
خواب نگر ہیں ریزہ ریزہ
سارے گھر ہیں ریزہ ریزہ
ہر دیوار ہے ٹکڑے ٹکڑے
بام و در ہیں ریزہ ریزہ
ہاتھوں میں بچوں کی لاشیں
آج پدر ہیں ریزہ ریزہ
کن کی آہوں نے توڑا ہے
جو پتھر ہیں ریزہ ریزہ
وامق اک محشر کا عالم
شمس و قمر ہیں ریزہ ریزہ
شاعر: وقار نسیم وامق
