ڈنگہ : عوامی نمائندوں کی بے حسی سے یونین کونسل چک جانی کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں،چوہدری وحید اکرم آف جانی چک
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)صدرمسلم لیگ ن ہالینڈ چیئر مین پاک نیدر لینڈ فرینڈز شپ ایسوسی ایشن،معروف زمیندار چوہدری وحیداکرم آف جانی چک نے اپنے ٹیلی فونک بیان میں کہا ہے کہ یونین کونسل چک جانی کے عوام احساس محرومی کا شکار ہیں کیونکہ اب تک جتنے نمائندے برسراقتدار آئے انہوں نے ہمارے علاقے کے مسائل حل کرنے کی بجائے ان کی مشکلات اور مسائل میں بے حد اضافہ کیا جس کا سبب یہ ہے کہ علاقہ جانی چک و دیگر علاقوں سے بہت پیچھے اور پسماندہ ہے انہوں نے کہا کہ ہم انشاء اللہ اپنے علاقہ کے مسائل کے حل کیلئے عوام اٹھ کھڑے ہوں اور نام نہاد جعلساز حکمرانوں کو بری طرح مستر د کر کے انہیں اب کا اصل چہرہ دکھائیں تاکہ وہ نشان عبرت بن جائیں،دنیا کہاں سے کہاں پہنچ گئی لیکن ہمارے حکمرانوںنے عوام کا جینا حرام کر دیا ہے اب عام آدمی کی زندگی اجیرن بن چکی ہے،یہ سب کیا دھرا سابق پیپلز پارٹی دور کی وجہ سے ہے انہوں نے ملک کا ستیاناس کر دیا ہے ملکی معیشت بری طرح مفلوج ہو چکی ہے مسلم لیگ ن ملک کو معیشت کو مضبوط اور مستحکم کرنے کیلئے سخت اقدامات کرنا پڑ رہے ہیں جس کے انشاء اللہ مستقبل میں دیرپا اثرات مرتب ہونگے،انشاء اللہ پاکساتن کا مستقبل روشن اور تابناک ہے ہم پاکستان کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لانے کا عزم اور عہد کرتے ہیں۔انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ جعلی میٹروں لگوانے والے کائرہ برادران اب عوام کے پاس کے جانے سے گریز کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حکیم الامت علامہ اقبال کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر کامیاب زندگی گزار سکتے ،چوہدری جعفر اقبال ایم این اے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)مرکزی راہنما پاکستان مسلم لیگ ن ،ایم این اے حلقہ این اے106چوہدری جعفر اقبال نے کہا ہے کہ حکیم الامت علامہ اقبال کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر کامیاب زندگی گزار سکتے ہیںانہوںنے کہا کہ علامہ محمد اقبال کے فلسفہ خودی کے تحت زندگی گزاریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم ترقی نہ کر سکیںافسوس صد افسوس ہم نے قران اور علامہ اقبال کے افکار کو چھوڑ دیا لیکن یورپ جرمنی ان سے استفادہ حاصل کر کے ہر شعبہ میں کامیاب زندگی گزار رہے ہیںہمارے حکمرانوں نے اپنے اسلاف کے نقش قدم پر چلنے کی بجائے بیوی کے نام پر تاج محل تو بنا لئے لیکن دانش گاہیں تعمیر نہیں کیں،لیکن یورپی ممالک میں علم کی درسگاہیں تعمیر کی گئیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:محلہ بگھی پورہ کی سادات قریشی ،مغل چوہان سمیت دیگر برادریوںنے میاں مظہر اقبال کی حمایت کا اعلان کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محلہ بگھی پورہ کی سادات قریشی ،مغل چوہان سمیت دیگر برادریوںنے میاں مظہر اقبال کی حمایت کا اعلان کر دیااس موقع پر میاں خادم حسین،میاں مظہر اقبال نے کہا کہ ہم سید مذمل شاہ،ڈاکٹر تصدق حسین شاہ،سید سجاد حسین شاہ،اسرار شاہ،طارق قریشی،ضیغم چوہان،مقصو د احمد،زاہد بٹ،مرزا ساجد حسین،جفر شاہ،قاسم شاہ،مقصو د رحمانی کے شکر گزار ہیں ،جبکہ سید گلزار حسین شاہ،تصدق شاہ،طارق قریشی،مقصود رحمانی و دیگر نے کہا کہ ہم میاں برادران کے سپوت میاں مظہر اقبال کی اعلانیہ کھلم کھلا حمایت کااعلان کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : شہر کی عوام سوچ سمجھ کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں،مرزا تجمل نوید سیو
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور وارڈ نمبر7سے امیدوار کونسلر مرزا تجمل نوید سیو نے کہا ہے کہ شہر کی عوام سوچ سمجھ کر اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں،انہوں نے کہا کہ عوام کو اس بات کا بخوبی علم ہونا چاہیے کہ وہ جس کو ووٹ دے رہے ہیں کیا وہ اس کے حقدار بھی ہیںان کے سابقہ دور کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کا دورے امیدواروں سے موازانہ کرکے ووٹ کا استعمال کریںانہوں نے کہا کہ ہم اپنی برادری دوست احباب محلہ داروں اور گروپ دھڑے کی مکمل مشاورت اور ان کے پر زور اصرار پر الیکشن لڑنے کا کہا تھا جس پر ابھی تک قائم ہوں اور قائم رہوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مسلمان مسلمان کا خون کر کے پوری دنیا میں دہشت گردی کی علامت بن گئے ہیں،میاں طارق محمود ایم پی اے
