Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈنگہ کی خبریں 23.10.2013

October 24, 2013October 24, 2013 0 1 min read

ڈنگہ میں ڈنڈوں سوٹوں اور آتشیں اسلحہ سے مسلح 9 افراد کا 3افراد پر وحشیانہ تشدد
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ میں ڈنڈوں سوٹوں اور آتشیں اسلحہ سے مسلح 9 افراد کا 3افراد پر وحشیانہ تشدد۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق ڈنگہ کے محلہ مغلپورہ میں کے رہائشی حامد محمود، خالد سہیل،اور اشفاق عرف شاقی گلی میں سے گزر رہے تھے کہ مرزا اویس ،عامر قصاب،عادل،فیصل قصاب،مرزا اسامہ،مرزا رمیز،محمد نقاش جرال،راشد محمود انصاری مسلح پسٹل وڈنڈا سوٹا نے ان پر دھاوا بول دیا اور تشدد کرنا شروع کر دیا جس سے حامد،خالداور شاقی شدید زخمی ہو گئے جن کا میڈیکل کریا کے پولیس نے نصراللہ کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دِی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :علاقہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یاسین ہائر سکینڈری سکول اتووالہ کے انٹر پارٹ1کے شاندار100فیصد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)علاقہ کی معروف تعلیمی درسگاہ یاسین ہائر سکینڈری سکول اتووالہ کے انٹر پارٹ1کے شاندار100فیصد تعلیمی نتائج ممتاز ماہر تعلیم و ڈائریکٹر یاسین ہائر سکینڈری سکول اتووالہ محمد امین کی سرکردگی میں گوجرانوالہ بورڈ کے زیر اہتمام انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج سو فیصد رہے،عوامی سماجی تعلیمی حلقوں نے ماہر تعلیم محمد امین اور اعلیٰ تعلیم یافتہ سٹاف کو شاندار تعلیمی نتائج اور سو فیصد انٹرکے نتائج پر مبارکباد دی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ذوالفقار کالونی سے الیکشن لڑنے کیلئے دوست احباب اور سیاسی سماجی حوالے سے صلاح مشورے جاری ہیں،بشارت علی طاہر
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)معروف سیاسی سماجی فلاحی شخصیت،ایم ڈی ایمان ٹریولز ڈنگہ،نامہ نگار روزنامہ جناح ڈنگہ بشارت علی طاہر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے ذوالفقار کالونی سے الیکشن لڑنے کیلئے دوست احباب اور سیاسی سماجی حوالے سے صلاح مشورے جاری ہیں انہوں نے کہا کہ دوست احباب نے زور دیا تو میں انشاء اللہ بلدیاتی الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا اور اللہ کے فضل و کرم سے کامیابی حاصل کروں گا،انہوں نے کہا کہ ہمارا ماضی بے داغ ہے انشاء اللہ ہم پہلے بھی اپنے علاقہ کی عوام کی خدمت کے لئے سر دھڑ کی بازی لگا رہے ہیں اور انشاء اللہ اگر عوام پر مجھ پر اعتماد کیا تو ان کی فلاح و بہبود کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھوں گا۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ جلد ہی دو ست احباب سے صلاح و مشورہ کے بعد کسی فیصلے پر پہنچنے کے بعد جلدہی میڈیا کے ذریعے اعلان کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:بلدیاتی انتخابات کا بائیکاٹ کرتے ہیں،ہمیں ڈنگہ سے منسلک کیا جائے،اہلیان ذوالفقار کالونی کا مطالبہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) ڈنگہ سے ملحقہ ذولفقار کالونی کے رہائشیوں اور امن ویلفیئر سوسائٹی نے مذکورہ کالونی کو ڈنگہ سے منسلک نہ کرنے پر پر شدید احتجاج اور بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا لوگوں نے اپنے موقف میں کہا کہ ذولفقار کالونی میونسپل کمیٹی کی حدود میں ہے اور رقبہ بھی ڈنگہ کا ہے اور اسے آباد بھی شہر کے لوگون نے کیا ہے ستم ظریفی یہ ہے کہ اس کالونی کو امرہ کلاں یونین کونسل سے منسلک کر دیا گیا ہے جو یہاں سے 3,4کلومیٹر کے فاصلے پر ہے جس کی وجہ سے ہیاں کے لوگوں کو پیدائش اور