Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

اردو ڈرامے کی روایت

December 3, 2019 0 1 min read
Urdu Drama
Urdu Drama
Urdu Drama

تحریر : ڈاکٹر فیاض احمد

پریشانیاں ہر انسان کی زندگی کا حصہ ہیں پریشانیوں کو اپنے اوپر حاوی کرنے سے مختلف قسم کے امراض لاحق ہوتے ہیں اس لئے انسان کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے مختلف قسم کے ناٹک کئے جاتے تھے جو چند لمحات کے لئے انسانی پریشانیوں پر غالب آ کر انسان کو مسرت بخشتی ہیں یعنی انسان میں تماشا دیکھنے کا شوق فطری اور قدیمی ہے انسان اپنے دل و دماغ کی تسکین کے لئے من پسند تماشے دیکھتا ہے کیونکہ وہ اپنے عدید کو چند لمحے کے لئے بھول جانا جاتا ہے زمانہ قدیم میں لوگ رقص و سرو ر کی محفلیں مرتب کرتے تھے لیکن ڈرامے کا باقاعدہ آغاز یونان اور مصر کی تہذیبوں سے ملتا ہے سر زمین یونان کے دیوتا دیونی سس کے احترام میں رقص و سرور کی محفل سجائی جاتی تھی یونانی تہذیبوں کے پہلے ڈرامہ نگار تھیس پس ہیں جس نے پہلی دفعہ ڈرامہ لکھا اسی طرح مصری تہذیب میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت سے دو تین ہزار سال قبل مصر کی تہذیب اپنے عروج پر تھی کیونکہ مصری تاریخ کے مطابق قدیم ترین انسانی تہذیب کا گہوارہ رہ چکی تھی۔۔

جان گیسز نے اپنی کتاب ،، ماسٹرز آف دی ڈرامہ،، میں اس دور کے ایک مذہبی ڈرامے کے بارے میں معلومات فراہم کیں جس میں مصری دیوتا اوری سس کی موت کے عجیب و غریب اور مافوق الفطرت واقعات دکھائے گئے تھے چینی تہذیب دنیا کی قدیم تہذیبوں میں شمار ہوتی ہے نکول کے مطابق چین میں اسٹیج ڈرامے کا آغاز حضرت مسیح علیہ السلام کی پیدائش سے کم و بیش گیارہ سو سال پہلے ہو چکا تھی لیکن جبک چین کے مطابق چین میں ڈرامے کا آغاز دو ہزار سال قبل مسیح میں ہوا اس دور میں ایسے ڈرامے لکھے گئے جن میں دیومالائی کرداروں اور رقصوں کو مرکزی اہمیت حاصل ہوتی تھی یہ روایت بڑے استقلال کے ساتھ قدیم عہد سے آج تک مسلسل چلی آ رہی ہے۔۔

مصر ، چین اور یونان کے ساتھ ساتھ برصغیر کی تہذیب کوبھی قدیم ترین تہذیبوں میں شمار کیا جاتا ہے خود قدیم ترین ہندوستانی اور یونانی ڈرامے کا تقابلی مطائعہ بھی اس حقیقت کا ثبوت فراہم کرتا ہے کہ ہندو ڈرامافنی لحاظ سے مختلف تھا اور اس کی نشوونما خودمختار طریقے سے اسی سر زمین میں ہوئی مثلاً ہندو ڈرامے میں تصادم ، کشاکش اور جدلیت کو خاص اہمیت حاصل نہیں ہے حالانکہ یونانی المیے کی بنیاد ہی کشمکش ، تصادم اور ٹکرائو پر رکھی گئی تھی ایک مرتبہ بہت سے دیوتائوں نے مل کر برہما سے گزارش کی کہ ان کی تفریح طبع کے لئے کوئی سامان بہم پہنچایا جائے چنانچہ برہما نے ،، رگ و ید سے رقص، سام وید سے سرود، یجر وید سے حرکات و سکنات اور اتھروید سے اظہار جذبات کا طریق لے کر ،، نٹ وید،، تیار کیا،، اور آسمانی معمار و شنو کرم کو اندر اسن میں ایک رنگ شالہ بنانے کا حکم دیا اس سٹیج پر ہدایت کاری کی خدمات بھرت منی ایک رشی کے سپرد ہوئیں ایک اور روایت کے مطابق سب سے پہلی رنگ شالہ واجہ ہنش نے بنوائی تھی اور اس نے گندہرب اور اپسرائوں کو بلواکر ان سے اداکاری کی خدمات لیںان روایات کے مافوق الفطری رنگ یا ان کے کذب و صداقت سے بحث نہیں بلکہ ان روایات سے یہ ظاہر کرنا مقصود ہے کہ ہندو ڈراما قدامت کے اعتبار سے خود ہندو مذاہب کا ہم عمر اور ہم عصر ہے۔۔

