگہ عید کے دنوں ڈیسنٹ موبائل سنٹر سے نامعلوم چور دکان کے تالے توڑ کر قیمتی بارہ موبائل جن کی مالیت تقریباً پچاس ہزار کے قریب ہے ۔ کونٹر کے شیشے توڑ کر رات کی تاریخی میں فرار ہو گئے ۔ حسب معمول عید کی چھٹیوں کے بعد مالک دکان جب دکان کھولنے کے لیے آیا تو دکان کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے ۔ ڈنگہ پولیس گزشت نظام اور چوکیدار نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز دکانوں میں سے چوریاں ہو رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم اپنے والد گرامی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وہ کام کریں گے،چوہدری سلیمان الیاس آف وڑائچانوالہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ناروے میں مقیم کمانڈر چوہدری سلمان الیاس آف وڑائچانوالہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ہم نے چوہدری الیاس افضل گروپ کے نامزد چئیرمین چوہدری ماجد محمود کو بلدیاتی الیکشن میں نمایاں کر دیا ہے ۔ انشاء اللہ تعالیٰ ہمارے پلیٹ فارم سے وڑائچانوالہ سے شراب نوشی ، اسلحہ کیچر کا مکمل خاتمہ کریں گے ۔ ہم اپنے والد گرامی کے نقشے قدم پر چلتے ہوئے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے ہر وہ کام کریں گے جس میں ہر شخص کو تحفظ ملے ۔ ہمارے خاندان نے ضلع گجرات بھر میں سیاست کے میدان میں اپنا ایک نمایاں مقام بنایا ہے اور انشاء اللہ اس مقام کو ہم ہمیشہ قائم و دائم رکھیں گے ۔ بلدیاتی الیکشن میں ہمارے پینل سے منتخب ہونے والے چئیرمین چوہدری ماجد محمود کو کامیاب کرانے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے ۔ اس سلسلہ میں یونین کونسل وڑائچانوالہ اور گرد و نواح دیہاتوں سے اعلیٰ شخصیات سے رابطے جاری ہیں ۔ یونین کونسل وڑائچانوالہ کسی کی جاگیر نہیں ہمارے خاندان نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے ۔ ہمارے خون میں ہمیشہ وفا کی خوشبو ملے گی ۔ اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ہر ظالم کا راستہ روکیں گے اور مظلوم کا بھرپور ساتھ دیں گے ۔ ہمارے مخالفین بلدیاتی الیکشن میں خوف زدہ ہیں ۔ اب یونین کونسل وڑائچانوالہ میں امن اور خوشحالی آئے گی ۔یہی ہمارا وطیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جن بھائیوں نے ہماری حمایت میں اعلان کیے ہیں ۔ بزرگوں ، بھائیوں اور دوستوں کے بے حد مشکور ہیں اور ان کے قرض دار ہیں ۔ بہت جلد آئندہ دنوں میں یونین کونسل وڑائچانوالہ میں بہت بڑا اکٹھ ہو گا، یہ اکٹھ مثالی ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل کے زیراہتمام دوست ٹیلنٹ ایوارڈ2013ء کی نویں سالانہ تقریب لال قلعہ میرج ہال میں منعقدہوئی
ڈنگہ (رپورٹ محمد بلال احمد بٹ)ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل کے زیراہتمام دوست ٹیلنٹ ایوارڈ2013ء کی نویں سالانہ تقریب لال قلعہ میرج ہال میں منعقدہوئی،تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا جس کی سعادت حافظ محمد محسن نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبولۖ معروف نعت خواں قاری محمد اویس سیالوی نے پیش کی،اس شاندار تقریب کی کمپیئرنگ کے فرائض تنظیم کے آرگنائزر انصر محمود مہر نے اپنے منفرد انداز میں ادا کئے،جسے حاضرین نے بہت زیادہ سراہا،محمد عارف قادری نے سپاس نامہ پیش کیا اور تنظیم کے اغراض و مقاصد اور گذشتہ کارکردگی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایاکہ یہ تنظیم کس جانفشانی اورلگن سے کام کرتے ہوئے مختلف امتحانات میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ و طالبات کا کھوج لگا کر انہیں ایک مقام پر اکٹھا کر کے انہیں ٹیلنٹ ایوارڈ سے نوازتی ہے،اس کے بعد ٹیلنٹ ایوارڈ کی تقسیم کا باقاعدہ مرحلہ شروع ہوا،سب سے پہلے میٹرک کی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو ایوارڈ دیئے گئے،میٹرک کے لیے میرٹ اے کٹیگری کے لیے1050میں سے 950 سے زیادہ نمبر حاصل کرنا تھا،اس سطح پر چار سٹوڈنٹس جاوید خاںآف ڈنگہ993،اسامہ اشرف ہاشمی آف ڈنگہ962،شہذیب اشرف آف ڈنگہ960نمبر اور احمد رضا آف بجاڑ والا لوکڑی956نمبر لے کر ٹیلنٹ ایوارڈ اور میرٹ سرٹیفکیٹ کے مسحق قرارپائے،میٹرک بی کٹیگری میں میرٹ900سے950نمبر تک تھا،اس سطح پر علی حمزہ آف شیخو چک946نمبر عثمان غمنی آف گھرکو 942نمبر،حمزہ ارشد آف جھنڈا چوہان941 نمبر،مقدس