اموات سمیتدیگر امور کے لئے اتنا فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے پھر عام انتخابات میںقومی و صوبائی اسمبلی کے نمائندوں نے یہاں کے لوگوں سے وعدے بھی کئے تھے کہ ذولفقار کالونی کو ہر صورت ڈنگہ کے ساتھ منسلک رکھا جائے گا مگر اب دونوں اس میں عدم دلچسپی کا مظاہرہ کر رہے ہیں لوگوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ذولفقار کالونی کو ڈنگہ کے ساتھ منسلک نہ کیا گیا تو وہ شدید احتجاج بھی کریں گے اور بلدیاتی انتخابات میں ووٹ کاسٹ بھی نہیں کریں گے اور جب تک ہمارا جائز مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا اس وقت تک احتجا ج جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ن لیگ کی حکومت آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے ، غریب اور سفید پوش لوگوں کا جینا محال ہو چکا ہے،چوہدری ارشد منج راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی113
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)چوہدری ارشد منج راہنما پاکستان تحریک انصاف حلقہ پی پی113نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ن لیگ کی حکومت آتے ہی مہنگائی کا طوفان برپا ہو چکا ہے ، غریب اور سفید پوش لوگوں کا جینا محال ہو چکا ہے ، عوام دن بدن بڑھتی ہوئی مہنگائی سے تنگ آ چکے ہیں ،حکومت مکمل طور پر ناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ کبھی پٹرولیم مصنوعات ، گیس ، بجلی ، اور ضروریات زندگی کی اشیاء پر ٹیکس لگا جا رہے ہیں ، پرائس کنٹرول کمیٹیاں نہیں نظر آتیں ، عوامی مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ، انہوں نے کہا ایک سوال کے جواب میں کہا کہ اگر حکومت کی یہی روش رہی تو جلد ہی عوام سڑکوں پر ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پڑھا لکھا پنجاب جھوٹاخواب،مرکزڈنگہ میں گورنمنٹ سکول کی تعداد 56 ہے جن میں تیس سکولوں میں پرائمری حصہ میں صرف ایک ٹیچر تعینات ہے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) پڑھا لکھا پنجاب جھوٹاخواب۔مرکز ڈنگہ میں گورنمنٹ سکولوں کی تعداد56ہے جن میں اے 30سکول ایسے ہیں پرائمری حصہ میں صرف ایک ٹیچر تعینات ہے ان میں سے اکثر سکول بھی انگلش میڈیم بتائے جاتے ہیں پرائمری سکول تعلیمی لحاظ سے بچے کی بنیاد فراہم کرتے ہیں اگر بنیادی سطح پر اس قدر غفلت ہو
توتعلیمی معیار کبھی بہتر نہیں ہو سکتا دیہات کے سکولوں میں سٹاف کی قلت کے ساتھ ساتھ اعلی حکام کی عدم توجہی کے سبب تعلیمی معیار بہتر ہونے کی بجائے مزید گر رہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے گائوں بدھو ،ڈھوک گجراں ،دھکڑ،ڈنگہ ریلوے نمبر 2کسانہ،میر خانی ،ساگر،شیر گڑھ ،کمالہ چک شیخ،ڈھنڈالہ،نئی چکوڑی،ڈھنڈالی،سمرالہ ،مغلی،خوجہ،رکھ کولاں،کولیاں شاہ حسین،چکوڑا،شاہ قلی،یقین پور،میانہ چک بھرگڑاں،وغیرہ شامل ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ کی جانب سے ہر حاجی کو قرآن پاک کانسخہ بطور تحفہ دیا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خادم حرمین شریفین شاہ عبداللہ نے اس سال حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے والے ہر حاجی کو قرآن پاک کا نسخہ بطور تحفہ دیا ہے،سال رواں میں19لاکھ اسی ہزار حجاج کرام نے حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:گورنمنٹ پرائمری سکول ریلوے نمبر1ڈنگہ طلباء کی تعداد412اور صرف 3کمرے
