
ممبئی (جیوڈیسک) بالی وڈ فلم رام لیلا کی ہیروئن دپیکا پڈکون اور ہیرو رنویر سنگھ میں دوستی بڑھنے لگی۔ دونوں اداکاروں نے گوا کے رومانوی ماحول میں ایک ساتھ ڈنر کیا۔ بالی وڈ کی نئی فلم رام لیلا میں دپیکا پڈکون اور رنویرسنگھ کی نئی جوڑی متعارف کرائی گئی ہے۔
بھارتی ذرائع کے مطابق دونوں اداکار ان دنوں گوا میں ہیں جہاں انہیں مختلف جگہوں پر ایک ساتھ دیکھا گیا۔ رنویر سنگھ اور دپیکا پڈکون نے رومانوی ماحول میں گوا کے ریسٹورنٹ میں ایک ساتھ ڈنر بھی کیا۔ اس سے پہلے اداکار رنویر سنگھ رام لیلا میں دپیکا کے ساتھ اپنی بہترین کیمسٹری کا دعوی بھی کر چکے ہیں