ناز غوثیہ مہریہ938نمبر،ایمن عبدالرحمن جمشید کالونی933نمبر،کائنات اکبر سفید مندر929،ثاقب نذیر (ریلوے اسٹیشن)929 نمبر،بختاور ظہور (بھلیسرانوالہ لوکڑی)925نمبر،عثمان اختر جھنڈا چوہان918نمبر،سفیر عباس(شیخو چک)917نمبر،نعمان ارشد (چک جیون)914نمبر،اقصیٰ صدیق (ریلوے آبادی)913نمبر،حاجرہ افضال آرام باغ912نمبر،میثم علی (شیخو چک)912نمبر،انعم بی بی(تریڑوانوالہ)911نمبر،محبوب علی (مدینہ کالونی909نمبر،ثمن جبار(طاہر آباد)907نمبر اور انیلہ طاہرہ(بھلیسرانوالہ)901نمبر لے کرٹیلنٹ ایوارڈ اور میرٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے،انٹرمیڈیٹ کی سطح پر اے کٹیگری کے لیے میرٹ850/1100سے زائد تھا،اس سطح پر سعدیہ افضل894نمبر اور انعم ناز آرام باغ857 نمبروں کے ساتھ ٹیلنٹ ایوارڈ اور میرٹ سرٹیفکیٹ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئیں،جبکہ انٹرمیڈیٹ بی کٹیگری میں شائزہ انعم شاہ قلی820 نمبر،اور عشرت فاطمہ ڈنگہ799نمبر کو ٹیلنٹ ایوارڈ اور میرٹ سرٹیفکیٹ دیئے گئے،بی اے کی سطح پر پہلی کٹیگری کا میرٹ800میں سے550سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کے لیے تھا،اس کٹیگری میں سونیا مریم(رکھ ڈنڈ)576نمبر،صنم طارق ڈنگہ571نمبر اور رفقت جاوید شاہ تکیہ552نمبر حاصل کرنے کی وجہ سے ٹیلنٹ ایوارڈ اور میرٹ سرٹیفکیٹ کی مستحق قرار پائیں،بی اے کے لیے بی کٹیگری کا میرٹ500سے550تک تھا،اس سطح پر طیبہ مشتاق مغل پورہ(549نمبر،شبنم نواز ریلوے آبادی544نمبر،عائشہ اشرف آرام باغ543 نمبر،نورین فاطمہ نبی پورہ539نمبر،کرن شہزادی مغل پورہ537نمبر،سحرش جبین گڑھی والا536نمبر،غلام فاطمہ(کالرہ)533نمبر،تنزیلہ شہزادی کھوسہ528نمبر،ثنائجاوید شیر شاہ512نمبر،نویدہ اصغر جانی چک509نمبر،ارم الطاف نور جمال509 نمبر،منیبہ کوثر بیکنانوالہ506 نمبر اور نیلم بشیر ڈھلیان505نمبروں کے ساتھ ٹیلنٹ ایوارڈز اور تعریفی اسناد حاصل کرنے میںکامیاب ہوئیں،سپیشل کٹیگری میں اللہ بخش آف پنجن شہانہ کو پرتگیش لینگوئج میں92 فیصد نمبر ریکارڈ حاصل کر کے نمایاں کامیابی پر ٹیلنٹ ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا گیا،جبکہ نور العین زہرہ کو میٹرک سائنس گروپ میں998نمبر حاصل کرنے پر ٹیلنٹ ایوارڈ اور میرٹ سرٹیفکیٹ اور مقیت بن حبیب کوThe Rootsسکول سسٹم کے تحت ہونے والے ذہانت کے امتحان میں4/4نمبر حاصل کرنے پر ٹیلنٹ ایوارڈ اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔اس منفرد اور شاندار تقریب میں مختلف شعبوں کے لیے میاں طارق محمود ایم پی اے،جناب طاہر کاشف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن ضلع گجرات،حاجی مقرب علی چیئرمین ٹیلنٹ ویلفیئرکونسل،میاں امجدمحمود سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ،حاجی شاہد محمود بٹ چیف ایگزیکٹو حاجی ٹریولز و صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ،چوہدری نصیر احمد،سابق ناظم یو سی نور جمال،حاجی محمداقبال منج اور ماہر تعلیم میاں محمد اعظم نے ایوارڈتقسیم کئے،تقسیم ایوارڈ کی اس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میاں طارق محمود نے کہا کہ ٹیلنٹ ایوارڈ کا پروگرام واقعی اپنی ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے،اس موقع پر حاجی مقرب علی ،انصر مہر اور ان کی پوری ٹیم کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں کہ یہ مختلف اداروں کے علاقہ کو ہونہار طلباء و طالبات کو ایک جگہ اکٹھا کر کے ان کے اعزاز میں اتنا شاندار پروگرام سجاتے ہیں جس کی وجہ سے ہمیں ان مایہ ناز سٹوڈنٹس سے ملنے اور ان کی صلاحیتوں کو دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔جناب طاہر کاشف ای ڈی او ایجوکیشن نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں پورے ضلع میں وزٹ کرتا ہوں مگر ٹیلنٹ ویلفیئرکونسل کا تعلیم اور دیگر مثبت سرگرمیوں کے لیے کام کہیں اور دیکھنے کو نہیں ملا یہ تنظیم واقعی تعلیمی شعبہ میں ہماری بڑی معاونت کر رہی ہے،جس کی میں دلی قدر کرتا ہوں،میاںمحمد اعظم نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مجھے انتہا کی خوشی ہے کہ یہ تنظیم علاقہ کے مایہ ناز طلباء و طلبات کو ایوارڈز دے کر ان کی زبردست حوصلہ افزائی کرتی ہے،جس سے مزیدٹیلنٹ کھل کرسامنے آنے لگا ہے،جو ہم سب کے لیے ایک قابل فخر بات ہے۔