
رحیم یار خان (جیوڈیسک) ڈی ایس پی کلاچی کی گاڑی کے قریب دھماکہ 3 اہلکار زخمی ہو گئے۔
ڈی ایس پی گاڑی میں موجود نہیں تھے، ڈی ایس پی کلاچی ظہور خان کی گاڑی انہیں اپنے دفتر میں چھوڑنے کے بعد مرمت کے لئے جا رہی تھی کہ ہتھالہ کے قریب سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کی زد میں آ گئی۔
گاڑی کے ڈرائیور شیر جان کے علاوہ کانسٹیبل آصف اور کانسٹیبل ممتاز زخمی ہو گئے، زخمیوں کو فوری طور پر ڈی آئی خان ہسپتال پہنچا دیا گیا، جہاں کانسٹیبل آصف کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