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ) گورنمنٹ پرائمری سکول ریلوے نمبر1ڈنگہ طلباء کی تعداد412اور صرف 3کمرے۔تفصیل کے مطابق ڈنگہ شہر کہ اہم تریں پرائمری سکول ریلوے نمبر1میں طلباء کی کل تعداد 412ہو چکی ہے جب کہ اس میں صرف 3کمرے ہیں 4کلاسوں کے بچے شدید گرمی اور سردی میں باہر بیٹھ کر تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہیں حکومت ایک طرف معیار تعلیم بہتر بنانے کے نعرے بھی لگاتی ہے اور دھڑا دھڑ نئے سکولوں کی منظوری بھی دی جا رہی ہے مگر بدقسمتی سے پہلے سے قائم شدہ سکولوںمیں نہ تو سٹاف پورا کیا جا رہا ہے نہ طلباہ کی ضروریات پر توجہ دی جا رہی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محکمہ تعلیم نے موسم سرما کے اوقات کار کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محکمہ تعلیم نے موسم سرما کے اوقات کار کا اعلان کر دیا،سرکاری تعلیمی ادارے سوائے جمعتہ المبارک کے ساڑھے آٹھ بجے کھلا کریں گے،اڑھائی بجے چھٹی ہوا کرے گی،جمعہ کو سکول ساڑھے آٹھ بجے اور چھٹی ساڑھے بارہ ہوا کرے گی، تمام سکولوں میں نئے اوقات کار کا اطلاق فوری طور پر ہو گا اور 31مارچ تک لاگو رہے گا،شام کو چلنے والے سکول 12:45بجے سے شروع ہو کر4:45بجے تک کھلیں رہیں گے،جمعہ کو یہ کلاس دو بجے دوپہر سے شام پانچ بجے تک لگا کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : پیپلز پارٹی مزدوروں ، کسانوں ، نوجوانوں اور محنت کشوں کی جماعت ہے،چوہدری قمر زمان کائرہ
ڈنگہ (محمد بلال احمد بٹ)سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری قمر زمان کائرہ نے رانا زاہد سلطان کی ولیمہ کی تقریب میں صحافیوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی مزدوروں ، کسانوں ، نوجوانوں اور محنت کشوں کی جماعت ہے ۔ جس نے ہمیشہ اقتدار میں رہتے ہوئے یا بغیر اقتدار کے غریب عوام کے مسائل کو حل کرنے کی جد و جہد کی پیپلز پارٹی آج بھی اپنے اس مشن پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات میں ہار جیت جمہوریت کا حصہ ہے ۔ مخالفین کیلئے میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے ۔ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی بھر پور حصہ لے گی اور اب مسلم لیگ ن کو قومی انتخابات کی طرح عوامی حقوق اور ان کی رائے پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیا جائے گا۔ عوام کے حقوق کی حفاظت کریں گے ۔ حالات قابو سے باہر ہوتے جا رہے ہیں ۔ وہ لوگ جو عوام کے ساتھ بڑے بڑے وعدے کر کے اقتدار کے سنگھا سن پر بیٹھے تھے ایک ایک کر کے اپنے ہر وعدے سے مکرتے جا رہے ہیں اور ان کا واحد مقصد اپنے اقتدار کو طول دینا رہ گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کے ورکر ہونے پر
فخر ہے ۔ ہم پارٹی کے فیصلوں کے پابند ہیں ۔ پارٹی جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ہمیں قبول ہے ۔ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کی ترجمانی کی ہے اور بے لوث عوامی خدمت کے جزبے کو پروان چڑھایا ہے ۔ انہوں نے شریفانہ سیاست کو فروغ دیتے ہوئے ہمیشہ عوام کے حقوق کی فراہمی اور تحفظ کی جنگ لڑی ہے ۔ پیپلز پارٹی نے آئندہ بلدیاتی انتخابات کے لئے موثر سیاسی حکمت عملی طے کر لی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی جڑیں عوام میں مضبوط ہیں ۔ عوام ہی پیپلز پارٹی کی اصل طاقت اور سرمایہ ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی آبیاری اپنے خون سے کی ۔ آمریت کے خلاف اپنی جانوں کے نذرانے دے کر بھٹو خاندان نے ہمیشہ جمہوریت کو دوام بخشا ہے ۔ غریب عوام کو سر اٹھا کر جینے کا حق بخشا ہے اور تھانے کچہری کی سیاست کی ہمیشہ حوصلہ شکنی کی ہے۔ موجودہ حکمرانوں نے عوام کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا ۔ پیپلز پارٹی اپنی عوامی خدمات کا سفر ہمیشہ جاری رکھے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :محمد کامران یوسف کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گجرات کے رہائشی نوجوان محمد کامران یوسف کو آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مسلح افراد نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا،مقتول کی دس ماہی قبل شادی ہوئی تھی 28سالہ کامران یوسف گذشتہ سال دسمبر میں ماسٹر ڈگری کیلئے سڈنی گیا تھا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اتووالہ ریس چیلنج کو مستقبل میں بھی جوش و جذبہ سے جاری رکھیں گے،چوہدری خالد محمود،چوہدری ظفر اقبال،محمد امین