حاجی مقرب علی نے کہا کہ ہماری تنظیم کی یہ خوبی ہے کہ اس کی طرف سے تمام سرکاری اور پرائیویٹ اداروں کے پوزیشن ہولڈرز طلباء و طالبات کو بلا تفریق میرٹ کی بنیاد پر ایوارڈ دیئے جاتے ہیں۔میاں امجد محمود نے دورن خطاب کیا کہ مجھے انتہائی خوشی ہے کہ یہ تنظیم شرح خواندگی کو بڑھانے میں ایک اہم کردار ادا کر رہی ہے،اور دیگر شعبوں میں بھی ایوارڈ دے کر ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کرنے میں پیش پیش ہے حاجی شاہد محمود بٹ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میں یقین سے کہتا ہوں کہ ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل کی طرف سے ٹیلنٹ دوست ایوارڈ کے اجراء سے تعلیم اور دیگر مثبت سرگرمیوں میں محنت اور مقابلے کی فضا پیداہوئی ہے،جو ہم سب کے لیے انتہائی خوشی کی بات ہے۔پروگرام کے آرگنائزر انصر مہر نے کہا کہ اس پروگرام میں صرف ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل ہی نہیں بلکہ ہم سب لوگ میزبا ہوتے ہیں اور حقیقتاً پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات اور دوسرے باصلاحیت افراد ہی ہمارے مہمانان خصوصی ہوتے ہیں، جن کی وجہ سے ہم اتنا پیار ا پروگرام سجاتے ہیں ہم ان حقیقی ہیروز کی جتنی قدر کریں کم ہے۔ٹیلنٹ ایوارڈ حاصل کرنے والے مختلف طلباء و طالبات نے بھی اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ٹیلنٹ ویلفیئر کونسل کی طرف سے ایوارڈز اور میرٹ سرٹیفکیٹ دیئے جانے پر ہماری زبردست حوصلہ افزائی ہوئی ہے،اور ہم انشاء اللہ آئندہ پہلے سے بھی زیادہ بڑھ کر محنت کریں گے اور مزید ایوارڈ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کریں گے،یہ ایوارڈ ملنا ہمارے لئے بڑے اعزاز کی بات ہے۔ تقسیم ایوارڈ کی اس خوبصورت تقریب میں طلباء و طالبات کے علاوہ ان کے والدین،تاجروں،صحافیوں،اساتذہ کرام،سیاسی شخصیات،شعبہ تعلیم کے افسران،کھلاڑیوں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی،اور اپنے اپنے الفاظ میں کونسل کے اس اقدام کو اپنی نوعیت اور مقاصد کے لحاظ سے مثالی اور منفرد قرار دیتے ہوئے زبردست خراج تحسین پیش کیا۔تقریب کی خاص بات یہ بھی کہ یہاں تشریف لانے والے ہر مہمان اور ایوارڈ حاصل کرنے والے سٹوڈنٹس کا خصوصی استقبال کیا گیا،ایوارڈز کی تقسیم کے بعد تنظیم کی طرف سے میاں طارق محمود،طاہر کاشف،میاں محمد اعظم،میاں امجدمحمود،حاجی شاہد بٹ،چوہدری نصیر احمد اور محمداقبال منج کو تنظیم کی طرف سے سوینئر پیش کئے گئے،تقریب کے اختتام پر مقرب علی خان نے خصوصی دعا فرمائی اور آخر میں تمام حاضرین کی پرتکلف تواضح کی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مسعود عالم خاکسار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرپروقار رنگا رنگ الوداعی تقریب کا انعقاد،ایم پی اے طارق محمود کی خصوصی شرکت
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتا ماہر تعلیم سینئر ہیڈماسٹر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک جانی ای ڈی او مرکز ڈنگہ کے اعزاز میں ای ایس چک جانی میں مسعود عالم خاکسار کی ریٹائرمنٹ کے موقع پرپروقار رنگا رنگ الوداعی تقریب کا انعقادایم پی اے میاں طار ق محمود،محمد طفیل ضیاء اے ای او،سابق ای ڈی او اعظم انجم ککرالی،محمد الیاس اے ای او مرکز کھاریاں،محمد اشرف قریشی،میاں محمد عارف،میاں جاوید اقبال،چوہدری رفیع اطہر،بشیراحمد سابق اے ای او نونانوالی نے بطور خاص تقریب میں
شرکت کی ممتاز ماہر تعلیم مسعود عالم خاکسار کے اعزاز میں منعقدہ الوداعی تقریب میں میاں طارق محمود ایم پی اے،سابق ای ڈی او ایجوکیشن محمد اعظم انجم،اے ای او ککرالی محمد طفیل ضیائ،اے ای او کھاریاں محمد الیاس،سابق اے ای او چوہدری رفیع اطہر سابق اے ای او بشیر احمد،ہیڈماسٹر محمد اشرف قریشی،ہیڈ ماسٹر ڈنگہ ہائی سکول میاں محمد عارف ،امتیاز احمد انچارج ہیڈ ماسٹر چک جانی،محمد سلیمان،اصغر علی یزدانی،جاوید ریاض،میاں جاوید اقبال اوردیگر نے انہیں یادگاری تحائف پیش کئے،گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول چک جانی میںممتاز ماہر تعلیم مسعود عالم خاکسار کے اعزاز میں منعقدہ پروقار تقریب میں میاں طارق محمود ایم پی اے سابق ای ڈی او میاں محمد اعظم انجم اے ای او کھاریاں محمد الیاس اے ای او ککرالی،محمد طفیل ضیاء سابق اے ای او ڈنگہ چوہدری رفیع اطہر،بشیر احمد،ہیڈماسٹر میاں محمد عارف،محمد اشرف قریشی،میاں جاوید