Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

درود شریف ۔۔۔۔ ذریعہ سعادت دارین

March 11, 2015March 11, 2015 0 1 min read
Durood Shareef
Durood Shareef
Durood Shareef

تحریر : علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم
عَنْ اَنْسٍ قَالَ قَالَ رَسُوْلُ اللّٰہِ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مَنْ صَلّٰی عَلَیَّ صَلوٰةً وَاحِدَ ةًصَلَّی اللّٰہُ عَلَیْہِ عَشْرَ صَلَوَاتٍ وَّ حُطَّتْ عَنْہُ عَشْرُ خَطِیَّاتٍ وَّ رُفِعَتْ لَہ عَشْرُ دَرَجَاتً۔ ترجمہ:” حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا جس نے مجھ پر ایک بار درود شریف پڑھا تو اللہ اس پر دس رحمتیں نازل فرماتا ہے ،اسکے دس گناہ معاف کر دئے جاتے ہیں اور اس کے دس درجے بلند کر دئے جاتے ہیں ۔(نسائی شریف) صلوٰة یعنی درود شریف کی حقیقت:لفظ ”صلوٰة” لغت عرب اور شرع شریف میں کئی معنوں میں مستعمل ہے۔ مثلاً رحمت و برکت ، تعریف ،دعاء اور نماز وغیرھا ۔جب ”صلوٰة” کا لفظ اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب ہو تو اس کا معنی رحمت و برکت عطا فرمانا اور تعریف فرمانا ہے ۔بخاری شریف میں حضرت ابو عالیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے :فَھِیَ مِنْہُ عَزَّوَجَلَّ ثَنَاؤُہْ عَلَیْہِ عِنْدَ الْمَلَائِکَةِ وَ تَعْظِیْمُہ۔یعنی اللہ تعالیٰ کی طرف سے ”صلوٰة ” (درود شریف ) کا معنی فرشتوں کے سامنے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعریف کرنا ہے اور آپ کی عزت و شان کو بڑھانا ہے ۔ لیکن جب لفظ صلوٰة بندوں کی طرف منسوب ہوتا ہے تو پھر اس کا معنی اللہ تعالیٰ سے نزول رحمت و برکت کی دعا ہے ۔ نماز کو بھی شرع شریف میں ”صلوٰة ” کہا جاتا ہے ،اس لئے کہ نماز میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر رحمت و برکت کا نزول فرماتا ہے اور بندہ اللہ تعالیٰ سے نزول رحمت و برکت کی دعا کرتا ہے یا اسلئے کہ درود شریف نماز کا ایک جزء (حصہ) ہے اور بسا اوقات کل کو جزء کا نام دے دیا جاتا ہے۔

درود شریف ابراہیمی اور دیگر کلمات درود شریف:اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود اور سلام بھیجنے کا حکم دیا ہے، چنانچہ نماز کے اندر سلام کیلئے ”اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ ”کے کلمات اور درود کیلئے درود ابراہیمی کی تعلیم دی گئی ہے ۔لہٰذا نماز کے اندر صلوٰة و سلام کے یہ کلمات مسنون ہیں ۔لیکن نماز سے باہر ان کلمات کی پابندی ضروری نہیں ۔جیسا کہ صحابہ کرام سے لیکر آج تک سب مسلمان نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نام مبارک کے ساتھ ”صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم” کے کلمات درود شریف استعمال کرتے آئے ہیں اور احادیث مبارک میں درود ابراہیمی کے علاوہ دیگر الفاظ میں بھی درود و سلام کے کلمات وارد ہوئے ہیں ۔جیسا کہ امام شہاب الدین خفاجی فرماتے ہیں :کَانُوْا یَقُوْلُوْنَ فِیْ تَحِیَّتِہ الصَّلوٰةُ وَ السَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ ۔(شفا قاضی عیاض صفحہ454/3) یعنی صحابہ کرام نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں تحفۂ سلام پیش کرنے کیلئے عرض کیا کرتے تھے ۔اَلصَّلوٰةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ ۔اے اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول!(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)آپ پر (اللہ کی طرف سے ) صلوة و سلام نازل ہو۔اس مختصر گفتگو سے ان لوگوں کا مغالطہ ختم ہو گیا جو کہتے ہیں کہ درود شریف صرف درود ابراہیمی ہی ہے ۔اس مسئلہ کو مزید واضح کرنے کیلئے عرض کرتا ہوں کہ جس طرح نماز میں ثناء اور حمد کیلئے مخصوص الفاظ ہیں ،لیکن نماز سے باہر اللہ تعالیٰ کی ثناء اور حمد کے مخصوص الفاظ یا مخصوص زبان کی پابندی نہیں ،اس طرح نماز سے باہر درود شریف کیلئے بھی مخصوص الفاظ یا عربی زبان کی پابندی نہیں ۔مسلمان اردو ،فارسی اور انگریزی زبان میں بھی نبی علیہ السلام کی بارگاہ میں درود و سلام عرض کر سکتے ہیں ۔جیسا کہ ہر زمانے میں علماء امت ایسا کرتے رہے ہیں۔

