Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ملک کا بدلتا منظرنامہ اور احتجاج کی بڑھتی بازگشت

November 5, 2015November 5, 2015 0 1 min read
India
Bharatiya Janata Party
Bharatiya Janata Party

تحریر: ڈاکٹر سید احمد قادری
مرکز میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے برسر اقتدار ہوتے ہی پورے ملک میں جس طرح سے مذہبی منافرت، فرقہ واریت، عدم رواداری اور جمہوریت کی پامالی دیکھی گئی ۔نازیبا الفاظ کے ساتھ ساتھ زہریلے بیانات سے ملک کے پرامن اورخوشگوار ماحول کو جس طرح آلودہ کیا گیا۔ اس کے بعد کچھ معصوم لوگوں کے ذہنوں کو پراگندہ کرنے کی کوششیں کی گئیں۔

ایسی تمام کوششوں پر آرایس ایس کی سیاسی تنظیم بھارتیہ جنتا پارتی اور ان کی حکومت کی خاموشی کو رضا مندی اور سر پرستی تصور کرتے ہوئے ایسے لوگوں کے حوصلے بڑھتے چلے گئے۔ اس کے بعد تو پورے ملک میں ایسے ایسے ناخوشگوار اور غیر آئینی و غیر انسانی سانحات ، واقعات اور حادثات رونمأ ہونے لگے کہ جنھیں دیکھ کر مساوات اور رواداری پر یقین رکھنے والے لوگ انگشت بدنداں ہیں۔

ہزاروں سال سے قائم ملک کی گنگا جمنی تہذیب، آپسی اتحاد واتفاق، اخوت، یکجہتی کی شاندار اور بے مثال وراثت کو ختم کرنے کی منصوبہ بند اور منظم سازشیں طشت از بام ہونے لگیں۔ کبھی پونا میں راہ چلتے بے گناہ مسلم نوجوان کوگھیر کر ڈھیر کر دیا گیا۔ کبھی پروفیسر کلبرگی کو ان کے سیکولر نظریات کی سزا دی گئی، کبھی فرقہ پرستی کی مخالفت پر نریندر دابھولکر اور گووند پنسارے کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا اور کبھی اخلاق کو اس کی بے گناہی کی سزا یہ دی گئی کہ اس کے گھر میں گھس کر اس کی بیوی بچوں کے سامنے ہی ڈوڑا دوڑا کر حیوانیت کو بھی شرمندہ کر دینے والے عمل سے ہلاک کر دیا گیا اور
کبھی ہریانہ کے نیند میں ڈوبے دو دلت بچوں کو جلا کر مار ڈالا گیا۔
کبھی کسی کے چہرے پر کالک پوت دی گئی اور کبھی کسی کو سر عامگالیوں سے نوازہ گیا۔ کھانے پر پہرے بٹھائے جانے لگے،اظہار آزادی سلب کرنے کی کوششیں ہو نے لگیں ، مذہبی آزادی پر قفل ڈالا جانے لگا ، عشق و محبت پر بھی پابندی عائد کی جانے لگی۔

Positive thinking
Positive thinking

دن بدن بڑھتے ایسے ناگفتہ بہہ حالات سے ملک کے اس طبقہ کا فکرمند ہونا لازمی تھا، جو ادب، آرٹ، تاریخ اور سائنس کے حوالے سے قوم و ملک اور سماج کی فلاح و بہبود کی مثبت سوچ اور فکر رکھتا ہے۔ ملک کی ایسی بگڑتی سنگین صورت حال ،جب ایسے لوگوں کے لئے ناقابل برداشت ہو گئی ، تب ان لوگوں نے حکومت وقت کو بہت دکھی من سے متنبہ کرنے کے لئے احتجاج کا راستہ اپنایا۔ لیکن مصنفین کے احتجاج پر سنجیدگی سے فکر و عمل کرنے کی بجائے ان کے ماضی اور حال پر ہی حکومت کے لوگوں نے سوالیہ نشان لگانا شروع کر دیا ، تب ان مصنفین کو ذلیل و خوار کئے جانے اورجمہوری قدروں کی پامالی کے خلاف ہو رہے احتجاج میں ہر مکتبۂ فکر کے فنکار ، قلمکار ، فلم ساز، تاریخ داں ، سائنس داں ، سبھی شامل ہوتے چلے گئے۔

