Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ڈرون حملے اور حکومتی دعوئے

December 3, 2013December 3, 2013 0 1 min read
Pakistan Terrorism
Drone Attacks
Drone Attacks

گذشتہ دنوں اُمور خارجہ کے مشیر سرتاج عزیز نے ڈرون حملے نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ابھی اُن کے بیان کی سیاہی بھی خشک ہونے نہ پائی تھی کہ امریکہ نے ہنگوکی تحصیل ٹل کے علاقے ٹنڈر میں واقع ایک مدرسے پر ڈرون میزائل داغ دیئے، گزشتہ دنوں مشیر خارجہ نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو بتایا تھا کہ امریکہ نے اس بات کی واضح یقین دہانی کرا دی ہے کہ وہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے دوران ڈرون حملے نہیں کرے گا، مگر افسوس کہ مشیر خارجہ کے بیان کو ابھی 24 گھنٹے بھی نہیں گزرنے پائے تھے کہ امریکہ نے ڈرون حملوں کا دائرہ خیبر پختونخوا تک بڑھا دیا، جسے بعض تجزیہ نگار وفاقی حکومت کی کمزور خارجہ پالیسی سے تعبیر کررہے ہیں۔

قدرتی طور پر اس حملے سے عدم تحفظ کا احساس عام ہوا اور اس نے امریکی عزائم کے بارے میں شکو ک و شبہات کو جہاں مزید مزید گہرا کر دیا ہے، وہیں اِس بات کو بھی واضح کردیا ہے کہ ہمارا حکمران طبقہ مسلسل جھوٹ پر جھوٹ بول کر نہ صرف قوم کو بے وقوف بنا رہا ہے بلکہ اہم قومی اُمور سے پارلیمان کو بھی بے خبر رکھے ہوئے ہے۔اَمر واقعہ یہ ہے کہ حکومتی دعوؤں کے باوجود ڈرون حملوں کا سلسلہ نہ تو رک سکا اور نہ ہی اِس میں کوئی کمی واقع ہوئی ہے۔

بلکہ ڈرون حملے بندکرنے کے مطالبے کے باوجود امریکہ نے پاکستان کے اس مطالبے کو درخور اعتنا نہ سمجھتے ہوئے ڈرون حملوں کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور مستقبل میں بھی ایسے کوئی آثار نظر نہیں آرہے کہ وہ یہ حملے کرنا بند کر دے گا، دوسری طرف جمعیت علماء پاکستان کے سربراہ صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر سمیت متعدد سیاسی رہنماوں نے ہنگو میں ڈرون حملے کو ملکی سالمیت اور خود مختاری پر براہ راست حملہ قرار دیا ہے،جبکہ ہنگو میں امریکی ڈرون حملے پر وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ اب کسی امریکی یقین دہانی پر اعتبار نہیں کیا جا سکتا، امریکہ کو اب کوئی کیسے اپنا ”دوست” کہہ سکتا ہے، قوم کو ہنگو ڈرون حملے کے بعدامریکی ڈالروں اور” عزت نفس” میں سے کسی ایک کا چنا ؤکرنا ہو گا۔چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ امریکہ نے پاکستان کی جانب سے ڈرون حملوں کی بندش کے پرزور مطالبے اور وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے دورہ امریکہ میں ان حملوں کی بھرپور مخالفت کے باوجود حملے جاری رکھنے کے اقدام سے ثابت ہوگیا کہ امریکہ پاکستان کے اندر امن قائم ہونے دینا چاہتا ہے اور نہ ہی امن کیلئے مذاکرات کا عمل آگے بڑھنے دینا چاہتا ہے۔

جبکہ خود وزیراعظم صاحب اظہار بے بسی کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ ڈرون حملے غیر مناسب، تکلیف دہ اور کسی صورت قابل قبول نہیں، امریکی ڈرون حملے کی وجہ سے طالبان سے مذاکرات کی تیاری دھری کی دھری رہ گئی۔قارئین محترم !دفتر خارجہ ،وزیر داخلہ اور وزیر اعظم میاں نواز شریف کے ان ظاہری در عمل کے باوجود اس حقیقت سے انکار ممکن نہیں کہ مسلم لیگ ن ڈرون حملوں کی بندش کے حوالے سے منقسم نظر آتی ہے، چوہدری نثار، عمران خان کی طرح امریکہ کے خلاف سخت موقف اختیار کرنے کے حامی ہیں، جبکہ وزیراعظم نواز شریف امریکہ کی ناراضی سے بچنا چاہتے ہیں،گو ہنگو میں امریکی حملے کی وجہ سے نواز شریف کے گرد گھیرا کیے ہوئے حلقے کسی حد تک کمزور پڑ گئے ہیں، تاہم اب بھی چوہدری نثار کیلئے یہ مشکل بات ہوگی وہ نواز شریف کو پاک امریکہ تعلقات اورتعاون کی موجودہ سطح میں بڑی تبدیلی لانے پر راضی کرسکیں، محترم وزیر داخلہ اس وجہ سے بھی امریکہ سے خائف ہیں کہ واشنگٹن نے حکیم اللہ محسود کو ڈرون حملے میں ہلاک کرکے امن عمل کیلئے کی جانے والی اُن کی کوششیں سبوتاژکردیں، چوہدری نثار سمجھتے ہیں کہ امریکہ جان بوجھ کر پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے اور وہ یہاں امن کی کسی کوشش کو کامیاب ہونے نہیں دے رہا۔