درود شریف کے فضائل و برکات:درود شریف کے فضائل و برکات بے شمار ہیں ۔درود شریف کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ اس کی برکت سے بندوں کو اللہ تعالیٰ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا قرب حاصل ہوتا ہے ۔جیسا کہ حدیث بالا سے ظاہر ہے ۔ترمذی میں حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا : اَوْلَی النَّاسَ بِیْ یَوْمَ الْقِیٰمَةِ اَکْثَرُھُمْ عَلَیَّ صَلٰوةً۔یعنی قیامت کے روز مجھ سے سب سے زیادہ قریب یا میری شفاعت کا سب سے زیادہ حقدار وہ ہو گا ۔جس نے مجھ پر سب سے زیادہ درود شریف پڑھا ہو گا۔ ابو دائود شریف میں حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ؛مَا مِنْ اَحَدٍ یُّسَلِّمُ عَلَیَّ اِلَّا رَدَّ اللّٰہُ عَلَیَّ رُوْحِیْ فَاَرُدَّ عَلَیْہِ السَّلَام۔یعنی جو بھی مجھے سلام بھیجتا ہے تو اللہ تعالیٰ میری روح کو اسکی طرف متوجہ فرمادیتا ہے حتیٰ کہ میں اس کا جواب دیتا ہوں۔ سبحان اللہ !اس سے بڑھ کر امتی کی سعادت کیا ہو سکتی ہے کہ اللہ تعالیٰ کے حبیب حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سلام پیش کرنے والوں کو سلام کا جواب خود ارشاد فرماتے ہیں ۔ترمذی شریف میں ہے ۔ حضرت ابی بن کعب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں ” میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں آپ پر بہت زیادہ درود شریف پڑھتا ہوں تو کتنا درود شریف مقرر کروں ۔فرمایا جتنا چاہو ۔میں نے کہا چہارم دن رات کا حصہ ؟ فرمایا جتنا چاہو لیکن اگر درود شریف بڑھا دو تو تمہارے لئے بہتر ین ہے، میں نے کہا آدھا حصہ؟ فرمایا جتنا چاہو لیکن اگر درود شریف بڑھا دو تو تمہارے لئے بہتر ہے ، میں نے عرض کیا دو تہائی حصہ؟ فرمایا جتنا چاہو لیکن اگر درود شریف بڑھا دو تو تمہارے لئے بہتر ہے ،میں نے عرض کیا میں سار ا دن رات در ود شریف ہی پڑھوں گا۔ فرمایا ۔اِذًا یَّکْفِیْ ھَمَّکَ وَ یُکَفِّرُلَکَ ذَنْبِکَ۔”تب تمہارے غموں کو کافی ہو گا اور تمہارے گناہ مٹا دے گا۔” ترمذی شریف میں حضرت علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ۔”بڑا کنجوس وہ شخص ہے ،جسکے سامنے میرا ذکر ہو اور وہ مجھ پر درود شریف نہ بھیجے۔” ترمذی شریف میں ہی حضرت عمر فاروق اعظم رضی اللہ عنہ سے مروی ایک روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :” دعا آسمان اور زمین کے درمیان ٹھہری رہتی ہے ۔اس سے کچھ اوپر آسمان کی طرف نہیں بڑھتی ،جب تک اپنے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر درود شریف نہ بھیجو۔”