ڈنگہ(محمد بلال احمدبٹ)مرکزی راہنما مسلم لیگ ن ،ایم پی اے حلقہ پی پی113 میاں طارق محمود نے کہا ہے کہ مسلمان مسلمان کا خون کر کے پوری دنیا میں دہشت گردی کی علامت بن گئے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنی مفادات کی جنگ لڑنے کی بجائے مسلم امہ کے اتحاد یکجہتی کیلئے کام کرنا ہوگا،اگر آپس میں دست و گریبان رہے تو ہمیں کامیابی ہر گز نہیں ملنے والی،ہم سب کو اپنا احتساب کرنا ہوگا،دنیا میں اچھے کام کرنے والوں کا نام علامہ اقبال اور قائد اعظم محمد علی جناح کی جگہ پر لکھا جاتا ہے ہم نے خلوص نیت سے معاشرہ میں تعلیمی انقلاب لانے کیلئے سکولز کالجز تعمیر کرائے،الحمد اللہ آج پورا علاقہ علم کا گہوارہ بن چکا ہے،میڈم مسرت زہرہ کی خدمات کالج میں لائق تحسین ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)حاجی برادران کے عظیم سپوت فرزند ڈنگہ ،امیدوار کونسلر میونسپل کمیٹی ڈنگہ حاجی شاہد محمود بٹ کی حمایت میں محلہ شاہسوار میں نولکھا حویلی میں عظیم الشان تاریخ ساز اکٹھ ہوا جس میں ہزاروں افرد نے شرکت کر کے اپنے قائد سے والہانہ محبت کا اظہار کیا ،نولکھا حویلی ڈنگہ میں عوام کے جم غفیر نے حاجی شاہد محمو بٹ ببانگ دہل اعلانیہ حمایت کر دی ہمیں اپنا راہبر اور قائد حاجی شاہد محمود بٹ ہی چاہیے عوام کی رائے،حاجی شاہد محمود بٹ کی حمایت میں منعقدہ تاریخ ساز اور بڑے جلسہ عام میں عوامی سماجی سیاسی تجارتی دینی شخصیات سمیت ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی،جن میں سید مشتاق علی شاہ،سید مظہر عباس نقوی،حاجی محمد اکرم بٹ،سید عاشق شاہ،سید کمال شاہ،سید شبیر عباس،مرزا محمد افضل،مرزا محمد ارشد،عبدالحلیم انصاری،زاہد محمود بٹ،ڈاکٹر پرویز اختر،میاں نوید احمد،محمد عارف قادری،خاور قصاب،رانا قاسم چاند،بابا اسحاق شکیل جٹ،عبدالمجید رحمانی،بابا اللہ خان،راجہ احسان الرحمن،عبدالرحمن گوگا،خالد حسین حمام والے،احسان حسرت پپو،میاں محمد عمران ایڈووکیٹ،طاہر رفیق ڈار،عثمان بٹ،شاہد تنویر،محمد لطیف،صدف لطیف،محمد عارف،واحد حسین ملنگ،ندیم اکرم،میاں خاں حجام،منیر احمد سریا سیمنٹ والے،محبوب عثمان مغل،ڈاکٹر محمد شہباز،ملک محمد ضیاء عالم حسن،ندیم حنیف،شیخ محمداکبر،اعجاز احمد بشارت محمود،عثمان مغل،صالح محمد،مرزا خلیل احمد ،وحید احمد شاکر،بشارت علی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی اور حاجی شاہد محمود بٹ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم اور ہمارا خاندان زندہ دلان شہر ڈنگہ کی غیور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں،حاجی شاہدمحمود بٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)امیدوار برائے کونسلرحاجی شاہد محمود بٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم اور ہمارا خاندان زندہ دلان شہر ڈنگہ کی غیور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں، الحمد اللہ ڈنگہ شہر کی عوام نے ہر قسم کے دبائو لالچ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ہم پر ہمیشہ اعتما د کیا اور بھاری اکثریت سے کامیاب کرایا جس پر اگر اللہ تعالیٰ کا فضل و کرم شامل حال رہا تو عوام نے ہم پر ایک بار پھر اعتماد کیا تو ہم انشاء اللہ پہلے سے بڑھ کر عوامی خدمت کرنے کا عزم اور عہد کرتے ہیں اس موقع پر بائو نوید احمد،ڈاکٹر پرویز اختر،سید مشتاق علی شاہ،میاں نوید احمد نے کہا کہ حاجی شاہد محمود بٹ نے بطور صدر مرکزی انجمن تاجران ڈنگہ ،جنرل سیکرٹری بزم عاشقان سمیت دیگر تمام شعبوں میں گرانقدر خدمات سر انجام دے کر اپنی صلاحیتوںکا لوہا منوایااگر انکے سر پر شہر کی سربراہی کاتاج سجا تو وہ شہر کی تقدیر بدل دیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :وارڈ نمبر5کے اعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت امیدوار قیصر اسحاق مغل کا اپنے معتمدین خاص ساتھیوں کے ہمراہ اپنی وارڈ کا طوفانی دورہ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی