Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈاکٹر ظفر مرزا کو تبدیل کرنا چاہیے!

April 15, 2020 0 1 min read
Dr. Zafar Mirza
Dr. Zafar Mirza
Dr. Zafar Mirza

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

پرانی ضرب المثل ہے کہ “Don’t change horses mid stream “معنی کہ ”ندی پار کررہے ہو تو وسط میں جاکر گھوڑوں کو نہ بدلو” ۔تاریخ میں ایسے اوقات آئے جب عین جنگ کے دوران فوج کی کمان بدلنے یا سپہ سالار کی سواری بدلنے سے جنگ ہار دی گئی۔ساموگڑھ کی لڑائی جو اورنگزیب اور دارشکوہ کے مابین ہوئی۔ پرنس دارشکوہ جس کی ذاتی کمان میں پچاس ہزار سوار حکم کے منتظر رہتے تھے اور شاہی فوج اس کے علاوہ تھی، دارا گھمسان کی جنگ کے وقت ہاتھی “ہودے”سے اتر کر گھوڑے پر سوار ہوگیا۔ یہی غلطی اس کی شکست کا باعث بنی۔1965ء کی جنگ میں پاک فوج جب چھمب جوڑیاں فتح کرتی ہوئی پیش قدمی کررہی تھی عین اس وقت فیلڈ مارشل ایوب خاں کے حکم پر جنرل اختر ملک کمانڈر 12 انفنٹری ڈویڑن کی جگہ جنرل یحییٰ خاں کو تعینات کردیا گیا۔ نتیجہ پاک فوج کی پیش قدمی رک گئی۔ فوجیوں کا مورال اثرانداز ہوا۔ بھارتی افواج جو اس محاذ سے دم دبا کر بھاگ رہی تھیں انہوں نے رک کر مورچے سنبھال لئے اور جوابی حملے شروع کردیئے۔ دفاعی تجزیہ نگار شجاع نواز اپنی کتاب swords Crossed میں لکھتا ہے ”پاک فوج جنرل اختر ملک کی کمان میں یکم ستمبر صبح 5 بجے حملہ آور ہوئی جبکہ پاک توپخانہ نے صبح 3.30 بجے دشمن پر بمباری شروع کردی۔ پاک فوج جس میں آرمرڈ اور انفنٹری کے دستے بھی تھے شیروں کی طرح دشمن پر لپکے اور بھارتی فوج جو اپنے ٹینکوں اور مشین گنوں کے ساتھ مورچہ بند تھی دشمن کی صفوں کو روندتی ہوئی جارہی تھی۔ دوسری صبح 9 بجے پاک فوج نے چھمب پر قبضہ کرلیا۔ بھارتی ایئرفورس نے غلطی سے اپنے ہی فوجیوں پر بمباری کردی اور پاک فضائیہ نے پاک فوج کو فل ایئرسپورٹ دی۔”

”اس موقع پر کشمیر محاذ پر کمان تبدیل کردی گئی۔ جنرل اختر ملک کی جگہ جنرل یحییٰ خاں کو بھیج دیا گیا۔ پاک فوج کی پیش قدمی رک گئی۔ بریگیڈیئر افتخار نے (جو 71ئ کی جنگ میں شہید ہوئے ) جنرل یحییٰ خاں کو پیغام بھیجا کہ ”ہمیں پیش قدمی کا حکم دیا جائے۔” یحییٰ خاں نے جواب دیا ”افتی جہاں ہو رک جائو اور مورچوں کی کھدائی کرائو” شجاع نواز لکھتے ہیں ”پاک حملہ رک جانے سے بھارتی افواج Regroup ہوگئیں۔ چھمب اور جوڑیاں کے اردگرد انہوں نے اپنے مورچے سنبھال لئے۔ پاک فوج کے حملے کا Momentum ٹوٹ گیا۔”مصنف لکھتا ہے ”اکھنور پل کا بچ جانا بھارتی جرنیلوں کا کارنامہ نہ تھا بلکہ پاک ہائی کمان کی فاش غلطی تھی کہ جو فوج منور توی کو پار کرگئی اس کے جنرل کو بدل دیا گیا یعنی 12 ڈویڑن کے کمانڈر اختر ملک کو جو کئی بار علاقہ کی ریکی کرچکا تھا اس کی جگہ یحییٰ خاں کو بھیج دیا۔”