ALLAH
ALLAH

درود شریف سے متعلقہ چند مسائل:درود شریف باوضو ہو کر پوری توجہ اور نہایت ادب کے ساتھ پڑھنا چاہیے ، اگر چہ شرع شریف میں وضو کے بغیر بھی درود شریف پڑھنا جائز ہے ۔ درود شریف عمر میں ایک بار فرض عین ہے ۔اور ہر مجلس میں جہاں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نام کیا جائے پہلی بار درود شریف پڑھنا واجب ہے اور اس کے بعد ہر بار درود شریف پڑھنا مستحب ہے ۔اس طرح نام اقدس لکھتے وقت درود شریف لکھنا ضروری ہے اور بعض علماء کے نزدیک واجب ہے اور درود شریف کی جگہ”ص یا عم یا صلعم” وغیرہ مخفف کر کے لکھنا سخت حرام ہے ۔فرض نماز کے آخری قعدہ میں درود شریف سنت مؤکدہ اور بعض فقہاء کے نزدیک واجب ہے اور نفل نماز کے پہلے قعدہ میں بھی درود شریف سنت ہے ۔کب درود شریف مستحب ہے؟:نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں :ہر وہ کلام جسے اللہ کے نام اور مجھ پر درود شریف سے شروع نہ کیا جائے تو وہ ناقص اور برکت سے خالی ہے ۔(جلاء الافہام لابن قیم) اس حدیث کی رو سے ہر نیک کام سے پہلے درود شریف پڑھنا ،ذریعہ برکت ہے ۔فقہاء اسلام نے ان مقامات پر درود شریف کے استحباب کا ذکر کیا ہے۔ جمعہ کے دن ،جمعہ کی رات ،مسجد میں آتے اور جاتے وقت ،گھر میں داخل ہوتے وقت ،اذان کے وقت ،روضۂ رسول ۖ پر حاضری کے وقت، صفا اور مروہ پر ، خطبہ میں ،دعا سے پہلے اور بعد ،احرام باندھنے کے بعد ،ملاقات اور وداع کے وقت، وضو کے وقت ،وعظ سے پہلے اور بعد ،تعلیم و تعلم کے وقت خصوصاً حدیث کی تعلیم کے وقت ،منگنی اور نکاح کے وقت ،اذان میں اَشْھَدُ اَنَّ مُحَمَّدً ا رَّسُوْلَ اللّٰہ سننے پر ،ہر مجلس میں کم از کم ایک بار، جب کوئی چیز بھول جائے ،مسئلہ پوچھتے وقت ،فتویٰ لکھتے وقت اور تصنیف کے وقت۔

نبی کریم علیہ السلام حاضر و ناظر ہیں اور ہر جگہ سے خود درود شریف سنتے ہیں :اہل سنت و جماعت صیغۂ خطاب کے ساتھ دور و نزدیک سے بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں صلوٰة و سلام عرض کرتے ہیں ۔ کیوں کہ اہل سنت کا عقیدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نورِ نبوت کے ذریعے ساری کائنات کا مشاہدہ فرما رہے ہیں ۔جبکہ کچھ لوگوں کا عقیدہ ہے کہ شیطان کو تو کائنات کے ذرے ذرے کا علم حاصل ہے ،لیکن نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو دیوار کے پیچھے کا بھی علم نہیں ۔ لہٰذا یہ لوگ اَلصَّلوٰةُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا رَسُوْلَ اللّٰہ ۔ (اے اللہ کے رسول ! آپ پر درود و سلام ہو) کو ناجائز بلکہ شرک قرار دیتے ہیں ۔لہٰذاہم یہاں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حاضر و ناظر ہونے اور آپ کی بارگاہ میں صیغۂ خطاب کے ساتھ درود شریف بھیجنے کے مختصردلائل پیش کرتے ہیں اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیں : اِنَّا اَرْسَلْنٰکَ شَاھِدًا۔ ”بے شک ہم نے آپ کو شاہد (مشاہدہ کرنے والا) بنا کر بھیجا ہے ۔”(احزاب 45) علامہ ابو السعود عمادی تفسیر ابو السعود میں فرماتے ہیں ۔ عَلٰی مَنْ بُعِثْتَ عَلَیْھِمْ تُرَاقِبُ اَحْوَالَھُمْ وَ تَشَاھِدُ اَعْمَالَھُمْ۔جن کیلئے آپ کی بعثت ہوئی ہے ،ان کے لئے شاہد بنا کر بھیجا ہے ،آپ انکے حالات سے با خبر ہیں اور انکے اعمال کا مشاہدہ کرتے ہیں ۔اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتا ہے :وَیَکُوْنَ الرَّسُوْلُ عَلَیْکُمْ شَھِیْدًا”اور رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تم پر گواہ ہوں گے ۔”اس کے تحت اہل سنت اور معترضین کی مسلمہ علمی شخصیت حضرت شاہ عبد العزیز محدث دہلوی رحمة اللہ علیہ تفسیر عزیز ی میں فرماتے ہیں :”یعنی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے نور نبوت سے ہر دیندار کے دین کو جانتے ہیں کہ دین کے کس درجہ کو پہنچا ہے اور اسکے ایمان کی حقیقت کیا ہے؟ اور کونسا حجاب اس کی ترقی میں مانع ہے ؟ پس حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمہارے گناہوں کو ،تمہارے درجات ایمان کو ،تمہارے نیک و بد اعمال کو تمہارے اخلاص و نفاق کو پہچانتے ہیں اور شارح بخاری اور امام قسطلانی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں ۔لَا فَرْقَ بَیْنَ مَوْتِہ وَ حَیَاتِہ ، فِیْ مَشَاہَدَتِہ لِاُ مَّتِہ وَلِمَعْرِفَتِہ بِاَحْوَالِھِمْ،وَنِیَاتِھِمْ وَ عَزَائِمِھِمْ وَ خَوَاطِرِھِمْ وَ ذَالِکَ عِنْدَہ جَلِیّ لَّا خِفَائَ بِہ ۔یعنی اپنی امت کا مشاہدہ کرنے اور امت کے حالات ،نیتوں ، ارادوں اور دل میں کھٹکنے والے امور کو جانتے ہیں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی حیات ظاہرہ اور وفات میں کوئی فرق نہیں ،یہ تمام امور آپ پر روشن ہیں ،کوئی شے آپ سے مخفی نہیں

