Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

دوہری شہریت

February 16, 2013 0 1 min read
Tariq Hussain Butt
Tahir ul Qadri
Tahir ul Qadri

ادارہ منہاج القرآن کے چیرمین ڈاکٹر علامہ طاہر القادری نے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک آئینی پٹیشن داخل کی تھی۔ان کا موقف تھا کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل میں چونکہ آئینی تقاضوں کو نظر انداز کیا گیا ہے لہذا سپریم کورٹ اس کا جائزہ لے کر اس کی تشکیلِ نو کا حکم تصا در فرمائے۔

الیکشن کمیشن پر بہت سی دوسری جماعتوں کو بھی تحفظات ہیں جن کا وہ گاہے بگاہے اظہار کرتی رہتی ہیں لہذا یہ کہنا کہ یہ صرف ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کے ذاتی تحفظات ہیں درست نہیں ہے۔مسلم لیگ (ق) تحریکِ انصاف ، ایم کیو ایم،آل پاکستان مسلم لیگ اور کچھ دوسری جماعتوں کو بھی اسی طرح کے تحفظات ہیں جس کی وجہ سے الیکشن کمیشن کی حیثیت متنازعہ ہوتی جا رہی ہے لہذا ضروری تھا کہ اس متنازعہ سوال پر عدلیہ کی رائے لے لی جاتی تا کہ عام انتخابات کے بعد تنازعات سے جان چھوٹ جاتی۔ اس آئینی پٹیشن کے لئے ٨ (آٹھ) فروری کی تاریخ مقرر ہوئی تھی اور ہر شخص پر امید تھا کہ اس مسئلے کا کوئی نہ کوئی مستقل حل نکل آئے گا لیکن اس وقت سب کی حیرت کی کوئی انتہا نہ رہی جب سپریم کورٹ نے ڈاکٹر علامہ طاہرا لقادری کی دوہری شہریت کا مسئلہ کھڑا کر ے۔

ان کی اہلیت کو چیلنج کر دیا۔پہلے دن کی شنوائی کے بعد سب کو یہی گمان تھا کہ سپریم کورٹ دو ہری شہریت کے بعد اسی آئینی موضوع پر واپس آجائے گی جس کے لئے یہ پٹیشن داخل کی گئی ہے لیکن ایسا ہو نہ سکا۔ سپریم کورٹ کی سوئی دوہری شہریت پر ہی اٹک کر رہ گئی اور جس مقصد کے لئے یہ آئینی پٹیشن داخل کی گئی تھی اس پر دلائل دینے کی نوبت ہی نہ آسکی کیونکہ سپریم کورٹ نے ڈاکٹر علامہ طاہر القادری کو اس موضو ع پر دلائل دینے کی اجازت ہی نہیں دی تھی۔اگر بات یہاں تک ہی رہتی تو شائد کسی بڑے تنازعے کا سبب نہ بنتی لیکن سپرم کورٹ نے یہ کہہ کر ڈاکٹر علامہ طاہرا لقادری غیر ملکی ہیں لہذا وہ اس طرح کی پٹیشن کا حق نہیں رکھتے۔

ماحول میں تلخی کا عنصر داخل کر دیا۔بہت سے آئینی ماہرین کا خیال ہے کہ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے نے آئینِ پاکستان کی روح کو بری طرح سے مجروح کر دیا ہے کیونکہ آئین میں ایسی کوئی شق موجود نہیں ہے جس کے مطابق کسی بھی دوہری شخصیت کے حامل شخص کی پٹیشن کے ساتھ اس طرح کا سلوک روا رکھا جائے۔اگر میں یہ کہوں کہ سوال گندم اور جواب چنا تھا تو غلط نہیں ہو گا۔سوال تھا الیکشن کمیشن کی تشکیل اور جواب تھا کہ پاکستان سے آپ کی وفاداری مشکوک ہے لہذا ہمیں بتایا جائے کہ آپ کس کے سیاسی ایجنڈے پر پاکستان تشریف لائے ہیں ؟عدالتیں تو تحمل اور بردباری کی علامت ہو تی ہیں۔سائل کو بڑے کھلے دل کے ساتھ سنتی ہیں اور اس کے آئینی حق کو کبھی بھی ذاتی انا کا مسئلہ نہیں بناتیں بلکہ جو قانون تقاضہ کرتا ہے اسی کے مطابق فیصلہ صادر کرتی ہیںلیکن بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ اس طرح کا رویہ اس خاص پٹیشمیں میں نظر نہیں آ رہا تھا۔انتخابات سب کی ترجیح ہیں لہذا یہ کہنا کہ ڈاکٹر علامہ طاہرا لقادری کسی خفیہ ایجنڈے پر آئے ہیں عدالت کے شایانِ شان نہیں تھا۔