دوسری طرف ہنگو حملے کے بعد تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سرتاج عزیز کے ڈرون حملے نہ کرنے کی امریکی یقین دہانی کے بعد ہنگو میں ہونے والے حملے سے ثابت ہو گیا کہ امریکہ پاکستانی حکمرانوں کو جوتے کی نوک پر رکھتا ہے،تحریک انصاف نے ڈرون حملوں کی بندش تک نیٹو سپلائی کے خلاف دھرنوں کا بھی اعلان کیا ہے، عمران خان نے ڈرون حملوں کے خلاف مہم شروع کرتے ہوئے کہا کہ جب تک امریکہ ڈرون حملے بند کرنے کی یقین دہانی نہیں کراتا، ہم نیٹو سپلائیز کو مکمل طور پر بند رکھیں گے اور نیٹو کنٹینرزکو افغانستان جانے نہیں دیا جائے گا۔ گوعمران خان کا ڈرون حملوں کے خلاف بیان اور نیٹو سپلائی کی معطلی کا اقدام قومی جذبات کی بھرپور ترجمانی کرتا ہے،مگر مسلم لیگ ن کی قیادت اور حکومت تحریک انصاف کے اس اقدام کا مذاق اڑارہی ہے،جبکہ اس پہلو سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا کہ ماضی میں مسلم لیگ ن خود پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں اس مہم میں سرگرم رہی اور امریکی ڈرونز کو مارگرانے کا مطالبہ بھی کرتی رہی ہے اورخود مسلم لیگ ن کے سربراہ اور موجودہ وزیر اعظم نواز شریف ڈرون حملوں کو رکوانے کیلئے نیٹو سپلائی کی بندش کے خیال کی حمایت کرتے رہے ہیں۔

Nawaz Sharif
Nawaz Sharif

آپ کو یاد ہوگا کہ ماضی میں نواز شریف نے نیٹو سپلائی بند کروانے کے حوالے سے اُس شق کا سہرہ بھی اپنے سرلیا تھا جو کہ گزشتہ برس پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد میں شامل تھی،حیرت کی بات ہے کہ وہ مسلم لیگ ن جوکہ آج تحریک انصاف کی جانب سے نیٹو سپلائی بند کرنے کے اقدام کی مخالفت کررہی ہے اور اس اقدام کو پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کیے جانے کے مترادف قرار دے رہی ہے، اسی مسلم لیگ ن کا پارلیمنٹ کی متفقہ قرارداد میں امریکی ڈرونز کو مارگرانے کی شق ڈلوانے میں کلیدی کردار تھا۔ 27 دسمبر 2011 کو نواز شریف نے کہا تھاکہ”یہ ن لیگ ہی تھی جس نے ڈروں حملے نہ رکنے کی صورت میں نیٹو سپلائی بند کروانے کی شق شامل کروائی تھی۔” 30 مارچ 2012 کو نواز شریف نے اس وقت کے امریکی سفیر کیمران منٹر کو بتایا تھاکہ ڈرون حملوں کا تسلسل پاک امریکہ تعلقات کو سنگین نقصان پہنچائیگا، اس وقت میاں صاحب کا موقف تھا کہ ڈرون حملے پاکستان اور امریکا کے تعلقات معمول کی سطح پر واپس لانے میں بنیادی رکاوٹ ہیں۔

اُن دنوں مسلم لیگ ن اس وقت کی پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے پارلیمانی قرارداد نظرانداز کیے جانے پر تنقید کرتی رہی اور اس نے پیپلزپارٹی کی حکومت کی جانب سے نیٹو سپلائی کھولنے پر بھی احتجاج کیا تھا۔ یہی مسلم لیگ ن پارلیمنٹ میں نعرہ لگایا کرتی تھی کہ’ ‘بدعنوان حکومت نامنظور”،” امریکا سے ڈکٹیشن لینا بند کیا جائے” ،”آئی ایم ایف کا بجٹ نامنظور” اور’ ‘ڈرون حملے بند کیے جائیں۔” 14 مئی2011 کو میڈیا پریس کانفرنس کرتے ہوئے نواز شریف نے کہاتھا کہ ”ہم نے قرارداد کے ذریعے حکومت سے امریکہ کو انتباہ کروایا ہے کہ اگر ڈرون حملے فوری طور پر نہیں رکتے تو نیٹو سپلائی بند کردی جائیگی۔” انہوں نے مزیدکہا تھا کہ ڈرون حملے بند نہ ہونے کی صورت میں نیٹو سپلائی کی بندش کا نکتہ مسلم لیگ ن نے شامل کروایا ہے۔ مگر افسوس کہ آج اقتدار میں آنے کے بعد نواز شریف کی حکومت وہی کررہی ہے جس کیلئے مسلم لیگ ن، پیپلزپارٹی پر تنقید کرتی تھی،یہی وہ تضاد ہے جس کی وجہ سے عوام حکمرانوں پر اعتبار کرنے کو تیار نہیں۔آج نواز شریف کی حکومت اپنے ترجمان کے ذریعے ناصرف تحریک انصاف اور اسکے قائد عمران خان کا مذاق اڑارہی ہے بلکہ اس نے ڈرون حملے بند کروانے کے حوالے سے پشاور ہائیکورٹ کے 9مئی 2013ء کے فیصلے کو بھی نظرانداز کردیاہے جس میں پشاور ہائیکورٹ نے” ڈرونز کے خلاف اقوام متحدہ میں قرارداد پیش کرنا، نیٹو سپلائی بند کرنا، واشنگٹن سے قطع تعلق کرنا، ڈرون حملوں میں جاں بحق ہونیوالے عام شہریوں کو بطور مداوا معاوضے کی ادائیگی اور امریکی جارحیت سے معصوم شہریوں کی جانوں کو مزید نقصان سے بچانے کیلئے ڈرون مارگرانے” کی ہدایات جاری کی تھیں۔