اقبال،امتیاز احمد،اصغر علی روحانی،شاہد اسلم ہیڈ ماسٹر کولیاں محمد اختر ٹوپہ عثمان،مرزا محبوب اکرم جرال ہیڈ ماسٹر ای ایس سکول ڈنگہ اصغر علی یزدانی،ناصر،کاشف محمود،حافظ غلام حیدر،شاہد اقبال،ذوالفقار احمد شہباز حسین دان ہیڈماسٹر پنجن شہانہ،نثار مغل،رانا قاسم حسنین،ندیم احمد کھوڑی عالم،ریاض احمد جاوید،محمد آصف سمیت دیگر نے شرکت کی گورنمنٹ ای ایس چک جانی کے انچارج ہیڈ ماسٹر امتیاز احمد،اصغر علی یزدانی،احسان الٰہی،عاطف علی ریاست علی،عابد محمود،عبدالجبار،محمد مہدی،غلام غوث،محمد ارشد ماسٹرمحمد افضل،ندیم افضل پسوال،محمد سلیمان اور سٹاف نے ایم پی اے میاں طارق محمود ،مسعود عالم خاکسار،میاںمحمد اعظم انجم سمیت تمام مہمانان ذی وقارکا خاص مہمان کے طور پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا اور مسعود عالم خاکسار کو یادگاری تحائف پیش کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: ہم نے اور ہمارے خاندان نے ہمیشہ علاقہ میں شرافت اور شائستگی کی سیاست کو فروغ دیا،میاں اسجد آف ڈھلیان
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)انشاء اللہ ہمارا دعو ی ہے جب بلدیاتی میدان سجے گا تو اللہ
سبحان تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور عوامی طاقت سے ہمارا چیئر مین وائس چیئر مین کا پینل ماضی کی طرح مخالفین کی نیندیں اڑا دے گا بلکہ بھاری اکثریت سے کلین سویپ کرے گاعلاقہ کی تعمیر وترقی بجلی گیس سمیت تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی عوام کی فلاح و بہبود و خوشحالی اور ان کا احساس محرومی دور کرنا ہماری سیاست کا مرکز و محور ہے،میاں اسجد اقبال ڈھلیان کا بڑے اکٹھ سے خطاب انہوں نے کہا کہ ہم نے اور ہمارے خاندان نے ہمیشہ علاقہ میں شرافت اور شائستگی کی سیاست کو فروغ دیا،یونین کونسل چک جانی کا ہر فرد میرا دست و بازو اور طاقت کا سرچشمہ ہے،انشاء اللہ عوامی خدمت اور عوامی طاقت کے بل بوتے پر ماضی کی طرح آنے والے بلدیاتی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہو کر کونسل کی عوام ایک بار پھر تاریخ رقم کریں گے،ہم اپنے گائون کی غیور عوا م کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنہوں نے ماضی کی طرح اس بار پھر ہمیں یونین کونسل چک جانی میں چیئر مین کے منصب کیلئے نامزد کیا انشاء اللہ ہم ماضی کی طرح عوامی امنگوں کی ترجمانی کرتے ہوئے اپنے فرائض منصبی اور ایمانداری اور دیانتداری سے سر انجام دینے کا عزم اور عہد کرتے ہیں،ہم حکومت سے بجلی گیس سمیت تعلیم صحت کے شعبہ میں گرانٹ حاصل کر کے عوام کو تمام بنیادی سہولیات پہلے سے بڑھ کر فراہم کریں گے،کونسل کی عوام کیلئے میرے گھر کے دروازے اور موبائل فون چوبیس گھنٹے ہیں کسی بھی فرد کو کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو مجھ سے یا میرے بھائیوں سے رابطہ کریں،انشاء اللہ پہلی فرصت میں انکے مسائل حل کرانا میری اولین ذمہ داری اور فرض ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :میاں اسجد اقبال کو چیئر مین یونین کونسل چک جانی بھاری اکثریت سے منتخب کرائینگے،میاں عبدل جمیل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)میاں عبدل جمیل نے بڑے حمایت اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ماضی کی طرح علاقہ کی عوام ایک بار پھر میاں اسجد اقبال کو چیئر مین یونین کونسل چک جانی بھاری اکثریت سے منتخب کرائینگے،انہوں نے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت میاں اسجد اقبال کی کامیابی کیلئے عوام اٹھ کھڑے ہوں،میںاس بات کی گارنٹی دیتاہوں کہ میاں اسجد اقبال عوام کا احساس محرومی دور کرتے ہوئے علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نئے باب رقم کریں گے انشاء اللہ یونین کونسل چک جانی میں چیئر مین کے منصب اور فتح کا تاج میاں اسجد اقبال کے سر پر سجے گا اور علاقہ میں تعمیر وترقی کا دور دورہ ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :امیدوارچیئر مین یو سی چک جانی میاں اسجد اقبال کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عہد کرتے ہیں،اہلیان یو سی چک جانی