کتنا ہی اچھا ہوتا اگر اس ادارے کا نام بھی لے لیا جاتا جس کے اشارے پر ڈاکٹر علامہ طاہر القادری اس طرح کا رویہ دکھا رہے تھے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جاتا۔عدالتیں قیافوں،اندازوں، وسوسوں، اخباری تراشوں اور سنی سنائی باتوں پر فیصلے نہیں کرتیں بلکہ ٹھوس حقائق پر اپنے فیصلوں کی بنیادرکھتی دہیں۔میڈیا کے چند اینکرز اگر اس طرح کی ہوائیاں اڑاتے ہیں تو اس پر کسی کو کوئی حیرانگی نہیں ہوتی کیونکہ اس طرح کی ہوا ئیاں چھوڑنا ان کے پیشے کا تقاضہ ہوتا ہے ۔انھیںاسی طرح کی ہوائیوں سے اپنے چینل کی ریٹنگ بڑھانی مقصود ہوتی ہے ۔وہ سنسنی خیزی کو ہوا دے کر اپنی دوکانداری چمکاتے ہیں اسی لئے لوگ ان کی پیش کردہ ہوائیوں پر اعتبار نہیں کرتے کیونکہ وہ میڈیا کے رول سے بخوبی آگاہ ہوتے ہیں۔

یاد رہے کہ عدالتیں میڈیا گھر نہیں ہوتے بلکہ قانون و انصاف کے ادارے ہوتے ہیں جہاں پر ہربات حقا ئق کے آئینے میں دیکھی جاتی ہے اور پھر فیصلہ بھی انہی حقائق کی روشنی میں کیا جاتا ہے۔عدالتوں کو افراد سے نہیں بلکہ قانون سے سروکار ہوتا ہے اور یہی عدلیہ کی پہچان ہو تی ہے اور کسی معا شرے میں اس پہچان کا زندہ رہنا معاشرے کی عظمت اور اس کے استحکام کی دلیل ہوتا ہے۔۔آئینِ پا کستان اپنے ہر شہری کو دوہری شہریت رکھنے کی اجازت دیتا ہے ۔دوہری شہریت رکھنے سے پاکستانی شہریت متاثر نہیں ہو تی ۔وہ اسی طرح پاکستان کا شہری رہتا ہے جس طرح دوہری شہریت لینے سے پہلے ہوتا ہے۔

Rehman Malik
Rehman Malik

دوہری شہریت پاکستانی شہریت کے ساتھ اضافی شہریت ہے جس سے پاکستانی شہریت ختم نہیں ہوتی۔وہ ہر حال میں پاکستانی ہوتا ہے اور کوئی بھی حکومتی منصب رکھ سکتا ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ کوئی بھی حکومتی منصب رکھنا آئینی لحاظ سے غیر آئینی نہیں ہوتا۔دوہری شہریت صرف پارلینٹ کا ممبر بننے پر قدغن لگاتی ہے۔ اس سلسلے میں رحمان ملک کی مثال ہماری سامنے ہے۔رحمان ملک کا تعلق شہرِ اقبال سے ہے لیکن ان کا ووٹ سندھ میں بنایا گیا تھا لہذا وہ سندھ سے ہی سینیٹر منتخب ہوئے اور وزارتِ داخلہ کا قلمدان سنبھال لیا۔ عدالتوں میں دوہری شہریت کا مسئلہ اٹھا تو اس کی زد میں رحمان ملک بھی آگئے جس کی وجہ سے انھیں سینیٹر کی نشست سے مستعفی ہونا پڑا کیونکہ دوہری شہریت کا حامل ہونے کی وجہ سے وہ پارلیمنٹ کا رکن بننے کے اہل نہیں تھے۔مستعفی ہونے کے بعد انھیں مشیرِ داخلہ مقرر کر دیا گیا اور اسی حیثیت میں ساری ایجنسیاں انھیں رپورٹ کرتی تھیں کیونکہ ساری ایجنسیاں انہی کے ماتحت تھیں۔ سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے کی روشنی میں دوہری شہریت کا حامل ہونے کی وجہ سے رحمان ملک بھی غیر ملکی ہیں اور پاکستان سے ان کی وفاداری بھی مشکوک قرار پائی جانی چائیے تھی اور ایجنسیاں ان کے ماتحت نہیں ہونی چا ئیں تھیں لیکن رحمان ملک کے کیس میں تو ایسا کچھ بھی نہیں ہوا تھا۔انہیں ہر قسم کی اتھارٹی حاصل تھی۔