انتہائی اہم وارڈ نمبر5کے اعلیٰ تعلیم یافتہ باصلاحیت امیدوار قیصر اسحاق مغل کا اپنے معتمدین خاص ساتھیوں کے ہمراہ اپنی وارڈ کا طوفانی دورہ معززین شہر نے ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا اس موقع پر امیدوار برائے کونسلر وارڈ نمبر5قیصر اسحاق مغل نے کہا کہ ہم خدمت خلق کے سچے اور پر خلوص جذبوں کے تحت میدان سیاست میں آئے ہیں انشاء اللہ ماضی کی طرح عوامی خدمت کا سفر جاری و ساری رکھیں گے،محلہ ریلوے آبادی محلہ شاہوار سمیت دیگر علاقوں کی سرکردہ معتبر شخصیات نے قیصر اسحاق مغل،ڈاکٹر محمد ظفر اللہ،ماجد حسین کمبوہ،محمد شعیب عرف پپا،حاجی عبدالرزاق مغل،ذوالفقار کھوکھر،سائیں خالد حسین کاوالہانہ اور پرتپاک استقبال کیا اور انہیں اپنے مکمل تعاون کی بھر پور یقین دہانی کرائی اور کہا کہ ہم انشاء اللہ اپنے پیارے بھائی قیصر اسحاق مغل کو بھاری اکثریت سے فتح کا تاج پہنائیں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :دی گرائمر سکول ڈنگہ میں بزم ادب کا پروگرام منعقد کیا گیا ،جس میں یوم اقبال کے حوالے سے ”اقبال ڈے”منایا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دی گرائمر سکول ڈنگہ میں بزم ادب کا پروگرام منعقد کیا گیا جس کا ٹاپک تعلیم اہم تھا،پروگرام میں نومبر کے لحاظ سے اقبال ڈے کو بھی منایا گیا،بچوں نے تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے خوب صورت تقاریر اور کلام اقبال،ملی نغمے تیار کئے ہوئے تھے،کمپیئرنگ کے فرائض آٹھویں کی طالبہ صائقہ ضیاء ساتویں کی طالبہ عائشہ ضیاء اور چھٹی کے طالب علم مدثر نواز نے برجستہ جملوں سے کی،علامہ اقبال کی خوبصورت شاعری کو دلکش انداز میں پیش کیا گیا،مشہور دعا لب آتی ہے دعا بن کہ پڑھ کر سب کے دل موہ لیتے ،تعلیم کی ضرورت کے پیش نظر مختلف خاکے اور ڈرامے تیار کئے گئے بچوں نے میوزک ٹیچر سر مجاور کی نگرانی میں خوبصورت ملی نغمے اے وطن ہم ہیں تیری شمع کے پروانوں میں بڑے جوش و جذبے کے ساتھ گایا،آخر میں ٹیچر نے علامہ اقبال کی زندگی اور انکی سیاسی ملی کو ششوں کو بچوں کے ساتھ شیئر کیا،پروگرام کے اختتام پر قومی ترانہ پیش کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :گداگری کا پیشہ ایک ناسور ہے،جس کی بدولت پیشہ ور گداگر معاشرے میں سہل پسندی کو عام کر رہے ہیں،مسز عارف مغل
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)گداگری کا پیشہ ایک ناسور ہے،جس کی بدولت پیشہ ور گداگر معاشرے میں سہل پسندی کو عام کر رہے ہیں،انکی بدولت غربت میں کمی کی بجائے اضافہ ہو رہا ہے،مغل ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی کے پلیٹ فارم سے صدر مغل ایجوکیشن ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ مسز عارف مغل نے حکومت اور ڈی سی او صاحب کے اقدامات کو سراہتے ہوئے انکی اس کی کوشش میں بھر پو رساتھ دینے کا اعادہ کیا اور پیشہ ور گداگروں کی حوصلہ شکنی کی،انہوں نے بتایا مغل ایجوکیشنل ویلفیئر سوسائٹی ڈنگہ میں عوام کی فلاح و بہبود کے ہر ممکن اقدامات کرتے ہیں خواتین کی فلاح و بہبود کی غرض سے سوسائٹی ایک دستکاری سکول بھی چلا رہی ہے،جس میں بے روزگاری خواتین کو ہنر مند بنایا جا رہا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : تعلیم کا عمل پیدائش سے شروع ہوجاتا ہے،مسز عارف مغل پرنسپل دی گرائمر سکول کا اقبال ڈے کے حوالے سے پروگرام سے خطاب
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)دی گرائمرسکول کی پرنسپل اور ممتاز ماہر تعلیم مسز عارف مغل نے کہا ہے کہ تعلیم کا عمل پیدائش سے شروع ہوجاتا ہے،تعلیم سیرت و کردار کی بہتری کے لیے بہت ضروری ہے،اللہ تعالیٰ اپنی حکمت سے بھری کتاب میں فرماتا ہے عالم اور جاہل برابر نہیں ہیں،بقول شیخ سعدی کے اہل علم اہل دولت سے افضل ہیں،کیونکہ علم پیغمبروں کی میراث ہے اور حکومت و دولت فرعون و ہامان کی میراث ہے،علم ایک ایسا خزانہ اور نعت الٰہی ہے اس کے حصول پر ہمیں اللہ کا شکریہ ادا کرنا چاہیے،دی گرائمرسکول ہمیشہ بزم ادب کے پروگرام میں کسی اچھوتے نقطے کو مدنظر رکھتے ہوئے پروگرام ترتیب دیتا ہے ہمارا مقصد طلباء میں علم کے حصول کا شوق پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ انکے سیرت و کردار کو علم کے گوہر کے ساتھ مزین