کراچی: تعلیم کے بغیر ترقی کا حصول ممکن نہیں اور آج دنیا میں جن ممالک نے ترقی کی ہے ان کی کامیابی کے پیچھے ان کی بہتر تعلیم تھی تعلیم کے ذریعے ہی قومیں ترقی پاتی ہیں تعلیم کو عام کر کے ملک میں دہشت گردی اور انتہا پسندی کو ختم کیا جاسکتا ہے امیر وغریب کے لئے یکساں تعلیمی معیار کے ذریعے ہی تعلیمی نظام میں اصلاحات لاکر نہ صرف تعلیمی معیار بلکہ درسگاہوں کو اعلیٰ معیاری درسگاہ بنایا جائے گا۔
تعلیم یافتہ قومیں ہی ترقی کی منز لوں کو عبور کر سکتی ہیں موجودہ دور کا تقا ضا ہے کہ تعلیم کے ذریعے ہی دنیا میں اپنا مقام حاصل کیا جائے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم ڈگری گرلز کالج کورنگی نمبر 6 کے دورے کے موقع پرکیا اس موقع پر ان کے ہمراہ فوکل پرسن کورنگی زون محمد مبین صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے موقع پر موجود پرنسپل کالج رابعہ تو صیف نے کالج کے درپیش مسا ئل کی تفصیلات سے آگاہ کیا جس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی عمران اسلم نے اپنی اور انتظامیہ کی جانب سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا انہوں نے مزید کہاکہ ہ تعلیم کا حصول ہمارے لئے بہت ضروری ہے کیونکہ جو قوم تعلیم میں آگے نہیں بڑھ سکی وہ ترقی اور خوشحالی کے میدان میں بھی شریک پیش رفت حاصل نہیں کرسکی یہی وجہ ہے کہ بلدیہ کورنگی انتظامیہ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ تعلیم کے فروغ کیلئے شب وروز مصروف عمل ہیں۔