Holy Quran
Holy Quran

حضرت ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا :لَیْسَ مِنْ عَبْدٍ یُّصَلِّیْ عَلَیَّ اِلَّا بَلَغَنِیْ صَوْتُہ حَیْثُ کَانَ ۔یعنی ”جو بندہ بھی مجھ پر درود شریف پڑھتا ہے تو اسکی آواز مجھے پہنچتی ہے ۔”(جلاء الافہام لا بن قیم 63)اس موقع پر صحابہ کرا م نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ کی وفات کے بعد بھی ؟ تو آپ نے فرمایا:اِنَّ اللّٰہَ حَرَّمَ عَلَی الْاَرْضِ اَنْ تَاْکُلَ اَجْسَادَ الْاَنْبِیَآئِ فَنَبِیُّ اللّٰہِ حَیّ یُرْزَقُ۔ یعنی بیشک اللہ تعالیٰ نے زمین پر انبیاء کرام کے اجسام کو کھانا حرام فرما دیا ہے ،اللہ کا نبی زندہ ہوتا ہے ،اسے رزق عطا کیا جاتا ہے ۔ مختصر دلائل بالا سے روز روشن کی طرح واضح ہو گیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حیات ظاہر میں اور وصال کے بعد میں بھی ساری کا ئنات کا مشاہدہ فرما رہے ہیں ۔ امت کے جسم و دل کے تمام اعمال سے مکمل واقف ہیں اور ہر جگہ سے اپنے امتیوں کا درود شریف سنتے ہیں ۔یہی وجہ ہے کہ نماز میں پوری امت مسلمہ کو ۔اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ۔(اے نبی !(صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)آپ پر سلام ہو )کے کلمات خطاب کے ساتھ سلام عرض کرنے کی تعلیم دی گئی ہے ۔ در مختار جلد اول میں ہے : وَیَقْصِدُ بِاَلْفَاظِ التَّشَھُّدِ الْاِنْشَائَ۔اور نماز میںان الفاظ سے انشاء یعنی دعا ء کا ارادہ کرے اور امام شامی فرماتے ہیں :اَیْ لاَیَقْصِدُ الْاَخْبَارَ وَالْحِکَایَةَ لِمَا وَقَعَ فِی الْمِعْرَاجِ مِنْہُ عَلَیْہِ السَّلَامُ وَ مِنْ رَّبِّہ یعنی ان کلمات میں معراج کے اس قصے کی نیت نہ کرے ، جو نبی علیہ السلام اور آپ کے رب کے درمیان ہوا اور امام غزالی رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں : وَاَحْضِرْ فِی قَلْبِکَ النَّبِیَّ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم وَشَخْصَہُ الْکَرِیْمَ وَقُلْ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ وَ رَحْمَةُ اللّٰہِ وَ بَرَکَاتُہ۔یعنی اے نمازی ! تو اپنے دل میں نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو حاضر و ناظر جان اور پھر کہہ ۔ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ اَیُّھَا النَّبِیُّ ۔اے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم آپ پر سلام ہو۔ تو نتیجہ واضح ہے کہ نماز کے اندر دنیا بھر کے مسلمانوں کیلئے صیغۂ خطاب سے سلام پیش کرنا جائز و سنت ہے ،لہٰذا نماز سے باہر بھی جائز ہے ،ناجائز شرک ہر گز نہیں ۔ اللہ تعالیٰ کے پیارے محبوب حضرت محمد مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات پر درود شریف پڑھنا سعادت دارین ہے ۔اس پر اعتراض کرنے والے خود محروم ہیں ۔ خوش نصیب ہر صیغہ سے درود شریف کی کثرت کر کے دین و دنیا اور قبر و حشر کا نور حاصل کرتے ہیں۔ اللہ تعالیٰ ہمیں کثرت سے درود شریف پڑھنے کی توفیق دے ۔آمین!

تحریر : علامہ پیر محمد تبسم بشیر اویسی
سجادہ نشین مرکز اویسیاں نارووال پنجاب پاکستان
E.Mail…peerowaisi@yahoo.com
0300-6491308/0333-6491308

Share this:
Tags:
God happiness mercy Muslim praise Rule source اللہ تعریف حکم ذریعہ رحمت سعادت مسلمان
Maulana Shamsuddin
Previous Post شہید جمعیت مولانا شمس الدین
Next Post گالی گلوچ اور لڑائی کی ممانعت
Abusive

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close