
ممتازعالم دین اور رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے سال دوہزار تیرہ کے لئے صدقہ فطر اور فدیے کی رقم کا اعلان کردیا۔ اس سال کے صدقہ فطر کا اعلان کرتے ہوئے ممتاز عالم دین چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ گندم کی موجودہ قیمت کے حساب سے صدقہ فطر اور فدیے کی رقم فی کس سو روپے ہے۔
اسی طرح جو کے حساب سے فطرہ دو سو روپے ہے اور کھجور کے حساب سے فطرہ دینے والوں کے لئے دو سو اسی روپے ہیں۔ اس کے علاوہ کشمش کے حساب سے فطرہ پانچ سو پچاس روپے ہے۔