ایک دوسرے کی آواز میں آواز ملانے لگے اور ان کی بازگشت گونجنے لگی کہ بد امنی ، فرقہ پرستی اور حیوانیت کے ننگا ناچ پر ملک کے لوگ خاموش نہیں رہینگے۔ لیکن ایسے بلند پایۂ فنکاروں ،قدآور قلمکاروں کے احتجاج کا حکومت وقت پر کوئی اثر نہیں ہو ا۔ ملک میں تیزی سے پھیل رہے انتشار اور بد امنی پر صدر مملکت ہندکئی بار اپنی تشویش کا اظہار کر چکے ہیں ، سپریم کورٹ کے چیف جسٹس نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

حزب اختلاف کے لوگ تو مسلسل تنقید کر ہی رہے ہیں ۔لیکن وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے مدلل جواب دینے کی بجائے بڑی تعداد میں اعزازات واپس کئے جانے والوںسے ہی یہ سوال کر رہے ہیں کہ ملک میں کسی بھی حادثہ کے لئے وزیر اعظم کو ہی نشانہ کیوں بنایا جا رہا ہے۔؟ اب انھیں کون بتائے کہ وزیر اعظم پورے ملک کا سربراہ ہوتا ہے ۔ اس کا ایک اشارہ پورے ملک کے لئے اہمیت رکھتا ہے، اور پھر ہمارے وزیر اعظم نریندر مودی تو ملک کے ہر چھوٹے بڑے معاملے میں بولتے ہیں اور خوب بولتے ہیں۔

Return Awards
Return Awards

پھر وہ ملک کے اتنے بڑے بڑے مصنفین ، فنکاروں ، قلمکاروں ، تاریخ دانوں اور سائنس دانوں کے ذریعہ ملک میں تیزی سے پاؤں پسار رہی فسطائیت پر اپنی بے چینی ، بے قراری اور نا قابل برداشت حالت میں اٹھائے گئے احتجاج میں، ایوارڈ واپسی کے سخت قدم پر خاموش کیوں ہیں ۔ اپنی چپّی توڑتے کیوں نہیں ہیں ؟ پچھلی حکومت کے وزیراعظم من موہن سنگھ کی بعض ناپسندیدہ واقعات پر خاموشی پر خود موجودہ وزیر اعظم نے ”مونی بابا” (خاموش بابا) کا نام دیا تھا۔

پھر وہ بذات خود ملک کے ایسے نازک حالت میں ”مونی بابا ” کیوں بن گئے ہیں ؟ یہ ہمیشہ ملک کے سوا سؤ کروڑ عوام کی نمائندگی کی باتیں کرتے ہیں ۔ ‘ سب کا ساتھ ، سب کا وکاس کا فلک شگاف نعرہ لگاتے ہیں۔ پھر وہ نینا سہگل سے لے کر خلیل مامون، منور رانا وغیرہ کے ساتھ ساتھ ان ہی کے پارلیامانی حلقہ بنارس کے مشہور ہندی ناول نگار پروفیسر کاشی ناتھ سنگھ کی احتجاج میں واپس کئے جانے نیزراجستھانی شاعر نند بھاردواج، انگریزی ادب کے شاعر کیکی این دارووالا، اشوک واجپئی، ادئے پرکاش، سارا جوزف وغیرہ جیسی سرکردہ ہستیوں سمیت پچاسوں مختلف زبانوں کے مصنفین اور دانشوروں، فلموں سے تعلق رکھنے والے کار دیواکر بنرجی، پریش کامدار، لیپیکا سنگھ، نسٹھا جین ، آنند پٹوردھن، کرتی نکھوا، ہرش کلکرنی اور ہری نائر جیسے درجنوںمعروف فلم کاروں ، پروفیسر رومیلا تھاپڑ، عرفان حبیب، ڈی این جھا ، مردلا بھٹا چاریہ سمیت پچاس سے زائد ملک کے جانے مانے تاریخ دانوں ، مشہور سائنس داں پدم شری پشپ متر بھارگو کے ذریعہ احتجاجاََ اپنا پدم بھوشن ایوارڈ لوٹائے جانے کے اعلان ،اشوک سین اور پدم شری ڈی بالا سبرامنیم سمیت ایک سؤ سات سائنسدانوں کے ذریعہ صدر مملکت ہند کو خط لکھ کر ملک کی موجودہ صورت حال پر تشویش کا اظہار کئے جانے کے باوجود خاموشی کیوں اختیار کئے ہوئے ہیں۔