کرنا ہے تاکہ وہ دنیا میں اپنے علم کے نور سے روشنی پھیلا سکیں،اقبال ڈے کے حوالہ سے انہوںنے اقبال کو بقول قائد اعظم پوری دنیا کا شاعر کہتے ہوئے کہا،اقبال کی شاعری کے زمانے کو گزرے ہوئے تقریباً دو صدیاں بیت گئی ہیں لیکن آج بھی اقبال کی شاعری ہماری زندگیوں پر محیط نظر آتی ہے،نظریہ پاکستان دینے والے یہ ہستی ہمیشہ اسی طرح اپنی شاعری کے ذریعے ہمارے درمیان موجود رہے گی،ادارے کی بہتری کے لیے شبانہ روز محنت اور کوشش کا ذکر نہ کرتے ہوئے انہوں نے علامہ اقبال کے شعر پر اکتفا کیا،سجدوں کے عوض فردوس ملے یہ بات منظور نہیں،بے لوث عبادت کرتا ہوں بندہ ہوں تیرا مزدور نہیں، آخر میں ادارے اور بچوں کی کامیابی کے لیے دعا کی اور آنے والے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا گیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :نور جمال کی تاریخ میں بڑا اکٹھ،عوام نے قاضی عابد حسین آف نور جمال،چوہدری محمد الیاس کھوری عالم اور چوہدری محمد عارف ڈوگہ پر اعتماد کا اظہار کر دیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)نور جمال کے عوام کے ٹھاٹھیں مارتے ہوئے سمندر کے عظیم الشان تاریخ ساز اکٹھ نے اتفاق رائے سے قاضی عابد حسین آف نور جمال کو چیئرمین چوہدری محمد الیاس آف کھوڑی عالم کو وائس چیئرمین اور چوہدری محمد عارف ڈوگہ کو نامزد کردیانور جمال کی تاریخ کے سب سے بڑے عوامی اجتماع میں قاضی عبدالحفیظ،حاجی احمد خاںممبر،میاں نثار احمد،حاجی چوہدری محمد انور ڈوگہ،ذوالفقار احمدڈوگہ،چوہدری محمد ریاض،چوہدری ریاض احمد سیٹھ،بہاول بخش ڈوگہ،محمد صادق ڈوگہ،بابا مولاداد،بابا رحمت خاں،چوہدری منور حسین ،میاں خاں،میاںمہدی خاں،آصف حیات ڈوگہ،چوہدری غلامرسول جٹ،قاضی نثار بہادر خاں ولی،چوہدری احمد بابا،منشی خان کشمیری،چوہدری نور احمد،میاں عبدالعزیز،مشتاق احمد،میاں غلام حسین،میاں فیصل رفیع،قمر عباس ڈوگہ،قاری معمار احمد،قاضی نوید احمد،حاجی فتح خاں،طارق محمود،بشیر احمد،عدنان علی ڈوگہ،چوہدری محمد اعظم چاندی چوک،میاں محمد اسحاق،میاں محمد خاں،میاں خضر حیات،چوہدری صفدر حسین،چوہدری مختار احمد،قاضی نذر محمد،چوہدری محمد یاسرافضال احمد ڈوگہ،میاں محمد اقبال،محمد شریف درزی،محمد صدیق بوٹے خاں،حاجی فتح محمد ڈوگہ،قاضی مہدی خاں،احمد خاں مہر،قاضی انصار،عبدالرزا ق ڈوگہ،میاں محمد عالم،حاجی غلام علی ڈوگہ،چوہدری منور
حسین،میاں رفاقت،چوہدری سردار ڈوگہ،مرتضی شاہ،سلیم شاہ،چوہدری صادق،میاں وقاص،حاجی میاں خاں گراٹیا،غلام حسین نوری،فضل داد کشمیری،محمد شیر ماندہ،مختار احمد قاضی،بابا نذیر ڈوگہ،میاںمحمد عزیز،ماسٹر مہدی خان،محمد اصغر ڈوگہ،نور احمد نور ی سمیت سینکڑوں افرادنے شرکت کی اور قاضی عابد حسین،چوہدری محمد الیاس،چوہدری محمد عارف ڈوگہ کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سیاہی اور کاغذ نہ ہونے کے بہانے بلدیاتی الیکشن ملتوی نہیں کئے جا سکتے،سپریم کورٹ
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سیاہی اور کاغذ نہ ہونے کے بہانے بلدیاتی الیکشن ملتوی نہیں کئے جا سکتے،سپریم کورٹ بیلٹ پیپر مقناطیسی سیاہی تیار کرنے والوںنے چار ماہ کا وقت مانگا ہے،الیکشن کمیشن کا تفصیلی جوابسپریم کورٹ میں بلدیاتی الیکشن کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمد چوہدری نے سیکرٹری الیکشن کمیشن سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن اتنا کمزور ہے کہ وہ اداروں سے کام نہیں لے سکتا؟سیاہی الیکشن کمیشن کے پاس نہین تو کیا سپریم کورٹ لے کر دے گی؟اب بہانے نہیں چیلیں گے،الیکشن کمیشن تعاون نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کاروائی کا آئینی طور پر مجاز ہے،الیکشن کمیشن بلدیاتی الیکشن کرائے پنجاب میں حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا،ایڈیشنل اے جی پنجاب ،قبل ازیں الیکشن کمیشننے بلدیاتی الیکشن کی تیاری کے حوالہ سے سپریم کورٹ آف پاکستان میں تفصیلی جواب جمع کرایا جس میں کہا گیا کہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری میں چار ماہ لگیں گے،بیلٹ پیپرز اور مقناطیسی سیاہی تیارکرنے والوں نے چار ماہ کا وقت مانگا ہے،اور عدالت میں جمع کرائے گئے تفصیلی جواب میں کہا گیا ہے کہ چالیس کروڑ بیلٹ پیپرز کی ضرورت ہے اور اتنی کم مدت میں