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اتووالہ ریس چیلنج کے روح رواں اور آرگنائزر چوہدری خالد محمود،چوہدری ظفر اقبال اور محمد امین نے کہا ہے کہ ہم نے انشاء اللہ اپنی تین سالہ
شاندار روایت کے مطابق اتووالہ ریس چیلنج کو مستقبل میں بھی جوش و جذبہ سے جاری رکھیں گے،ہم نے تہیہ کر رکھا ہے کہ ہم انشاء اللہ اتووالہ کو بہتر سے بہتر کرتے ہوئے ہر سال باقاعدگی سے کریں گے،ہماری اس کاوش کا مقصد آنے والی نسلوں میں مثبت تبدیلی لانا ہے،کھیلوں سے بچوں کی ذہنی و جسمانی نشوونما ہوتی ہے،ہم اتھلیٹکس فیڈریشن آف پاکستان کے سابق جنرل سیکرٹری خالد محمود اور موجودہ جنرل سیکرٹری ظفر اقبال کے شکر گزار ہیں انہوں نے ہماری کاوش کو سراہا اور ہماری حوصلہ افزائی کی،ان کے خیالات ہمارے لئے بہت بڑا اعزاز ہیں،ہم ضلعی و مقامی انتظامیہ پولیس ٹریفک پولیس سمیت تمام کمیونٹی کے شکر گزار ہیں جو ہم سے سالانہ اتووالہ ریس چیلنج میں مکمل اور بھرپور تعاون کرتے ہیں،الحمد اللہ اتووالہ ریس چیلنج کا شمار ملک کی اہم دوڑ میں ہو رہا ہے اس کا تما م تر کریڈٹ علاقہ کی عوام کو جاتا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : شہر اور علاقہ کی تعمیر و ترقی عوام کی فلاح و بہبود ہماری سیاست کا اولین مقصد حیات ہے،میاں امجد محمود سابق وائس چیئر مین بلدیہ
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)سابق چیئر مین بلدیہ ڈنگہ میاں امجد محمود نے کہا ہے کہ شہر اور علاقہ کی تعمیر و ترقی عوام کی فلاح و بہبود ہماری سیاست کا اولین مقصد حیات ہے،انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر کوصاف ستھرا اور خوبصورت بنانے کیلئے شہری حدود میں دوریہ سڑک میں یوٹرن کی تعمیر سمیت سڑک کے دونوں اطراف سے بلیڈ لگا کر ہموار کرنا شروع کر دیا ہے،بلدیاتی الیکشن ہونے چاہیں اس سے اقتدار نچلی سطح تک منتقل ہے اور عوامی مسائل انکی دہلیز پرحل کرنے میں مدد ملتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پاک ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے یوٹرن کے مسئلہ پر محلہ طاہر آباد محلہ نبی پورا کا مشترکہ اجلاس جلد بلایا جائیگا،بائو نوید احمد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پاک ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ کے آرگنائزر اور سیکرٹری اطلاعات مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ بائو نوید احمد چغتائی نے کہا ہے کہ پاک ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے یوٹرن کے مسئلہ پر محلہ طاہر آباد محلہ نبی پورا کا مشترکہ اجلاس جلد بلایا جائیگا،انہوں نے کہا کہ اجلاس میں آپس کے صلاح و مشورہ کے بعد شہری حدود میں واقعہ دو رویہ سڑک پر نئے یوٹرن کیلئے اصل اور مناسب جگہ کی نشاندہی کی جائے گی اور متفقہ طور پر اعلیٰ ارباب اختیار سے یوٹرن بنانے کی باقاعدہ اور باضابطہ درخواست کی جائے گی،دونوں محلے ون وے سڑک کیساتھ متصل ہونے کے باعث یوٹرن کے مسئلہ سے دوچار ہیں اور انہیں بازار داخل ہونے یا کھاریاں کی طرف رخ کرنے میں طویل دشوعاری کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور طویل مسافت طے کرنا پڑتی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سپوت ڈنگہ ملک گیر شہرت یافتہ ممتاز دانشور اور کالم نگار و سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر صفدر محمود کی صدر پریس کلب ڈنگہ الحاج شیخ محمد جاوید نذیر سے خصوصی ملاقات
