
پیرمحل (میاں اسد حفیظ) ڈی ایس پی کمالیہ کی عدم دلچسپی کی وجہ سے دور دراز سے آئے عوام ذلیل وخوار ہو کررہ گئے تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی کمالیہ ملک عثمان جو کہ ہفتہ میں ایک دن تھانہ پیرمحل میں عوام کے مسائل سننے کے لئے آتے ہیں۔
اس دن تھانہ پیرمحل اور تھانہ اروتی کے دوردراز کے علاقوں سے اپنے مسائل کے حل کے لئے آتے ہیں مگر ڈی ایس پی صرف چند لوگوں سے ملاقات کرکے واپس چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے عوام ذلیل و خوار ہو کر رہے گئے ہیں۔
شہری عوامی حلقوں نے آرپی او فیصل آباد سے مطالبہ کیا ہے کہ تحصیل پیرمحل میں الگ سے ڈی ایس پی آفس سرکل قام کیا جائے تاکہ لوگوں کے مسائل ہو سکیں۔