چھپائی ناممکن ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :الفلاح سکالر شپ اسکیم کا14واں سالانہ کنونشن9نومبر کو سکائی ویز ریسٹورنٹ کھاریاںمیں ہو گا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)الفلاح سکالر شپ اسکیم کا14واں سالانہ کنونشن9نومبر کو سکائی ویز ریسٹورنٹ کھاریاںمیں ہو گاالفلاح سکالر شپ اسکیم کے چیئر مین عبدالحمید احمدچوہدری ،جنرل سیکرٹری خالد محمود ثاقب اور دیگر عہدیداران ،مہمانان گرامی کا پرتپاک استقبال کریں گے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : سچے اور پرخلوص جذبوں کے ساتھ خدمت خلق کیلئے میدان سیاست میں اترے ہیں،مرزا محمد فاروق
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی وارڈ نمبر4سے امیدوار کونسلر ممتاز سیاسی سماجی شخصیت مرزا محمد فاروق نے کہا ہے کہ سچے اور پرخلوص جذبوں کے ساتھ خدمت خلق کیلئے میدان سیاست میں اترے ہیں،انہوںنے کہا کہ للہ تعالیٰ کے خاص فضل و کرم اور عوامی دعائوں سے فقید المثال کامیابی حاصل کریں گے،ماضی کی طرح مستقبل میں بھی عوامی خدمت کا مشن جاری و ساری رکھیں گے،ہماری زندگی کا نصب العین صرف اورصرف عوامی خدمت کرنا ہے
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ میاں محمد اسلم،میاں مظہر ،میاں خادم کے بہنوئی میاں محمد اشرف کے بڑے بھائی میانہ کوٹ میں انتقال کر گئے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)سابق چیئرمین بلدیہ ڈنگہ میاں محمد اسلم،میاں مظہر ،میاں خادم کے بہنوئی میاں محمد اشرف کے بڑے بھائی میانہ کوٹ میں انتقال کر گئے،انکی نماز جنازہی میں میاں خادم حسین،میاں مظہر اقبال،میاں ادریس احمد،طارق قریشی،محمد یوسف مغل سمیت عوامی سماجی سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : ہم نے ابھی تک بلدیاتی الیکشن کیلئے حتمی طور پر کسی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا،محمد اصغر قریشی
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سیاسی سماجی شخصیت اور بیوٹی پان شاپ کے ایم ڈی محمد اصغر قریشی نے کہا ہے کہ ہم نے ابھی تک بلدیاتی الیکشن کیلئے حتمی طور پر کسی امیدوار کا فیصلہ نہیں کیا انشاء اللہ مشاورت جاری ہے حتمی فیصلہ مکمل مشاورت سے کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :خلیفہ دوئم امیر المومنین سیدنا حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت آج یکم محرم الحرام پاکستان سمیت دنیا بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)خلیفہ دوئم امیر المومنین سیدنا حضرت عمر فاروق کا یوم شہادت آج یکم محرم الحرام پاکستان سمیت دنیا بھر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا دن کی مناسب سے تمام مساجداور گھروں میں خصوصی نوافل ادا کئے گئے اور سیدنا عمر فاروق کی اسلام کے لئے خدمات اور کارناموں پر روشنی ڈالی گئی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ:محرم الحرام کی آمد کے ساتھ ہی پاک فوج کا ضلع بھر میں گشت شروع
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)محرم الحرام میں امن و اان کے قیام کیلئے پاک فوج گجرات پہنچ گئی،ضلع بھر میں محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کو یقینی بنا یا جائے گا۔ پاک فوج نے محرم کے آمد کے ساتھ ہی ضلع بھر میں گشت شروع کر دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :پرنسپل میڈم مسرت زہرہ کی سرکردگی میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈنگہ میں اقبال ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)پرنسپل میڈم مسرت زہرہ کی سرکردگی میں گورنمنٹ کالج برائے خواتین ڈنگہ میں اقبال ڈے کے حوالہ سے پروقار تقریب کا انعقاد چوہدری جعفر اقبال ایم این اے،ایم پی اے میاں طارق محمود،مہرمحمد افضل ڈی ڈی سی کی خصوصی شرکتمیڈم مسرت زہرہ اور سٹاف نے مہمانان گرامی کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کیا،چوہدری جعفر اقبال ،مہر محمد افضل ،مسز شمیم غلام محمد پرنسپل گرلز کالج سرائے عالمگیر نے پوزیشن ہولڈر طالبات میں انعامات تقسیم کئے،میڈم مسرت زہرہ نے مہمانان گرامی کو شادگاری شیلڈ پیش کی کالج کی ہونہار طالبات نے خوبصورت انداز سے کلام اقبال اور علامہ اقبال کی نظمیں پیش کیں اور مفکر پاکستان کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا،پروقار تقریب میں چوہدری جعفر اقبال ،میاں طارق محمود ،مہر محمدافضل،میاں امجد محمود،مسز شمیم غلام محمد،چوہدری شہریار اسلم،عارف ڈار،چوہدری مہدی خان،مرزا فاروق زمان،پروفیسر رائے محمد نذیر عظیم کھرل،الحاج چوہدری اقبال منج،شیخ رستم علی،لیاقت قریشی،طارق قریشی،سید مشتاق علی شاہ،خالد کولی،نعیم ڈار،حاجی ناصر زیدی،افضل حیات منا،میاں محمد اشرف،چوہدری رخسار احمد جوڑا،میاں محمد عارف،شاہد افضل،چوہدری فیاض احمد،مہر خالدحسین،چوہدری عنصر،رانا اطہر رشید،نوید ملک سمیت دیگر نے شرکت کی