پوری دُنیاآفت ناگہانی کروناء وائرس کی تباہ کاریوں کی وجہ اس وقت حالت جنگ میں ہے ۔ہزاروںافراد روزانہ پوری دنیا میں لقمہ اجل بن رہے ہیں،امریکہ ،اٹلی اور سپین میںلاشیں سڑکوں پر پڑی ہیں اور دفنانے کے لیے لوگ میسر نہیں ہیں۔پوری دُنیا کے سائنس دان اس کروناء وائرس کے لیے ویکسین اور ادویات بنانے کی کوششوں میں مصروف عمل ہیں۔تمام دُنیا کی عسکری و سیاسی جماعتیں ایک صفحے پر اکھٹی ہوکر اپنے مشترکہ دُشمن کو شکست فاش دینے کے لیے مصروف عمل ہیں۔نہ کوئی حفاظتی لباس کی بات کر رہا ہے اور نہ ہی وینٹیلیٹرز کی کمی کا رونا رو رہا ہے بلکہ جو دستیاب وسائل ہیں انہی سے کام چلایا جا رہا ہے۔تادم تحریر دنیا میں کورونا وائرس کے مصدقہ متاثرین 19 لاکھ 50 ہزار اور ہلاکتیں ایک لاکھ 17ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ امریکی ریاست نیویارک میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 ہزار سے زیادہ ہو گئی ہے۔ ورلڈ بینک نے خبردار کیا ہے کہ دنیا کی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ پچھلے 40 سالوں کے بدترین معاشی بحران کا شکار ہوسکتا ہے۔دنیا بھر میں لاک ڈاؤن نے مختلف کاروباروں کو بڑے پیمانے پر متاثر کیا ہے اور اطلاعات کے مطابق صرف امریکہ میں یومیہ ایک کروڑ 40 لاکھ لیٹر دودھ ضائع ہو رہا ہے۔

سپریم کورٹ نے ملک میں کورونا کی وبا کی روک تھام کے سلسلے میں حکومتی اقدامات پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیرِ صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کی قابلیت اور کارکردگی پر بھی سوال اٹھایا ہے۔عدالت نے یہ آبزرویشن پیر کو سپریم کورٹ میں کورونا وائرس کے پیش نظر ہسپتالوں میں سہولیات سے متعلق از خود نوٹس کی سماعت کے موقع پر دی ہے۔سماعت کے دوران عدالت نے ظفر مرزا کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے بارے میں آبزرویشن بھی دی لیکن بعدازاں لکھوائے جانے والے حکم میں اس بات کا کوئی ذکر موجود نہیں تھا۔عدالتی ریمارکس کے بعد اٹارنی جنرل نے کہا کہ اس موقع پر ظفر مرزا کو ان کے عہدے سے ہٹانا تباہ کن ہوگا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ‘یہ اختیار وفاقی حکومت کا ہے اور وفاقی حکومت کو ہی اس کا فیصلہ کرنے دیں۔ڈاکٹر ظفر مرزا وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ہیں اور کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے حکومتی اقدامات پر روزانہ کی بنیاد پر بریفنگ دیتے ہیں۔نیشنل ہیلتھ سروسز کی ویب سائٹ کے مطابق اس سے قبل وہ قاہرہ میں عالمی ادارہ صحت کے ایک علاقائی دفتر کے ڈائریکٹر ہیلتھ سسٹمز ڈیویلپمنٹ رہ چکے ہیں۔ وہ مشرق وسطیٰ اور شمالی و مغربی افریقہ میں 22 ممالک کے لیے کام کرتے تھے۔یہ بھی لکھا گیا ہے کہ انھیں صحت کے شعبے میں کئی برسوں کا تجربہ ہے اور وہ ایران میں بھی عالمی ادارہ صحت کے نمائندے کے طور پر کام کر چکے ہیں۔

