
واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکا میں ایک ڈرائیور، بچے کی گاڑی کو ٹکر مار کر فرار ہوگیا، ٹکر سے ماں زخمی ہوگئی، بچہ بال بال بچ گیا۔ ریاست مشی گن میں ایک ڈرائیور نے ایک سال کے بچے کی گاڑی کو ٹکر مار دی۔
جس کے بعد بچہ گاڑی سے لٹک گیا، ڈرائیور نے فوری گاڑی روکنے کی بجائیا سے گھمایا، اور فرار ہوگیا، ماں نے بمشکل اپنے بچے کو بچایا، پولیس نے ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے سی سی ٹی وی وڈیو جاری کردی ہے۔