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا قرآن کریم سے گہرا تعلق تھا،مہر محمد افضل ڈی ڈی سی کا اقبال ڈے کے حوالے سے تقریب سے خطاب
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ) ڈی ڈی سی مہر محمد افضل نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبال کا قرآن کریم سے گہرا تعلق تھا،علامہ محمد اقبال کی شاعری قرآن پاک کی تفسیر کا دوسرا نام ہے،ہم میڈم مسرت زہرہ کو شاندار الفاظ میں داد تحسین پیش کرتے ہیں،جنہو ں نے شب و روز کاوشوں کی بدولت گرلز ڈگری کالج ڈنگہ کو ضلع بلکہ پنجاب کا بہترین کالج بنوا دیا ہے،خوش بخت عوام کے عظیم راہنما چوہدری جعفر اقبال ایم این اے ،میاں طارق محمو دایم پی اے،ڈی ڈی سی محمد افضل اور پرنسپل گرلز کالج ڈنگہ میڈم مسرت زہرہ جیسی شخصیات تاریخ کے سینے مین دل بن کر دھڑکتی ہیں،خوبصورت ماڈل کالج ڈنگہ میڈم مسرت زہرہ کی اعلیٰ کارکردگی کامنہ بولتاثبوت ہے،مسز شمیم غلام محمد سرائے عالمگیرجبکہ اس موقع ہر پرپرنسپل کالج ہذا مسرت زہرہ نے کہا کہ ہم کالج کیلئے گرانقدر خدمات سر انجام دینے اور ڈگری بلاک کی تعمیر کیلئے 9کروڑ بیس لاکھ کے فنڈز منظو رکرانے پر چوہدری جعفر اقبال اور ایم پی اے میاں طارق محمود کی کالج کیلئے شاندار خدمات کواور مہر محمد افضل کی تہہ دل
سے شکر گزار ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ضلع گجرات میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے ضلع بھر کی میونسپل کارپوریشن ،میونسپل کمیٹی ،یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیں
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ضلع گجرات میں بلدیاتی الیکشن کے حوالہ سے ضلع بھر کی میونسپل کارپوریشن ،میونسپل کمیٹی ،یونین کونسلز کی حلقہ بندیوں کی فہرستیں آویزاں کر دی گئیںڈی سی او گجرات نے ضلع بھر کی نئی حلقہ بندیوں کو حتمی شکل دے کران کا نوٹیفکیشن جاری کر دیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ :ممتاز سماجی شخصیت مرزا ریاض حسین کے صاحبزادے مرزا سہیل ریاض،مرزا شہزاد ریاض سعودی عرب سے انتیس نومبر کو وطن واپس آئیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت مرزا ریاض حسین کے صاحبزادے مرزا سہیل ریاض،مرزا شہزاد ریاض سعودی عرب سے انتیس نومبر کو وطن واپس آئیں گے اور مرزا سہیل ریاض چودہ نومبرکو سہرے باندھیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ڈنگہ : حاجی راجہ خالد پرویز حج بیت اللہ کا فریضہ سر انجام دینے کے بعد آج وطن لوٹیں گے
ڈنگہ(محمد بلال احمد بٹ)ممتاز سماجی شخصیت ڈاکٹر اللہ دتہ مرحوم کے فرزند ارجمند راجہ فاروق حیدر کے بھائی راجہ اختشام حیدر،راجہ سجاد حیدرکے والد محترم امیدوار کونسلر میونسپل کمیٹی ڈنگہ حاجی راجہ خالد پرویز حج بیت اللہ کا فریضہ سر انجام دینے کے بعد آج وطن لوٹیں گے ان کے دوست احباب ان کا والہانہ اور پرتپاک استقبال کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
الفلاح سکالرشپ سکیم کے چودہویں کنوشن کا انعقاد9نوئمبر بروز ہفتہ کھاریاں کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہوگا