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی سماجی شخصیت میاں اختر نے ڈھلیان کے غیور عوام سے بڑے سیاسی اکٹھ میں یو سی چک جانی میں چیئر مین کے منصب کیلئے رائے لی شرکاء نے ہاتھ کھڑے کرکے میاں اسجد اقبال پر اظہار اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انکی مکمل ھمایت کا اعلان کیااس موقع پر اہلیان ڈھلیان نے متفقہ طور پر فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت بہادر نڈر جرات مند لیڈر امیدوارچیئر مین یو سی چک جانی میاں اسجد اقبال کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عہد کرتے ہیں،ڈھلیان شریف کی تمام سرکردہ برادریوں نے میاں اسجد اقبال کی مکمل حمایت اور بھر پور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرانے کا عزم کیاہم یونین کونسل چک جانی کے ہر گائوں میں جا کر گھر گھر میاں اسجد اقبال کی انتخابی مہم چلاتے ہوئے ان کا حق کا پیغام پہنچا سکے اور انہیںبھاری اکثریت سے کامیاب کرا ئیں گے انشاء اللہ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : یونین کونسل چک جانی کی غیور عوام میاں اسجد اقبال ڈھلیان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے نئی تاریخ رقم کریگی،میاں محمد اختر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بڑے اجتماعی اکٹھ سے خطاب کرتے ہوئے میاں محمد اختر نے
کہا کہ یونین کونسل چک جانی کی غیور عوام میاں اسجد اقبال ڈھلیان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کر کے نئی تاریخ رقم کریگی،انہوںنے کہا کہ میاں اسجد اقبال نے بطور نائب ناظم نہ صرف پوری کونسل میں بجلی سمیت تعلیم صحت کے شعبہ میں ریکارڈ کام کروائے بلکہ عوا م کے اجتماعی اور انفرادی کام بھی خلوص نیت سے کرائے،میاں اسجد اقبال یونین کونسل کی غیر متنازعہ شخصیت ہیں جنہیں ہر مکتبیہ فکر کے لوگ دل و جان سے پیار کرتے ہیں،ماضی کی طرح عوام انہیں ایک بار پھر اکثریت سے کامیاب کروا کر ان سے اپنی والہانہ محبت کا عملی ثبوت دے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :یونین کونسل چک جانی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈھلیان شریف کا تاریخ ساز مشاورتی اکٹھ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)یونین کونسل چک جانی میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ڈھلیان شریف کا تاریخ ساز مشاورتی اکٹھ ڈھلیان شریف کی تمام برادریوں نے چیئرمین شپ کیلئے میاں اسجد اقبال ڈھلیان کی مکمل اور بھر پور حمایت کا اعلان کر دیااللہ تعالیٰ کے فضل و کرم اور یونین کونسل چک جانی کے تمام دیہات کی عوامی طاقت سے ماضی کی طرح اور عوام کے محبوب قائد میاں اسجد اقبال کو بھاری اکثریت سے چیئرمین بنانے کا عزم اور عہد کرتے ہیں،عوام کی متفقہ رائے میاں محمد ارشد،میاں ساجد اقبال،میاں اسجد اقبال،میاںزوخیر امجد،چوہدری محمد رضا،چوہدری اسد محمود،میاں محمد اختر نے ہر مہمان کا خاص مہمان کے طور پر والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا،تقریب کے اختتام پر تقریب کی مشروبات سے خاطر تواضع کی گئی ڈھلیان کے تاریخی خدمت مرکز دارہ میاں اسجد اقبال ڈھلیان پر گائوں کی تمام برادریوں کا بڑا اور تاریخ ساز انتخابی اکٹھ منعقد ہوا جس میں گائوں ڈھلیان کی تمام سرکردہ برادریوں کا بڑا اور تاریخ ساز انتخابی اکٹھ منعقد ہوا جس میں گائوں ڈھلیان کی تمام سرکردہ برادریوں کے سرخیل اور مقتدر شخصیات نے بھر پور انداز سے شرکت کی اور میاں اسجد اقبال،میاں محمد ارشد،میاں ساجد اقبال کو اپنے مکمل اور بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور ماضی کی طرح
بھاری اکثریت سے میاں اسجد اقبال کو یونین کونسل چک جانی کا چیئر مین منتخب کرانے کا عزم اور عہد کیا،میاں اسجد اقبال ڈھلیان کی حمایت میں منعقدہ تاریخ ساز اور بڑے اکٹھ میں چوہدری عبدالرحمان،میاں مسعود احمد،میاں محمد اختر،چوہدری محمد خان،چوہدری محمد اشرف،چوہدری مشتاق احمد ٹوپہ،چوہدری افتخار احمدٹوپہ،میاں عبدل جمیل،میاں عبدالجلیل،محمد ارشد ممبر،چوہدری فتح خاں،ملک نواب،ملک ظفر،،ماسٹر محمد اکرم،مہر کرامت حسین،مہر ارشد،خالد ٹھیکیدار،صادق چوہان،میاں لیاقت علی،میاں مبشر،میاں عمران،ممبر ارد،میاں عبدالسلام،سمیع اللہ چوہان ایڈووکیٹ،ارشد ممبر چوہدری منور حسین،چوہدری شکیل احمد،اشرف مغل،شہباز مغل،چوہدری میاں خاں،چوہدری مالک،چوہدری محمدصدیق پاریہ،چوہدری اخلاق احمد،ریاض احمد چوہان،میاں عمران،میاں مبشر،محمد اعظم،بشارت چوہان،مہر محمد اشرف ،شہباز چوہان،چوہدری بابر محمود،چوہدری عنصر اقبال،اجمل چوہان،ماجد چوہان،شہبازمغل،شہباز مغل،منظور احمد مغل،چوہدری