اب تو احتجاج میں فوجی افسر بھی سامنے آنے لگے ہیں۔ میجر جنرل ستبیر سنگھ نے بھی اپنا فوجی تمغہ واپس کر اپنا احتجاج درج کرا دیا ہے ۔شبانہ اعظمی، شرمیلا ٹیگوراور شاہ رخ جیسے فلم اسٹار بھی ایوارڈ واپس کرنے والوں کی ہمایت میں سامنے کھل کر آ گئے ہیں ۔ عالمی شہرت یافتہ سرود نواز امجد علی خاں نے تو یہاں تک کہ دیا کہ ایوارڈ واپس کرنے ادیب و فنکار پاگل نہیں ہیں ، وہ بہت دکھی ہیں اور اپنے اعزاز لوٹا کر اپنی ناراضگی کا اظہار کر رہے ہیں ۔ ایوارڈ واپسی کے سلسلے میں اردو کے ساہتیہ اکادمی انعام یافتگان مثلاََ گوپی چند نارنگ، شمس الرحمٰن فاروقی، سلام بن رزاق، جاوید اختر ، ندا فاضلی، ش ک نظام، جابر حسین، عبداصمد وغیرہ کی خاموشی سے بڑے سوالات کھڑے ہو رہے ہیں۔

Protest Campaign
Protest Campaign

ویسے اس احتجاجی مہم کو رحمان عباس ، ابرار مجیب ، مشرف عالم ذوقی اور تبسم فاطمہ وغیرہ جیسے اردو کے فنکاروں نے آگے بڑھانے میں بہت اہم کردار ادا کیا ہے ۔ قلمکاروں کی بین الاقوامی تنظیم PEN نے کناڈا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں نہ صرف بھارت کی موجودہ صورت حال کی سنگینی سے متاثر ہو کر احتجاج میں قلم کاروں اور فنکاروں کے ایوارڈ واپس کئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے بلکہ باضابطہ ایک تجویز بھی پاس کر، حکومت ہند سے اس سلسلے میں مناسب ا قدام پر زور دیا ہے ۔امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری بھی اس ضمن میں بھارتی حکومت کو توجہ دینے کی درخواست کی ہے۔

بھارت کی مختلف زبانوں کے مصنفین نے شائد پہلی بار دہلی میں ایک میٹنگ کرحکومت کے رویۂ پر اپنی ناراضگی اور احتجاج درج کرایا ہے۔ احتجاج کا سلسلہ تھم نہیں رہا ہے ۔ سو نیا گاندھی نے بھی کافی بڑی تعداد میں اپنے ہم نواؤں کے ساتھ راشٹر پتی بھون جا کر صدر مملکت کو ملک میں بڑھتی عدم رواداری اور فرقہ پرستی کے خلاف ایک عرض داشت دے کر چکی ہیں۔ ملک کے لوگوں کاغم و غصہ اور احتجاج نہ صرف ملک بلکہ ملک سے باہر بھی بین ا لاقوامی سطح کے اخبارات اور دیگر میڈیا میں خاص موضوع بنا ہوا ہے ۔ اس لئے کہ بھارت میں اتنے بڑے پیمانے پر اس طرح کا شدیداحتجاج آزادی کے بعد پہلی بار سامنے آ یا ہے۔

یہ احتجاج اس وقت کی یاد دلا رہا ہے جب جرمنی میں ہٹلر کی سرپرستی میں فسطائی طاقت کا بول بالا تھا ، یورپ میںکئی طرح کا بحران جنم لے چکا تھا ۔ ادیبوں اور دانشوروں کی ناقدری بڑھ گئی تھی، اظہار آزادی پر پابندی لگائی جا رہی تھی ، ایسے حالات میں پیرس میں ماہ جولائی 1935 ء میں ٹامس مان، رومن رولان،اور آند مالرو وغیرہ نے پوری دنیا کے مصنفین ، شعرأ، اور دانشوروں کی ایک ہنگامی کانفرنس کا انعقاد کیا تھا ،جس میں ہمارے ملک کی نمائندگی اردو کے مشہور ترقی پسند ادیب، ناول نگار سجاد ظہیر اور انگریزی ادب کے معروف ناول نگار ملک راج آنند نے کی تھی ۔ اس کانفرنس میں فسطائت کے خلاف کئی اہم فیصلے
لئے گئے تھے ۔جن کے دیر پا اثرات مرتب ہوئے تھے۔

Rajnath Singh
Rajnath Singh

ایسی تمام صورت حال سے بے نیاز ہمارے وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ یہ فرما رہے ہیں کہ” احتجاج کرنے والے لوگ دراصل وزیر اعظم اور بھاجپا کے خلاف منصوبہ بند سازش رچ رہے ہیں ”۔وزیر خارجہ کی اس طرح حقائق سے چشم پوشی قابل دید ہے ۔ انھیں معلوم ہونا چاہئے کہ پانچ سال تک اٹل بہاری واجپئی کے زیر قیادت بھاجپاحکومت کے دوران جب کبھی ایساکوئی سنگین معاملہ سامنے آیا ، اس وقت بھی احتجاج کیا گیا تھا ۔ اسی دور میں جب وزیر تعلیم کی حیثیت سے مرلی منوہر جوشی نے نصاب تعلیم کو زعفرانی رنگ میں رنگنے کی کوشش کی تھی ، تو اس وقت سخت مخالفت ہوئی تھی ، احتجاج میں لوگ سڑکوں پر بھی اترے تھے۔

اسی زمانے میں جب اسکولوں میں ‘ وندے ماترم ‘ کو ضروری قرار دینے کی کوشش کی گئی تھی ، اس وقت بھی سخت احتجاج ہوا تھا اور جب گجرات میں ہزاروں معصوم اور بے گناہوں کو بڑی بے دردی اور بے رحمی سے قتل کیا گیا تھا ، اس وقت بھی شدید احتجاج ہوا تھا ۔ ان تمام غیر جمہوری عمل اورغیر انسانی سانحہ پر وزیر اعظم وقت اٹل بہاری واجپئی نے سخت نوٹس لی تھی ، بلکہ گجرات فساد کے بعد انھوں نے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نریندر مودی سے’ راج دھرم’ نبھانے کی بات کی تھی ۔ لیکن انھوں نے نہ صرف پارٹی کے سینئیر رہنما ٔ اور ملک کے سربراہ تک کی اس گزارش کو ٹھکرا دیا تھا۔

حکومت کے کچھ لوگ اس بات پر بھی معترض ہیں کہ ملک میں جب اندرا گاندھی نے ایمرجنسی نافذ کی تھی، اس وقت مصنفین نے کیوں نہیں احتجاج کیا تھا اور اپنے ایوارڈ واپس کئے تھے ۔ ایسے لوگوں کی اطلاع کے لئے میں یہ بتا دوں کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف 1975 میں بہار سے تعلق رکھنے والے ہندی کے مشہور ناول نگار پھنیشور ناتھ رینو نے احتجاج میں پدم شری ایوارڈ لینے سے انکار کر دیا تھا ۔ 1984کے سکھ دنگے کے خلاف احتجاجاََ معروف ادیب اور صحافی خشونت سنگھ نے اپنا پدم بھوشن ایوارڈ واپس کر دیا تھا ۔ 1992 اور2005 میں سرکردہ تاریخ داں رومیلا تھاپر بھی پدم بھوشن احتجاج میں لینے سے انکار کر چکی ہیں۔