رحمان ملک نے چند ہفتوں کے انتظار کے بعد ایک دفعہ پھر سینیٹ کا انتخاب لڑا اور منتخب ہو کر سینیٹ کے رکن منتخب ہو گئے اور آج کل پھر وزیرِ داخلہ ہیں۔ان کی دوہری شہریت پر اب بھی سوالیہ نشان ہیں۔ سوال یہ پیدا ہو تا ہے کہ وہ شخص جو دروغ گوئی سے کام لے کر پار لیمنٹ کا رکن بن جائے اور پارلیمنٹ کی نشست کی خاطر اپنی دوہری شہریت کو چھپا کر پوری قوم اور اس کے آئین سے غداری کا مرتکب ہو کیا وہ اس قابل ہے کہ اسے وزارتِ داخلہ کا منصب عطا کیا جائے؟ کیا اس کی نیت پر شک کرنا جائز نہیں ہے ؟ افسوس صد افسوس یہ سب کچھ سپریم کورٹ کی نگا ہوں کے سامنے ہو رہا ہے لیکن دوہری شہریت کے حامل ان مخصوص افراد سے کوئی باز پرس نہیں کی جا رہی۔

دوہری شہریت کا حامل ہوتے ہوئے اپنی شہریت کو چھپا نا اور دھوکہ دہی سے پارلیمنٹ کا رکن بننا انتہائی سنگین جرم ہے اور آئین ایسے افراد کو کسی بھی حکومتی عہدے کے قابل نہیں سمجھتا کیونکہ وہ آئین کی شق ٦٢ اور ٦٣ کی صریح خلاف ورزی کے مرتکب ہو تے ہیں۔ سپریم کورٹ کو تو ایسے افراد کے خلاف ازخود نوٹس لے کر انھیں فارغ کر دینا چائیے تھا کیونکہ آئین کی شق ٦٢ اور ٦٣ ا نھیں اس بات کی اجازت دیتی ہے۔ ڈاکٹر علامہ طاہرا لقادر ی نے کسی کو دھوکہ نہیں دیا بلکہ بر ملا کہا کہ وہ دوہری شہریت کے حامل ہیں کیونکہ آئین اس کی اجازت مرحمت فرماتا ہے۔قا لِ تعزیر ہیں وہ لوگ جو دوہری شہریت کی موجودگی میں دھوکے سے پارلیمنٹ کا رکن بنتے ہیں تا کہ کر ذاتی مقاصد کا حصول ممکن بنا سکیں۔ایسے افراد کی نیتوں پر شک کیا جانا چائیے اور انھیں عدالت کے کٹہر ے میں کھڑا کیا جانا چائیے کیونکہ ایسا کرنا آئین و قانون کی حکمر انی قائم کرنے کے مترا دف ہو گا۔ اس نیک کام پر پوری قوم عدلیہ کا ساتھ دے گی کیونکہ انھوں نے ایک غیر آئینی روا ئیت کے خاتمے میں اپنا کردار ادا کیا ہو گا لیکن کسی خاص فرد کے آئینی حق کو محض اس وجہ سے شک و شبہ کی نظر سے دیکھنا کہ وہ شخص عدلیہ کو پسند نہیں ہے بالکل غلط ہے۔

کوئی ذی ہوش شہری اس طرح کے طرزِ عمل کو قبول نہیں کریگا کیونکہ ایسا کرنا قانون و انصاف کا خون کرنے کے مترادف ہو تا ہے۔انصاف صرف کیا ہی نہیں جاتا بلکہ نظر بھی آتا ہے لیکن ا لیکشن کمیشن کی تشکیلِ نو کے حالیہ فیصلے میں یہ دونوں عوامل اکٹھے نظر نہیں آ رہے۔

Tariq Hussain Butt
Tariq Hussain Butt

تحریر : طارق حسین بٹ( چیر مین پاکستان پیپلز ادبی فورم یو اے ای)

Share this:
Tags:
Dual citizenship election commission supreme court الیکشن کمیشن سپریم کورٹ
Amjad Qureshi
Previous Post خواب غفلت
Next Post گجرات کی خبریں (جی پی آئی 15-02-2013)

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close