محمد اصغر،سعید مغل،خضر چوہان،شریف چوہان،ملک معیث احمد،ملک عمیر،ملک ذیشان،مظہر ملک،ماجد چوہان،شہباز مغل،منظور احمد مغل،انورملک،امانت لوہسر،چوہدری عمیر منیر،ذوالفقار ملک،ملک نصر،رشید چوہان،چوہدری آصف زرگر،ملک عباس،افضل،حاجی اکبر محمود،میاں خان ملک،شہزاد انجم انصاری،شاہد چوہان،عنصر چوہان،مہر مختیار احمد،سید بھٹو شاہ،سید سردار شاہ،افضال ملک،غضنفر چوہان،چوہدری محمد زمان،چوہدری صادق بڈھیانہ،میاں زوار فرخ،میاں اعجاز احمد سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں برادران ضلع گجرات بالخصوص حلقہ این اے106کی عوام اور علاقہ کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،چوہدری جعفر اقبال
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور میاں برادران کے دست راست اور معتمد ساتھی ایم این اے چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ میاں برادران ضلع
گجرات بالخصوص حلقہ این اے106کی عوام اور علاقہ کی تعمیر و ترقی میں خصوصی دلچسپی رکھتے ہیں،انہوںنے ضلع بھر ی تعمیر و ترقی کیلئے میگا پراجیکٹس تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے جس کی روشنی میں انہوں نے ہمارے تجویز کردہ اربوں روپے کی لاگت سے منصوبوں رسول کالج یونیورسٹی ،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کالج آف وٹرنری سائنسز لائیو سٹاک مینجمنٹ ٹیکنالوجی کامیسٹ یونیورٹی دانش سکول،او پی ایف سکولز کالجز،سپورٹس کمپلیکس،تین پارک سمیت دیگر اہم پراجیٹکس کی کی کالج کی اپ گریڈیشن پوسٹ گریجوایٹ کا درجہ دلانے سمیت دیگر پراجیٹکس کی منظوری دیتے ہوئے ہماری کاوشوں پر ہمیں شاباش دی جو ہمارے لئے یقینا بڑا اعزاز ہے،ان منصوبوں کی تعمیر پر اربوں روپے کی لاگت آئے گی،ان خیالات کا اظہار انہوںنے ٹائمز آف ڈنگہ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عنقریب حلقہ این اے106میں دیہی آبادی کے گائوں میں سوئی گیس کے منصوبوں پر کام شروع ہو جائے گا،انہوں نے کہا کہ تقریباً دو ارب روپے کی لاگت سے رسول ٹیکنالوجی کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دیا جائے گا جو تین سالوں میں پایہ تکمیل کو پہنچے گا،دو کروڑ روپے کی لاگت سے کراڑیوالہ بنگلہ میں جدید سہولیات سے آراستہ سپورٹس کمپلیکس بنایا جائے گا،دو کروڑ روپے کی لاگت سے بیکنانوالہ بنگلہ،او پی ایف سکول کالج تعمیر کیا جائے گا،کروڑوں روپے کی لاگت سے لالہ موسیٰ دانش سکول اور کامیسٹ یونیورسٹی اور اربوں روپے کی لاگت سے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پراجیکٹ اور یونیورسٹی آف گجرات میں کالج آف ویٹرنری سائنسز اور لائیو سٹاک مینجمنٹ قائم کی جائے گی،ریلوے اسٹیشن کے دونوںاطراف خواتین اور مردوں کیلئے تین پارکس تعمیر کئے جائیں گے جس کی وزیر ریلوے سے منظوری لے لی ہے،سوئی گیس کے منصوبوں پر بھی کام جلد شروع ہوگا،دو کروڑ روپے کی لاگت سے وٹرنری ہسپتال ڈنگہ تعمیر کیا جائے گا،جبکہ اس سے ملحقہ جگہ پر اڑھائی کروڑ روپے کی لاگت سے کولیاں روڈ پر گرلز ہائی سکول تعمیر کیا جائے گا،گورنمنٹ کالج برائے خواتین میں نو کروڑ بیس لاکھ روپے کی لاگت سے ڈگری بلاکس اورپوسٹ گریجویٹ کلاسز کا اجراء کیا جائے گا،رسول بیراج شادی وال،ہیڈکھوکھرا میں بجلی کے پراجیکٹ مکمل کئے جائیں گے لالہ موسیٰ ڈنگہ روڈ ،ڈھلیان روڈ،تھانہ روڈ،شاہ قلی روڈ،کنجاہ مٹوانوالہ روڈ سمیت دیگر سڑکوں کی تعمیر و مرمت کا کام بھی جلد شروع ہو رہا ہے،67لاکھ روپے کی لاگت سے چوک گلزار شہید سے بلدیہ ڈنگہ تک نالوں کی تعمیر اور نالے سے دوسرے نالے تک ستر فٹ چوڑی کنکریٹ سڑک تعمیر کی جائے گی،جبکہ چوک گلزار شہید سے ڈھلیان چوک تک سڑک کی مرمت کی جائے گی،کھاریاں ڈنگہ دو رویہ شہر کے درمیان یوٹرن کا مسئلہ کا حل کرنے کیلئے ڈی سی او گجرات سے کہہ دیا ہے،انشاء اللہ جلد عوام کی آسانی کیلئے یوٹرن قائم کر دیئے جائیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :امرہ کلاں میں منعقدہ محفل نعت میں یونین کونسل امرہ سے چیئر مین کے امیدوار چوہدری شمریز اصغر کا عمرہ کا ٹکٹ نکل آیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امرہ کلاں میں منعقدہ محفل نعت میں یونین کونسل امرہ سے چیئر مین کے امیدوار چوہدری شمریز اصغر کا عمرہ کا ٹکٹ نکل آیاعوامی سماجی تجارتی حلقوں سمیت انکے دوست احباب عزیز و اقارب اور دوستوں نے چوہدری شمریز اصغر کے عمرہ کے ٹکٹ کیلئے منتخب ہونے کو نیک شگون قرار دیا ہے،انشاء اللہ چوہدری شمریز اصغر اللہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور اسکے پیارے حبیب محمد مصطفیۖ کے صدقے اور عوامی دعائوں سے بھاری اکثریت سے چیئر مین یونین کونسل امرہ منتخب ہونگے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بلجیئم میں مقیم ممتاز سماجی تجارتی شخصیت محمد اشرف چوہان کے صاحبزادے ناصر چوہان نے3لاکھ روپے کی لاگت کے بیل کی قربانی کی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بیلجیئم میں مقیم ممتاز سماجی تجارتی شخصیت محمد اشرف چوہان کے صاحبزادے ناصر چوہان نے3لاکھ روپے کی لاگت کے بیل کی قربانی کی تفصیلات کے مطابق ناصر چوہان نے دلدار چوہان،شہزاد ظفر چوہان،رضوان عرف شیرا چوہان،خالد چوہان،عدیل چوہان کے ہمراہ منڈی بہائو الدین سے بیس من وزنی بیل
خریداناصر چوہان کے لاکھوں روپے مالیت کے بیل کو لوگ دور دور سے دیکھنے آئے اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ناصر چوہان کی خریدی گئی قربانی کو قبول فرمائے آمین۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ: ایڈمنسٹریٹر اقراء سکول اکائونٹنٹ ٹی ایم اے کھاریاں ماجد رفیق مغل 23اکتوبر کو شادی کے حسین بندھن میں بندھ جائیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز ماہر تعلیم و ایڈمنسٹریٹر اقراء سکول اکائونٹنٹ ٹی ایم اے کھاریاں ماجد رفیق مغل 23اکتوبر کو شادی کے حسین بندھن میں بندھ جائی گے،تفسیلات کے مطابق ممتاز ماہر تعلیم محمد رفیق شاکر کے فرزند ارجمندامجد رفیق مغل ،سرفراز احمد کے بھائی ماجد رفیق مغل کی شادی کیپٹن محمد نذیر کی صاحبزادے سے گجرات میں ہو گی،انکی دعوت ولیمہ کی پروقار اور رنگا رنگ تقریب24اکتوبر بروز جمعرات کو ڈریم لینڈ کھاریاں روڈ پر منعقدہو گی جس میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی شخصیات کی کثیر تعدادشرکت کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ضلع گجرات سمیت ڈنگہ میں عید الاضحی کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلع گجرات سمیت ڈنگہ میں عید الاضحی کے موقع پر انتظامیہ کی طرف سے سیکورٹی کے فول پروف سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر ضلع بھر میں تمام مرکزی عید گاہوں،عبادت گاہوں،امام بارگاہوں پر پولیس کے چاک و چوبند نوجوان تعینات کئے گئے،ایس ایس ایچ او تھانہ ڈنگہ کی سرکردگی میں پولیس اہلکار شہر اور علاقہ میں گشت کرتے رہے،سخت حفاظتی انتظامات پر شہریوں نے انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ویلڈن ٹی ایم اے ڈنگہ،فون کالز پر جانوروں کے فضلات اور آلائشیں اٹھاتے رہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ٹی ایم اے ڈنگہ کے چیف آفیسر ارو ٹی او آر کھاریاں نوید اشرف وڑائچ کی ہدایت پر عید الاضحی کے موقع پر ٹی ایم اے ڈنگہ کے شاندار انتظامات،ٹی ایم اے کے اہلکار قربانی کے جانوروں کے فضلات اور االائشیں فون کال پر اٹھاتے رہے، ٹی ایم اے کے اہلکار قربانی کے جانوروں کے فضلات اور آلائشیں تلف کرنے کیلئے شہر سے باہر کھدائی کر کے گہرے گڑھوں میں دفن کرتے رہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی ،لاکھوں فرزندان توحید نے قربانی کے جانور ذبح کئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ملک بھر میں عید الاضحی مذہبی عقیدت و احترام سے منائی گئی لاکھوں فرزندان توحید نے سنت ابراہیمی کی پیروی میں قربانی کے جانور ذبح کئے ایم این اے چوہدری جعفر اقبال،ایم پی اے میاں طارق محمود،سابق چیئر مین میاں محمد اسلم،میاں امجد محمود،چوہدری خالد سہیل ،سابق ناظمین محمد حبیب بسوی،چوہدری خالد محمودچوہدری نصیر احمد،میاں اسجد ڈھلیان،میاں ادریس احمد،چوہدری ارشد محمود،چوہدری شہریار اسلم،رائو ساجد جہانگیر نے عید گاہ اور جامع مساجد میں نماز عید ادا کیںعید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع مرکزی جامع مسجد عید گاہ،جامع مسجد رحمانیہ،مرکزی جامع مسجد اقصیٰ،مرکزی جامع مسجد گلزار مدینہ،مرکزی جامع مسجد محمدی ،مرکزی جامع مسجد علی المرتضیٰ،مرکزی جامع مسجد سرور ،مرکزی جامع مسجد صدیقہ ڈھلیان چوک سمیت دیگر جامعہ مساجد میں منعقد ہوئیں،ممتاز علماء کرام مولانا طاہر رضا ،مولانا محمد یوسف رضوان،مولانا علامہ قاضی کفایت اللہ،مولانا قاری اشتیاق احمد سیالوی،مولانا ریاض احمد جلالی،مولانا ابوبکر سبحانی،مولانا قاری محمد اقبال سمیت دیگر علماء کرام نے فلسفہ قربانی اور سنت ابراہمی پر ایمان افروز خطابات پیش کئے اور ملک و قوم کی سلامتی مسلم امہ کے اتحاد یکجہتی کیلئے خصوصی دعائیں فرمائیں،عید گاہ سمیت تمام بڑی بڑی مساجد میں