اقتدار میں آنے کے بعد مسلم لیگ ن اپنے اُس موقف کی یکسر نفی کر رہی ہے جس کا اظہار وہ اپوزیشن میں ہوتے ہوئے کرتی رہی ہے، اَمر واقعہ یہ ہے کہ ڈرون حملے ملکی خودمختاری اور سلامتی کی خلاف ورزی ہیں اور ان سے شدت پسندی کے خلاف جنگ پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں، امریکہ اس حقیقت سے بے خبر نہیں کہ ہر ڈرون حملہ کے خلاف انتقامی کارروائی کا سامنا پاکستان کے عام شہریوں کو کرنا پڑتا ہے، حالیہ ڈرون حملے اس پہلو سے اور بھی زیادہ قابل مذمت ہیں کہ ان کی مدد سے حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات اور مفاہمت کی کوششوں کو ناکام بنایا گیا ہے، آج پاکستانی عوام یہ سمجھنے سے قاصر ہیں کہ امریکی حکومت پاکستان میں دہشت گردی کے مسئلے کے حل میں عملی تعاون کیلئے ڈرون حملے بند کرکے اس آگ کو بجھانے میں مدد دینے کے بجائے ان کا استعمال اس انداز میں کیوں کرنے پر تلی ہوئی ہے جس سے کھلی دراندازی کا دائرہ پاکستان کے دیگر علاقوں تک بڑھتا محسوس ہو رہا ہے اور امریکی انتظامیہ کے اس رویے سے پاکستان میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ سے تعاون ختم کرنے کے حق میں بڑے پیمانے پر رائے عامہ ہموار ہو رہی ہے۔

Pakistan Terrorism
Pakistan Terrorism

حتیٰ کہ وفاقی وزیر داخلہ تک پکار اٹھے ہیں کہ ہمیں امریکی ڈالروں یا عزت نفس میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، قومی مذہبی جماعتوں کی طرف سے نیٹو سپلائی روکنے کی کارروائی کا اعلان فی الحقیقت پاکستان کی آبادی کے بہت بڑے حصے کے جذبات کی ترجمانی ہے، پاکستانی عوام یہ سمجھتی ہے کہ ماضی کی حکومتوں نے پاکستان کو پرائی آگ میں جھونک دیا ہے، جس سے اب اسے جلد ازجلد باہر آجانا چاہئے۔ لہٰذا اس تناظر میں سیاسی جماعتوں کو چاہیے کہ وہ مشاورت جاری رکھیں اور امریکہ کو پاکستان کی علاقائی حدود کے احترام پر مجبور کرنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی بروئے کار لائیں۔ ہم سمجھتے ہیں کہ اب وقت آ گیا ہے کہ پاکستانی حکومت قوم کو مزید دھوکہ دینے کے بجائے ڈرون حملوں اور دہشت گردی کی جنگ کے حوالے سے اپنی واضح پالیسی کا اعلان کرے، ہمارا ماننا ہے کہ حکومت کا ایک دلیرانہ فیصلہ پاکستان کو دہشت گردی کے اُس عذاب سے نجات دلاسکتا ہے جس میں ہزاروں بے گناہ پاکستانیوں کا خون بہہ چکا ہے اور بھاری مالی نقصانات نے پاکستان کو معاشی بحران سے دو چار کر دیا ہے۔

تحریر : محمد احمد ترازی
mahmedtarazi@gmail.com

Share this:
Tags:
drone attacks government claims Nawaz Sharif Negotiations taliban دہشت گردی ڈرون حملے طالبان مذاکرات نواز شریف
Previous Post گجرات کی خبریں 2/11/2013
Next Post لالی پاپ مت دیں،چیف جسٹس کا ایک گھنٹے میں لاپتہ افراد کو بازیاب کرانے کا حکم
Iftikhar Chaudhry

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close