
اسلام آباد (جیوڈیسک) پاکستانی روپے کی قدر یورپی کرنسیوں کے مقابلے میں شاندار کارکردگی، ڈالر کی قدر میں ہفتے کے دوران ایک پیسے کا اضافہ ہوا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق دو جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے اختتام پر انٹربینک فاریکس مارکیٹ میں ڈالر ایک سو روپے اناسی پیسے پر بند ہوا۔
اس دوران یورو کی قدر ایک روپے چونتیس پیسے کم ہو کر ایک سو اکیس روپے ترپن پیسے ہو گئی۔
سوئس فرینک کی قدر روپے کے مقابلے میں ایک روپیہ گیارہ پیسے ، برطانوی پائونڈ کی قدر انہتر پیسے جبکہ کینڈین ڈالر کی قدر بتیس پیسے کم ہوئی۔
