
دبئی (جیوڈیسک) دبئی نے مصروف ترین انٹرنیشنل ائرپورٹ ہونیکا اعزاز حاصل کر لیا۔ اس سے پہلے مصروف ترین ائرپورٹ لندن کا ہیتھرو ائرپورٹ تھا۔
دبئی سے گزشتہ سال 7 کروڑ 5 لاکھ مسافروں نے سفر کیا۔ 2013 میں دبئی ائرپورٹ سے 6 کروڑ 64 لاکھ اور ہیتھرو ائرپورٹ سے 6 کروڑ 81 لاکھ مسافروں نے سفر کیا تھا۔