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سپوت ڈنگہ ملک گیر شہرت یافتہ ممتاز دانشور اور کالم نگار و سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر صفدر محمود کی صدر پریس کلب ڈنگہ الحاج شیخ محمد جاوید نذیر سے خصوصی ملاقات سابق وفاقی سیکرٹری ڈاکٹر صفدر محمود نے اپنے دورہ ڈنگہ کے دوران صدر پریس کلب ڈنگہ الحاج شیخ محمد جاوید نذیر کے دفتر میں خصوصی تبادلہ خیال کیاصدر پریس کلب ڈنگہ الحاج شیخ محمد جاوید نذیر نے ڈاکٹر صفدر محمود کو پریس کلب ڈنگہ کے دورہ کی دعوت وی جو انہوں نے قبول کر لی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : غازی علم دین شہید کا یوم شہادت31اکتوبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سچے عاشق رسول غازی علم دین شہید کا یوم
شہادت31اکتوبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا انہوں نے1929ء میں ایک دل آزار کتاب کے ناشر راجپال کو واصل مہنم کر دیا تھا جس پر عاشق رسولۖ غازی علم دین شہید کو31اکتوبر1929ء کو میانوالی جیل میں پھانسی دی گئی تھی،غازی علم دین شہید کے سالانہ عرس مبارک کی دو روزہ تقریبات30اور31اکتوبر کو میانی صاحب قبرستان لاہور میں منعقد ہونگی جس میں ملک بھر سے لاکھوں عاشقان رسولۖ شرکت کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اوگرا نے یکم نومبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی سمری تیار کر لی،میڈیاذرائع کے مطابق اوگرا نے ہائی اوکٹین کی قیمت میں چار روپے ڈیزل پچاس پیسے لٹر پیٹرول3:50روپے لائٹ ڈیزل نوے پیسے ،مٹی کا تیل تیس پیسے سستا کیا جائیگا، اس سلسلہ میں سمری تیار کرلی گئی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :حکومت پنجاب نے پی ای سی کے زیر اہتمام آٹھویں کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلو کی تاریخ میں دس نومبر تک توسیع کر دی ہے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حکومت پنجاب نے پی ای سی کے زیر اہتمام آٹھویں کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلو کی تاریخ میں دس نومبر تک توسیع کر دی ہے،حکومت نے یہ اقدام زیادہ سے زیادہ طلبہ کے امتحانات دینے کیلئے کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی کا یوم شہادت18ذوالحج کو دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خلیفہ سوئم حضرت عثمان غنی کا یوم شہادت18ذوالحج کو دنیا بھر میں مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا عوامی حلقوں نے حکومت سے یوم شہادت عثمان غنی کو سرکاری طور پر منانے کا مطالبہ کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر ڈنگہ پولیس کا جنرل ہولڈ اپ ،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات سمیت پانچ افراد گرفتار
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ڈی پی او گجرات کی ہدایت پر ڈنگہ پولیس کا جنرل ہولڈ اپ ،بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ اور منشیات سمیت پانچ افراد گرفتار تھانہ ڈنگہ کے سب انسپکٹر شہزاد احمد نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران ناکہ پر اختر علی سے ایک کلاشنکوف بمعہ رائونڈ چکوڑی بھلیوال ناکہ پر محمد نوید آصف سے 135چھوٹے اور45بڑے گولے 10انار پکڑ لئے،سٹی انچارج حافظ مشتاق احمد نے محمد ندیم سے165گرام ہیروئن جبکہ خوجہ گائوں کے مقام پر ڈکیتی کا مطلوبہ اشتہاری ملزم قدیر احمد انصاری کو عمر حیات ایس آئی نے گرفتار کر لیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ اتووالہ ریس چیلنج