مغرب کے مقابلے میں ہمارے یہاں ڈراما بہت کم لکھا گیا اور اچھے ڈراموں کی تعداد تو اتنی کم ہے کہ انہیں انگلیوں پر گنا جا سکتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اردو ادب کے بانی صوفیائے کرام اور مسلمان شعراء تھے اور ان حضرات نے اپنی ثقافت کی بناء پر ڈرامے کی طرف بالکل توجہ نہ دی جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ اردو ادب کا ابتدائی دور ڈرامے سے بالکل خالی نظر آتا ہے دوسری وجہ یہ ہے کہ ہمارے ادب پر سب سے زیادہ اثر فارسی زبان و ادب کا تھا اور چونکہ فارسی میں ڈراما نگاری کی روایت نہ تھی اس لئے اردو میں بھی ڈراما نہیں لکھا گیا جبکہ ڈراما نہ لکھنے کی تیسری وجہ یہ ہے کہ اردو ادب کے دو بڑے مراکز دہلی اور لکھنئو تھے اور ان مراکز میں زیادہ تر شاعری کا چرچا تھااور درباروں کی سرپرستی بھی زیادہ تر شاعروں ہی کے لئے مخصوص تھی ہندوستان کے والیان ریاست میں واجد علی شاہ پہلے حکمران ہیں جنہوں نے سب سے پہلے ڈراما کی طرف سنجیدگی سے توجہ دی اور اردو کا سب سے پہلا ڈراما لکھا جس کا نام رادھا کنہیا ہے اسی زمانے میں امانت لکھنوی نے اپنا مشہور ڈراما ،، اندر سبھا ،، لکھا اس طرح سے لکھنئو میں اردو ڈراما نگاری کی بنیاد پڑی جس کو اردو ڈرامے کا پہلا دور کہتے ہیںاردو ڈرامے کا دوسرا دور بمبئی سے شروع ہوتا ہے اس دور کے ڈراما نگاروں میں احسن لکھنوی، بیتاب بنارسی، طالب بنارسی اور منشی رونق ہیں مگر اس دور میں جو شہرت آغا حشر کو حاصل ہوئی وہ کسی اور کے حصے میں نہ آ سکی اگرچہ بمبئی اس زمانے میں ڈراما کا مرکز بنا رہا اور لاتعداد تھیٹر کمپنیاں وجود میں آ گئیں جو بڑے تواتر سے ڈرامے سٹیج کرنے کا کام کرتی تھیں اس دور کے ڈرامے محض ایک تاریخی حیثیت کے حامل تھے مگر ان میں ادب دور دور تک نہیں تھااردو ڈراما کا تیسرا دور بمبئی کے بعد شروع ہوتا ہے اس دور کے ممتاز ڈراما نگاروں میں حکیم احمد شجاع، سید امتیاز علی تاج اور منشی دیا نرائن نگم وغیرہ شامل ہیں یہ حضرات قدیم تھیٹر کی روایات سے بخوبی آگاہ تھے اور انگریزی ادب سے بھی واقفیت رکھتے تھے اسی بناء پر ان ڈراما نگاروں نے ادبی طرز کے ڈرامے تصنیف بھی کئے اور غیر ملکی زبانوں کے کامیاب ڈراموں کے تراجم بھی پیش کئے اس طرح اس دور کے ڈراموں میں قدیم اور جدید ڈراما نگاری کا ایک امتزاج نظر آتا ہے۔۔