Salim Khan
Salim Khan

2002 میں کتھک ڈانسر ستارا دیوی نے بھی پدم بھوشن نہیں لیا تھا۔ مشہور گلوکارہ لتا منگیشکر نے بھی 1958 میں اپنے وقت کا باوقار فلم فیئر ایوارڈ نہیں لیا تھا ۔ مشہور فلم اداکار سلمان خاں کے والد سلیم خاں بھی پدم شری کا ایوارڈ لوٹانے والوں میں ہیں ۔ ماضی کے اوراق پلٹے جائیں تو ایسی بہت ساری مثالیں مل جائینگی ۔ رابند ناتھ ٹیگور بھی جلیان والا باغ میں ہوئے خونین سانحہ کے بعد انگریزوں کی جانب سے عطا کردہ ” knight hood” کا اعزاز 1919 ء میں احتجاجاََ لو ٹاچکے ہیں۔

اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ابھی ایسا کیا ہو گیا کہ سینکڑوں سائنسدانوں ، ادیبوں اورتاریخ دانو ں اور سابق فوجی افسران سمیت اتنی بڑی تعداد سرکردہ اور جانے مانے لوگوں کی ، احتجاج میں کیوں کھڑی ہو گئی ۔ دراصل ملک کے اندر جس طرح کی فرقہ پرستی ، انسانی حقوق کی پامالی ،جمہوریت کی بے وقعتی ، لا قونیت ، مذہبی منافرت اور کھانے ، پینے ، بولنے کی آزادی کو سلب کرنے کی جس طرح بزور طاقت کوششیں ہو رہی ہیں ، اس سے ایسے حب وطن لوگوںکی دور اندیش نگاہیں ، ملک کی سا لمیت پر منڈلانے والے خطرہ کو دیکھ رہی ہیں ۔ بقول معروف سائنسداں بھارگو ‘ مودی حکومت میں مذہب کی بنیاد پر ملک کو تقسیم کرنے کی فرقہ وارانہ اور علیحدگی پسند عناصر کی کوششوں کو سرپرستی دینے کی میں مخالفت کر رہا ہوں۔

India
India

ایسے باوقار اور ملک کے بے حد قیمتی لوگوں کے احساسات و جزبات کو بہت سنجیدگی سے سمجھنے اور ان کے تدارک کرنے کی ضرورت ہے ، نہ کہ ان پر تنقید اور جارہانہ حملہ کرنے کی ۔ ویسے احتجاج میں ایوارڈ واپس کرنے کی پہل کرنے والی معروف مصنفہ نینا سہگل کی بات میں بڑا دم نظر آتا ہے کہ جیٹلی اور راج ناتھ سنگھ وغیرہ کے بے تکے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ عوام کے غم و غصہ اور احتجاج سے مرکزی حکومت گھبرا گئی ہے ۔ ادھر گلوبل ریٹنگ ایجنسی ‘موڈیز’ نے بھی اپنی ایک رپورٹ بہ عنوان ‘بھارت پر ایک نگاہ:امکان کی تلاش میں ‘ کے تحت یہ تنبیہ کی ہے کہ ‘ بھارت میںجس طرح اقلیتوں کے معاملے میں تناؤ چل رہا ہے ، اس سے شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اگرمودی نے اپنی پارٹی کے لوگوں پر لگام نہیں لگایا تو نہ صرف ڈیموکریٹک بلکہ گلوبل اعتبار بھی وہ کھو دینگے’ ۔ بہر حال توقع کی جا سکتی ہے ان سب حالات کے مد نظر مرکزی حکومت وقت رہتے اپنے اقدام پر نظر ثانی کرتے ہوئے ملک میں آپسی بھائی چارہ اور اتحاد و اتفاق کی فضا قائم کرتے ہوئے ملک کے آئین کو مزید شرمشار نہیں کرے گی۔

Dr Syed Ahmed Qadri
Dr Syed Ahmed Qadri

ڈاکٹر سید احمد قادری

email:squadri806@gmail.com

MobNo: 09934839110

Share this:
Tags:
ban government power unity اتحاد اقتدار پابندی حکومت
Badin Zulfiqar Mirza Dharna
Previous Post سانحہءدرازہ شریف میں قاتلوں کے نشان بھی آصف زرداری کے طرف جارہے ہیں
Next Post گلیس 581 سی ـ نیا دریافت شدہ سیارہ
Red Dwarf Star

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close