ملک میں کروناء وائرس کی روک تھام اور تدارک کے لیے وفاقی حکومت ، خصوصا وزارت صحت نے ڈاکٹر ظفر مرزا کی سربراہی میں ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں۔انہوں نے این ڈی ایم اے کے ساتھ ملکر ملک بھر کے ہسپتالوں ، لیبارٹریوں، اور طبعی آلات کی دستیابی کے حوالے سے دن رات محنت شاقہ کی بدولت جو خدمات سرانجام دی ہیں انہیں سراہا جانا ضروری ہے۔ کروناء وائرس جس طرح پوری دنیا میں پھیلا،ویسے حالات پاکستان میں نہیں ہیں بلکہ حکومت نے لاک ڈائون سے اسی فیصد نتائج حاصل کیے ہیں۔ایک ایسے وقت میں جب ملک حالت جنگ میں ہے ایک محکمہ صحت کے سربراہ کو تبدیل کرنا یقینا قابل ستائش کام نہیں ہے۔

اس فعل سے انتظامی معاملات، صحت کے شعبے میں لائی جانے والی اصلاحات اور اپ گریڈیشن پر فرق آ سکتا ہے۔اگر ہم اپنے ملک میں کرونا کے پھیلائو کا دنیا کے ساتھ تقابل کریں تو نہ صرف ہمارے ہاں مریضوں کی تعداد کم ہے بلکہ شرح اموات کا تناسب بھی حیرت انگیز ہے۔ ہماری سیاسی قیادت اور اداروں کو یک جان ہو کر ملکی مفاد کو مقدم رکھ کر مشترکہ دشمن سے لڑنا ہو گا۔ آپسی لڑائی ہمیشہ دشمن کوہی فائدہ دیتی ہے۔جس کاکام اُسی کوساجے کے مصداق حکومت کا کام حکومت کو ہی کرنے دیا جائے تو بہتر ہے۔ البتہ عدالت عظمی کووقتا فوقتانہ صرف عدالتی معاونین ڈاکٹروںکے پینل کے ذریعے سے صورت حال کا جائزہ لینا چاہیے بلکہ راہنمائی کا فریضہ بھی انجام دینا چاہیے۔حکومت کوچاہیے کہ وہ اس معاملے پر عدالت سے نظرثانی کا مطالبہ کرے کیونکہ ٹرانسفر اور پوسٹنگ کا کام حکومت کا ہے عدالت کا نہیں۔اگر ظفر مرزا پر کوئی الزامات ہیں تو وہ اس وباء کے تدارک کے بعد بھی سننے جا سکتے ہیں۔

لاء اینڈجسٹس کمیشن کی مارچ 2018 کی دستیاب رپورٹ کے مطابق پاکستان عدالتوں میں 18لاکھ 69ہزار 886کیسز زیر التوا ہیں۔سپریم کورٹ میں 38ہزار5سو 39کیسز زیر التوا ہیں۔جبکہ تمام ہائی کورٹس میں زیر التوا کیسز کی تعداد 2لاکھ 93ہزار 9سو 47 ہے۔لاہورر ہائی کورٹ میں ایک لاکھ37ہزار 5سو 42،سندھ ہائی کورٹ میں 93ہزار3سو35،پشاور ہائیکورٹ میں 30ہزار 7سو 64،بلوچستان ہائی کوررٹ6ہزار 30جبکہ اسلام ہائی کورٹ میں 16ہزار 2سو78کیسز فیصلوں کے منتظر ہیں۔یقینا چیف جسٹس ان مقدمات کے جلد از جلد فیصلوں کے لیے بھی نہ صرف از خود نوٹس لیں گے بلکہ ان کے جلد فیصلوں کے لیے ضروری احکامات بھی جاری کرینگے۔

Shahzad Hussain Bhatti
Shahzad Hussain Bhatti

تحریر : شہزاد حسین بھٹی

Share this:
Tags:
Dr. Zafar Mirza History Pak Army transformation پاک فوج تاریخ تبدیل ڈاکٹر ظفر مرزا
Lockdown
Previous Post کیسا لاک ڈاؤن، کرونا بم تو پھٹ چکا
Next Post دو گدھ
Kevin Carter Picture

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close