اردو ڈراموں میں پاکستان بننے کے بعد بہت ہی کم کام کیا گیا ٍیہ کام زیادہ تر ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر کیا گیاآغا حشر کے مکالموں کا مزاح محض زبان کا چٹخارہ ہوا کرتا تھا اس کا تخاطب جذبات سے نہیں ذہن سے ہوتا تھا اس لحاظ سے مزاحیہ ڈرامے نے اردو ادب کو اچھوتا اور ایک نیا میدان دیا ہے جانے پہچانے افسانہ نگاروں میں احمد ندیم قاسمی ، انتظارحسین، ہاجرہ مسرور اور آغا بابر کو ڈرامے سے خاص لگائو رہا اور انہوں نے کئی ایک ڈرامے لکھے لیکن ان کے علاوہ ہر قبیل کے لکھنے والوں نے ڈرامے کو نوازا ہے قرة العین نے ٹی ۔ایس ایلیٹ کا ترجمہ کر ڈالا اول تو یہ چھپے ہوئے ڈرامے بہت ہی کم تھے جن میں ابراہیم جلیس کا ڈرامہ ،، اجالے سے پہلے،،،۔۔۔۔ ناصر شمسی کا ،،،،تیرے کوچے سے ہم نکلے،،،، اور منٹو کا ،،، اس منجھدار میں،،، شامل ہیں پاکستان میں خواجہ معین الدین نے ڈرامے کو ایک سریع الاثر فن کی صورت میں استعمال کیا انہوں نے ،،زوال حیدرآباد،،۔۔۔،،آخری نشان،،۔۔۔تعلیم بالغاں۔۔۔ اور ۔۔۔،، لال قلعہ سے لالو کھیت تک،، لکھے اسی طرح مرزا ادیب نے افسانے سے ہٹ کر ڈوامے کے فن پر خصوصی توجہ مبدولکرائی،،ستون،،۔۔،،لہور اور قالین،،۔۔۔ ان کے یک بابی ڈراموں کے مجموعے اور ،،شیشے کی دیوار ،، پورے وقت کا ڈراما ہے کمال احمد رضوی میں ڈراما نگار ، ہدایت کار اور اداکار تینوں کی خصوصیات جمع تھیںان کی خوبی یہ ہے کہ انہوں نے مغرب کے ڈراموں کو اس طرح مشرقی ڈھانچے میں تبدیل کیا کہ یہ طبع زاد نظر آتے ہیںاسی طرح بانو قدسیہ ڈرامے میں حالات و مسائل کو کرداروں کی معاونت سے تجزیاتی عمل سے گزارتی اور نتیجے کی واضح سمت کی طرف ناظر کو لے جانے کی کوشش کرتی ہیںانتظار حسین نے انسان کے داخل اور خارج کی کشمکش سے ابھرنے والے المیوں کو موضوع بنایا ہے امتیاز علیٰ تاج کو ڈرامے سے قلبی وابستگی تھی اس کا عملی اظہار ریڈیو ڈرامے میں بھی ہوا سعادت حسین منٹو نے ریڈیو ڈرامے میں سماجی مسائل کو موضوع بنایا اور سرکاری پابندیوں کی موجودگی میں ردعمل کی لہر کو زیر سطح پیش کرنے کا اندازہ رائج کیاان کے ڈراموں میں زندگی حقیقی اور متحرک صورت میں سامنے نظر آتی ہے ڈراموں کو لکھنے اور سٹیج پر کرنے کے لئے ڈرامے کی اقسام اور ڈرامے کے فنی عناصر کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔۔

ڈرامے کے واقعات کی بناء پر ڈرامے کو آٹھ قسموں میں تقسیم کیا جاتا ہے جن میں المیہ، طربیہ، سوانگ، میلو ڈراما، ڈریم، مخلوط، یکبابی اور نشری ڈراما شامل ہیں اسی طرح کسی بھی ڈرامے میں فنی عناصر بڑی اہمیت کے حامل ہوتے ہیںان میں پہلا ڈرامے کا پلاٹ ہوتا ہے ڈرامے میں چند واقعات ایک باطنی اور فظری تسلسل کے ساتھ اس طرح پیش کئے جائیں کہ ایک قصہ یا کہانی وجود میں آجائے تو واقعات کا یہ مجموعہ پلاٹ کہلاتا ہے ڈرامے کا دوسرا فنی عنصر کردار ہے کردار ڈرامے کا ایک اہم جزو ہوتا ہے جس کے بغیر ڈرامے کا تصور ہی نہیں کیا جاسکتا دراصل کرداروں کی گفتگو اور حرکات و سکنات ہی کا دوسرا نام ڈراما ہے کرداروں ہی کے ذریعے ڈراما نگار پلاٹ کی وضاحت کرتا اور ڈرامے کے واقعات میں پوشیدہ مفہوم کو ہم تک پہنچاتا ہے ڈرامے میں تیسرا عنصر مکالمہ ہے کردار اپنی سوچ اور کیفیات کا اظہار جس گفتگو کے ذریعے کرتے ہیں اسے ڈرامے کی اصطلاح میں مکالمہ کہا جاتا ہے مکالمہ ڈرامے کی روح ہے پلاٹ کی دلچسپی ، کردارنگاری کی اہمیت اور ڈرامے کا مجموعی تاثر اس کے تابع ہوتا ہے اسطرح مکالمے کی ایک قسم خود کلامی بھی ہوتی ہے جب کردار کسی جذباتی دبائو کے موقع پر یا کسی الجھن میں گرفتار ہو کر خود سے گفتگو کرنے لگتا ہے تو اسے خود کلامی کہتے ہیں۔۔

ڈرامے کا آغاز ایسا ہونا چاہیے کہ ناظرین کی توجے بے اختیار اپنی طرف مبذول کروا لے اس لئے ڈراما نگار کو چائیے کہ وہ ابتدائی مناظر اور خاص طور پر پہلے منظر کو اس قدر جاذب توجہ بنا کر پیش کرے کہ دیکھنے والے اس میں دلچسپی لینے پر مجبور ہو جائیں ڈرامے کے واقعات میں ایک معنوی ربط و تسلسل کا ہونا بہت ضروری خیال کیا جاتا ہے ہر واقعہ کے منطقی ردعمل کے طور پر پیش کیا جاتا ہے تاکہ ناظرین کو کہانی میں کسی خلاء یا کمی کا احساس نہ ہواگر کہانی کے تمام واقعات زنجیر کی کڑیوں کی طرح آپس میں مربوط و مسلسل ہوں گے تو آغاز سے انجام تک ڈرامے میں روانی اور تسلسل قائم رہے گا قصے میں دلچسپی کا عنصر برقرار رکھنے اور ناظرین کو حیرت میں ڈالنے کے لئے کہانی میں جو غیر متوقع حالات پیدا کئے جاتے ہیں اسے ڈرامے کی اصطلاح میں کشمکش پیدا کرنا کہتے ہیں جب ڈراما نگار اپنے قصے کو ایک مخصوص نقطے سے شروع کرکے مراحل سے گزارتا ہوا ارتقاء کی آخری منزل تک لے آتا ہے تو اس مقام کو نقطہ عروج کہتے ہیں پلاٹ کے اعتبار سے یہ قصے کا سب سے اہم اور سب سے نازک موڑ ہوتا ہے انجام اور نقطہ عروج میں بہت ہی کم فاصلہ ہوتا ہے اس لئے کہ واقعاتی اور تاثراتی اعتبار سے ڈراما ناظرین کو نقطہ عروج میں جس منزل پر چھوڑتا ہے انجام کا مرحلہ دراصل اس کا منطقی نتیجہ ہے اگر ڈراما نگار نے نقطہ عروج کے مرحلے کو کامیابی سے طے کرلیا ہے تو ڈرامے کو اس کے انجام تک پہنچانا کچھ مشکل نہیں اور اس طرح پڑھنے اور دیکھنے والوں کی حیرت کا خاتمہ ہو جاتا ہے جس سے وہ دو چار رہتے ہیں۔

DR Fiaz
DR Fiaz

تحریر : ڈاکٹر فیاض احمد

Share this:
Tags:
civilization drama History Tradition troubles اردو ڈرامے پریشانیاں تاریخ تہذیب روایت
AIDS Patients
Previous Post ایڈز HIV کے مریضوں سے پیار
Next Post ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان نے مزید 4 گولڈ میڈل حاصل کر لیے
South Asian Games

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close