فرزندان توحید نماز عید کی ادائیگی کے بعد اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سابق و متوقع امیدواروں ،چیئر مین کونسلرز،عوامی سماجی تجارتی راہنمائوں نے شہریوں سے بغلگیر ہو کر عید کی مبارکباد دی اور وہ عوام میں گھل مل گئے،عید کی نماز کے بعد شہریوں نے سنت ابراہمی کی تکمیل کیلئے قربانی کے جانور ذبح کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : عید قربان ہمیں اخوت صبر باہمی رواداری کا سبق دیتی ہے ،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ایم پی اے میاں طارق محمود نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عید قربان ہمیں اخوت صبر باہمی رواداری کا سبق دیتی ہے ملک سنت ابراہمی کے فلسفے کو سمجھے وطن عزیز کو مصائب سے نکالنے کیلئے ہمیں قربانی کے جذبہ کے تحت کام کرنا ہوگا،انہوںنے کہا کہ پاکستانی قوم مشکلات سے گھبرانے کی بجائے حوصلہ مند قوم بن کر حالات کا مقابلہ کرے،میاں محمد نواز شریف کی صاف ستھری اور بے باک قیادت انشاء اللہ تھوڑے عرصہ میں مسائل پر قابو پا لے گی،حکومت بیک وقت مختلف محاذوں پر لڑ رہی ہے،پوری قوم ملک کو بحرانوں سے نکالنے سے میاں محمد نواز شریف میاں محمد شہباز شریف کے ہاتھ مضبوط کرے،بعض جماعتیں اور شخصیات منفی پراپیگنڈہ کر کے صرف اپنے دل کی تسکین کرتے ہوئے نظر آتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نیا عجوبہ، عید الاضحی کے موقع پر بجلی ،سی این جی گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نیا عجوبہ، عید الاضحی کے موقع پر بجلی ،سی این جی گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی حکومت نے عید کے تینوں روز مل بھر میں بجلی اور سی این جی گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں کی گئی،صرف چند منٹ کی ٹرپنگ ہوتی رہیعید پر بجلی گیس تسلسل کے ساتھ ملنے پر شہریوں نے انتہائی خوشگوار حیرت کا اظہار کیا
اور کہا کیا اب ہمیں بجلی گیس صرف عیدوں پر ہی ملا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : میاں عبدالقدیر شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مولوی طارق جاوید کے صاحبزادے میاں عبدالقدیر بیس اکتوبر کو شادی کے حسین بندھن میں بندھ گئے،میاں عبدالقدیر کا نکاح شیخ القرآن علامہ مولانا غلام اللہ خاں آف راولپنڈی کے پوتے علامہ مولونا مفتی امان اللہ نے پڑھایا،میاں عبدالقدوس ،عبدالمنان عدیل،عبدالمتین کے بھائی میاں عبدالقدیر کی شادی ان کے چچا اورنگزیب کی صاحبزادی سے پیرا ڈائز ریسٹورنٹ میں ہوئی،دعوت ولیمہ کی تقریب اکیس اکتوبر بروز پیر کو لال قلعہ میرج ہال پر ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سفارش پر ملک بھر میں قیدیوں کی سزائوںمیںتیس روز کی کمی کی گئی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی سفارش پر ملک بھر میں قیدیوں کی سزائوںمیںتیس روز کی کمی کی گئی،تیس روز کی کمی کا اطلاق دہشتگردی،قتل اور دیگر سنگین نوعیت کے جرائم پر نہیں ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :750روپے مالیت کے انعامی بانڈ ز کی قرعہ اندازی آج کراچی میں ہو گی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)750روپے مالیت کے انعامی بانڈ ز کی قرعہ اندازی عید الاضحی کی چھٹیوں کے باعث پندرہ اکتوبر کی بجائے اب21اکتوبر بروز سوموار کو کراچی میں ہو گی،یہ قرعہ اندازی پندرہ اکتوبر کو ہونا تھی جو عید کے باعث منسوخ کر دی گئی تھی،750روپے کے انعامی بانڈز پر پہلا انعام پندرہ لاکھ روپے ہے،دوسرے انعام میں پانچ لاکھ روپے کے تین انعامات جبکہ تیسرے انعام میں9300روپے کے1696انعامات خوش
نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔

Share this:
Tags:
constables Dngh news station women اسٹیشن خبریں خواتین ڈنگہ کانسٹیبل
India Pakistan
Previous Post پاک و ہند کشیدہ تعلقات
Next Post چوہدری امتیاز میکن کی رہائش گاہ پر سید نور الحسن شاہ کی بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے معززین سے اہم میٹنگ

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close