لالہ موسٰی (محمد بلال احمد بٹ)الفلاح سکالرشپ سکیم کے چودہویں کنوشن کا انعقاد9نوئمبر بروز ہفتہ کھاریاں کے مقامی ریسٹورنٹ میں ہوگا جس میں خیبر پختون خواہ کے وزیربلدیات عنائت اللہ خان خصوصی طورپر شرکت کریں ،اس کے علاوہ پاکستان بھر سے ماہرین تعلیم،الفلاح کے سابقہ اور موجودہ سکالرز اور مخیر حضرات کے ایک بڑی تعداد بھی شریک ہوگی ،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے نمائندگان جو الفلاح سکالرشپ سکیم کے معاونین ہیں خصوصی طور پر شرکت کریں گے ۔ الفلاح سکالر شپ ایک فلاحی ادارہ ہے جو پاکستان کے ان باصلاحیت طلبا اور طالبات کو وظائف کی صورت میں مالی معاونت فراہم کرتا ہے جن کے مالی حالات ان کے تعلیمی عملی کو جاری رکھنے کے ناکافی ہے ۔ادارہ ہذا نے گذشتہ سال دوکروڑسینتس لاکھ بیالیس ہزار روپے وظائف کی مد میں پاکستان کے مستحق طلبا وطالبات میں تقسیم کیے ۔اس سال بھی پاکستان بھر سے تقریباً گیارہ سو طلبہ الفلاح سکالر شپ کے سکیم سے مستفیذ ہورہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے بلدیہ لالہ موسیٰ میں بلائی گئی میٹنگ منسوخ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)عاشورہ محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے بعد بلدیہ لالہ موسیٰ میں بلائی میٹنگ اے سی کھاریاں نے عین مقررہ وقت پر ڈی سی او کی مصروفیات کا کہہ کر منسوخ کروا دی،شرکاء میٹنگ بلدیہ پہنچ کر واپس،ایم پی اے چوہدری اشرف دیونہ سمیت دیگر میٹنگ کے لیے بلدیہ پہنچ چکے تھے کہ اے سی کھاریاں نے میٹنگ کیسنل کرنے کافون کر دیا جبکہ شرکاء بدل دل و مایوس ہو کرواپس لوٹ گئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
گورنمٹ نواز شریف گرلز ہائی سکول لالہ موسیٰ کی ادھیڑ عمر استاد کا نہم جماعت کی طالبہ پر تشدد
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)گورنمٹ نواز شریف گرلز ہائی سکول لالہ موسیٰ کی ادھیڑ عمر استاد کا نہم جماعت کی طالبہ پر تشدد،بچی پر گھونسوں،تھپڑوں کی بارش،سکول میں بال پکڑکر گھسیٹا اور ٹانگیں مار مار کر ادھ موا کر دیا،بچی کے والد نے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران اور تھانہ سٹی میں کاروائی کے لیے درخواست دے دی،پریس کلب لالہ موسیٰ کے سابق صدر عبدالرزاق بٹ نے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ ،ڈی سی او گجرات،ای ڈی او تعلیم گجرات اور اعلیٰ حکام کر ارسال کردہ تحریر ی درخواست میں الزام لگایا ہے کہ اس کی بیٹی حمیرا رزاق گورنمنٹ نوازشریف گرلز ہائی سکول میں نہم کی طالبہ ہے،گذشتہ روز ٹیچر نسیم نے حمیرا کو کہا کہ تمہارے پائوں ڈیسک پر نہیں ہیں جس پر اس نے کہا کہ ٹیچر میرے پائوں ڈیسک پر ہی ہیں جواب سنتے ہی ٹیچر نسیم سیخ پاہو گئی اور کہا تم مجھے جواب دیتی ہو اور اس نے بچی پر تشدد کرنا شروع کر دیا بعد ازاں حمیرا نے دیگر اساتذہ کے پاس پناہ لینا چاہی تو ٹیچر نسیم نے وہاں پہنچ کر مجھے تشدد کانشانہ بنایا،ای ڈی او ایجوکیشن طاہر کاشف کا کہنا ہے کہ واقع کے ذمہ دار کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
حلقہ کی عوام کے پر زور اصرار پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں،حاجی شوکت محمود بٹ آف کریم پورہ
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)حلقہ کی عوام کے پر زور اصرار پر بلدیاتی انتخابات میں حصہ لے رہا ہوں ان خیالات کا اظہار ممتاز مسلم لیگی ن کے رہنما حاجی شوکت محمود بٹ آف کریم پورہ نے کیا،انہوںنے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لوں گا اور انشاء اللہ تاریخ ساز کامیابی سے ہمکنار ہوں گا انہوں نے ایک سوال کے جواب میں میری زندگی کا مشن عوامی خدمت اور اپنے خون کے آخری قطرہ تک خدمت خلق کرتا رہوں گا،میرا حلقہ کی عوام سے وفائوں کارشتہ ہے،انشاء اللہ اپنے بزرگوں اور حلقہ کی عوام کی دعائوں سے کامیاب ہو کر حلقہ کی تقدیر بدل دوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
غنی کرکٹر محلہ چراغ پورہ نے آئندہ بلدیاتی انتخابات حصہ لینے کا اعلان کر دیا
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)غنی کرکٹر محلہ چراغ پورہ نے آئندہ بلدیاتی انتخابات حصہ لینے کا اعلان کر دیا،انہوں نے سکھ چین ہائوس کے پلیٹ فارم سے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے،انہوںنے اس موقعہ پر کہا کہ میرے حلقہ کے نوجوان میری الیکشن کمپین چلائیں گے،انشاء اللہ تعالیٰ کایابی میرا مقدر بنے گی،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ کامیاب ہو کر حلقہ کے عوام کی خدمت اور حلقہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرائوں گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ساتھی ملازم کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے پر دو پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)پیٹی بھائی کو فائرنگ کر کے زخمی کرنے پر دو پولیس ملازمین کے خلاف مقدمہ درج،اس سلسلہ میں بتایا جاتا ہے تھانہ سٹی لالہ موسیٰ میں تعینات علی حسن،بشیر احمد،علی اکبر،محمود چمنا سے واپس آرہے تھے کہ پسوال کے قریب علی حسن کے ساتھ بیٹھے ہوئے بشیر احمد نے پسٹل تیس بور سے مجھ پر فائرنگ کر دی جسکے نتیجے میں علی حسن شدید زخمی ہو گیا،مضرب علی حسن کے مطابق علی اکبر،بشیراحمد نے شراب پی رکھی تھی اور قتل کی نیت سے باہم صلاح و مشورہ سے مجھ پر فائرنگ کی تھی وجہ عناد چند روز قبل علی حسن اور ملزمان کے درمیان چند روز قبل ہونے والا جھگڑا بتائی جاتی ہے،صدر پولیس لالہ موسیٰ نے بشیر احمد اور علی اکبر کے خلاف زیر دفعہ 324/34ت پ مقدمہ درج کر کے ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اہلسنت والجماعت ضلع گجرات کے زیراہتمام یوم شہادت خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق کے موقعہ پرلالہ موسیٰ میں ریلی نکالی گئی
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) اہلسنت والجماعت ضلع گجرات کے زیراہتمام یوم شہادت خلیفہ دوئم حضرت عمرفاروق کے موقعہ پرلالہ موسیٰ میں ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت ضلعی صدر مولانانثاراحمدفاروقی نے کی جبکہ ریلی میں ضلع بھرسے اہلسنت والجماعت کے کارکنوں نے شرکت کی ،ریلی مین بازارچوک پرپہنچ کر جلسہ کاروپ دھارگئی ،ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر مولانانثاراحمدفاروقی ودیگر مقررین نے حکومت پاکستان سے پرزورمطالبہ کیاکہ یکم محرم کو حضر ت عمرفاروق کے یوم شہادت کے موقعہ پر عام تعطیل کااعلان کیاجائے ،انہوں نے کہاکہ انتظامیہ صحابہ کے ماننے والوں کو ریلیاں نکالنے سے روکتی ہے جبکہ دشمن صحابہ کوجلوسوں اور روڈ بندکرنے کی کھلی چھٹی ہے ہم یہ دوہری پالیسی کو نہیں مانتے ،انہوں نے کہاکہ پولیس نے ہمارے خلاف سرائے عالمگیر میں دو بے بنیاد مقدمے درج کئے ہیں اگر سات محرم تک ہمارے خلاف درج بے بنیاد مقدمات خارج نہ کئے تو دس محرم کو ہم دشمن صحابہ کے جلوس کو روکیں گے ،ریلی کے موقعہ پرڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرملک منظوراحمداعوان ،ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجازاحمدبٹ،ایس ایچ او تھانہ صدرلالہ موسیٰ ساجدمحمودسوہل کی قیادت میں پولیس اور ایلیٹ فورس کی بھاری نفری موجودتھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بجلی چوروں کیخلاف گیپکوکی خصوصی مہم جاری مزیددوبجلی چوردھرلئے گئے
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ) بجلی چوروں کیخلاف گیپکوکی خصوصی مہم جاری مزیددوبجلی چوردھرلئے گئے،ایس ڈی اوگیپکوسٹی سب ڈویژن لالہ موسیٰ عبدالقیوم کراہی ،گلزاراحمدملہی نے چھاپہ مارکرڈاریکٹ تاریں لگاکر ناصرجاویدسکنہ رحمت آبادکوگرفتار کرکے تیس ہزارروپے جرمانہ کردیا جبکہ پرویزاصغرسکنہ گنجہ روڈ کو میٹر میں سوراخ کرکے بجلی چوریکرتے ہوئے پکڑ کربائیس ہزارروپے جرمانہ کردیاہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
چوہدری محمد رشد کی صاحبزادی،چوہدری محمد حسین بیکری والے کی نواسی ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک
لالہ موسیٰ(محمد بلال احمد بٹ)ممتازسماجی شخصیت چوہدری محمدارشدکی صاحبزادی،چوہدری محمدحسین بیکری والے کی نواسی،چوہدری ثمر،چوہدری یاسر کی بھانجی جو گزشتہ روزانتقال کرگئی تھیں انکو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں سپرخاک کردیاگیا،خطیب شہر مولانا محمدیوسف سیالوی نے نمازجنازہ پڑھائی ،نمازجنازہ میں چوہدری ظہیراصغرکائرہ،سیدعلی رضاشاہ کلیوال سیداں،چوہدری فیصل دیونہ،شیخ خالدمحمودایم ڈی الخلیل پٹرولیم،ڈاکٹراحمدشاہ،ڈاکٹرسیدسبطین رضوی،مرزاحیدرعلی شمس،مرزابابرعلی شمس،سابق کونسلرحاجی شوکت بٹ،سابق کونسلرولائت بٹ،چوہدری منیراحمدفٹبالر،اعجازبٹ پنجاب پولیس،تحسین بٹ،غفاربٹ عرف فاری بٹ،ڈاکٹرنعیم اقبال،سعیدشاہ،مہرحسن علی آف خواصپور،بابربھٹی عائش ایکسپریس،مہراحسان چنوں بھوجہ،جمیل احمدطاہر،سلطان خان،کاشی بٹ،چوہدری احسان،عادل بٹ،سیدعلی اکبر،ملک محمدآصف،خالق بٹ،طارق بھٹی سابق کونسلر،مہرمحمدحفیظ سابق کونسلر،اسحٰق منہاس،سیدسجادشاہ ریلوے روڈ سمیت معززین کی کثیر تعداد موجود تھی۔
