
جوہانسبرگ (جیوڈیسک) جنوبی افریقی خاتون پروفیشنل باکسر 2 ہفتے کوما میں رہنے کے بعد چل بسیں۔ اسپورٹس اینڈ ری کریشن ڈپارٹمنٹ کے اعلامیے میں بتایا گیا کہ 31 سالہ لائٹ مڈل ویٹ باکسر فینڈائل میولیسی 10 اکتوبر کو لز بٹلر کیخلاف فائٹ میں زور دار پنچ لگنے پر کوما میں چلی گئی تھیں جنھوں نے ناک آئوٹ پر یہ مقابلہ جیت لیا تھا، 2 ہفتے موت و زندگی کی کشمکش میں مبتلا میں رہنے کے بعد فینڈائل پریٹوریا کے اسپتال میں انتقال کر گئیں۔
باکسنگ جنوبی افریقہ نے ان کی موت پر جاری کردہ تعزیتی پیغام میں کہا کہ وہ عمدہ باکسر تھیں، انھوں نے اپنی بے پناہ صلاحیتوں سے دنیائے باکسنگ میں خاصا نام کمایا، ہم اس دکھ کی گھڑی میں ان کے اہلخانہ کے ساتھ ہیں۔
