کراچی : سیرت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نجات کا واحد راستہ ہے تعلیمات محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل پیرا ہوکر ہم دنیاوی بحرانوں سے چھٹکارہ اور معاشرے میں سدھار لاسکتے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی کے تحت ایجوکیشن ڈیپاٹمنٹ کے ایم سی شاہ فیصل زون کے تعاون سے منعقدہ مقابلہ محفل نعت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا تقریب سے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے بھی خطاب کیا اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ کورنگی طلعت محمود ،اے ڈی او شاہ فیصل زون محمد ندیم ،XENشاہ فیصل زون اسلم پرویز ،ڈپٹی ڈائریکٹر پارکس شاہ فیصل عبدالکریم ،عبدالصمد ،انفارمیشن آفیسر محمد ارشد کے علاوہ شاہ فیصل زون بلدیہ کورنگی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے افسران موجود تھے مقابلہ نعت میں شاہ فیصل زون کے ایم سی اسکولوں کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا اس موقع پر بچوں کے والدین ،اساتذہ اور علاقہ معززین کی کثیر تعداد بھی موجود تھے۔
رکن صوبائی اسمبلی نشاط ضیاء قادری نے مقابلہ نعت کے انعقاد پر بلدیہ کورنگی اور ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایم سی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ایسے تقریبات کے انعقاد سے بچوں کے ذہنی نشو نماء کو پروان چڑھا یا جاسکتاہے اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے کہا کہ علم کو پران چڑھا کر ہی دینی و دنیاوی خوشنودی کا حصول ممکن ہے ،طلباء و طالبات دینی تعلیم کے ساتھ جدید تعلیم کے حصول کے لئے صلاحیتوں کو بروئے کار لائیںتقریب کے اختتام پر مقابلہ نعت خوانی میں اول دوئم اور سوئم آنے والوں کو انعامات سے نواز اگیا اور تقریب میں شرکت کرنے والے اسکولوں کو بلدیہ کورنگی کے جانب سے اعزازی سرٹیفکٹ بھی پیش کئے گئے۔