تین نومبر کو ہوگی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اتھلیٹکس فیڈریشن کے زیر اہتمام چوتھی سالانہ اتووالہ ریس چیلنج تین نومبر کو ہوگی فارم یاسین سکول اتووالہ،ASPآفس سے مل سکتے ہیںسالانہ اتووالہ ریس چیلنج میں سابقہ روایات کے عین مطابق65ہزار روپے کے قیمتی انعامات دیئے جائیں گے،دس کلو میٹر دوڑ،اجتماعی دوڑ،10افراد پر مشتمل اجتماعی دوڑیں ہو گیں،خواہش مند حضرات0331-6440416-0302-8798179پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :بلدیاتی الیکشن کیلئے انتخابی مہم اور انتخابی جوڑ توڑ نقطہ عروج پر پہنچ گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)بلدیاتی الیکشن کیلئے انتخابی مہم اور انتخابی جوڑ توڑ نقطہ عروج پر پہنچ گیاتفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈنگہ کے چیئر مین اور کونسلرز کے منصب کیلئے متوقع امیدواروں نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کرتے ہوئے سرکردہ شخصیات سے رابطہ تیز کر دیئے،حلقہ بندیوں کی تشکیل نو اور اعتراضات کے بعد شہر کی وارڈوں کی حتمی فہرست چار نومبر کو شائع کی جا ئیں گی،متوقع امیدواروں نے کارنر میٹنگز کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سید عرفان علی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن پہنچ گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ٹائمز آف ڈنگہ کے ایم ڈی جاپان جیولرز کے چیف ایگزیکٹواور سونے کے معروف تاجر اور سماجی شخصیت سید عرفان علی حج بیت اللہ کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن پہنچ گئے،وطن واپسی پر ان کی رہائش گاہ پر مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا، سید عرفان علی نے خانہ کعبہ اور روضہ رسولۖ پر حاضری دینے کے علاوہ مقامات مقدسہ کی زیارات کا شرف بھی حاصل کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : اپنے قائدین کی قیادت میں شہر کی ہر وارڈ سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے،گلزار احمد بھٹو
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سینئر راہنما پیپلز پارٹی ڈنگہ گلزار احمد بھٹو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اپنے قائدین کی قیادت میں شہر کی ہر وارڈ سے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لیں گے،آنے والے بلدیاتی الیکشن میں حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا بخوبی علم ہو جائے گا،ہماری پارٹی ہر سطح پر الیکشن لڑے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :اتووالہ ریس چیلنج کے آرگنائزر چوہدری خالد محمود،چوہدری ظفر ،محمد امین
کی ریس کے سلسلہ میں ضلعی آفیسرزسے خصوصی ملاقاتیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)اتووالہ ریس چیلنج کے آرگنائزر چوہدری خالد محمود،چوہدری ظفر ،محمد امین کی ریس کے سلسلہ میں ضلعی آفیسرزسے خصوصی ملاقاتیں،چوہدری خالد محمود ،چوہدری ظفر اقبال،محمد امین نے ڈی سی او آفس کے سیکرٹر ڈی پی او گجرات کے سپرنٹنڈنٹ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر سے ملاقات کی انہوں نے ضلعی انتظامیہ سے سالانہ اتووالہ ریس چیلنج کے انعقاد کے حوالہ سے انہیں مکمل بریفننگ دی،جس کی روشنی میں ضلعی انتظامیہ ریس کے دوران سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے گی۔

Share this:
Tags:
ammunition Dngh news اسلحہ الیکشن تعلیمی خبریں ڈنگہ وحشیانہ تشدد
Karachi Firing
Previous Post کراچی : فائرنگ سے لیاری جنرل اسپتال کے آر ایم او سمیت 3 افراد جاں بحق
Next Post لالہ موسی ٰ: ڈرون حملوں میں معصوم لوگوں کے قتل عام کا ذمہ دار امریکہ ہے

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close