
نیویارک (جیوڈیسک) صفِ اول کے ہالی ووڈا داکار جیمز فرینکو کی نئی لیگل ڈرامہ فلم”ٹریو اسٹوری”کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا۔
ہدایتکار روپرٹگولڈ کی اس فلم میں جیمز فرینکو کے علاوہ جوناہ ہل،فیلیسٹی جونز،گریچن مول، جان شاریان، رابرٹ اسٹینٹن اور ماریا ڈیزیا اہم کردار ادا کررہے ہیں۔
انتھونی کتاگس اور بریڈ پٹ کی پروڈیوس کردہ اس فلم کی کہانی ایک صحافی اور ایف بی آئی کے موسٹ وانٹڈ مرڈرر کے گرد گھوم رہی ہے ۔ڈرامہ اور سسپنس سے بھرپور یہ فلم ٹریو اسٹوری فوکس پکچرز کے اشتراک سے اگلے سال10اپریل کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔
