
ڈنیڈن (جیوڈیسک) ڈنیڈن ٹیسٹ میں چوتھے روز کے اختتام پر فالو آن کا شکار ویسٹ انڈیز نے دوسری اننگز میں چھ وکٹوں 443 رنز بنا لیے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف اسے سینتالیس رنز کی برتری حاصل ہو گئی۔
سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں فالو آن کا شکار مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں دو وکٹوں پر 168 رنز کے ساتھ چوتھے روز کا کھیل شروع کیا۔
ڈیرن براوو کے سوا کوئی بھی کھلاڑی جم کر نہ کھیل سکا۔ براوو نے انتہائی ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹوٹل کو 443 تک پہنچایا وہ دو سو دس رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
ان کے ساتھ ڈیرن سمی چوالیس رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔ اس سے پہلے ویسٹ انڈیز کی ٹیم نیوزی لینڈ کے 609 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 213 رنز پر آؤٹ ہوئی تھی۔
