Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

محمد علی جناح

December 22, 2013December 22, 2013 0 1 min read
Azam Azim Azam
Pakistan
Pakistan

شیکسپئر کہتا ہے کہ کچھ لوگ پیداہی عظیم ہوتے ہیں اور کچھ اپنی جدوجہد اور کارناموں کی بدولت عظمت حاصل کر لیتے ہیں گو کہ بانئی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح میں عظمت و قابلیت اور نیک نامی کی ساری خوبیاں پیدائشی تھیں اور یہ خوش قسمتی ہمیں نصیب ہوئی کہ رب کائنات نے باب الاسلام سندہ کے مشہور شہرکراچی میں 25 دسمبر 1876 بروزپیر کو جناح پونجاہ کے ہاں پیداہونے والے بچے جس کی پیدائش ہی کے وقت سے لوگوں نے اسے دیکھتے ہیں یہ کہنا شروع کر دیا تھا کہ یہ بچہ ایک دن بادشاہ ہوگا اوریہ الفاظ اس وقت سچ ثابت ہوگئے کہ جب برصغیر میںایک آزادمسلم مملکت کے قیام کاوہ دیرینہ خواب جو مسلمانان ہند گزشتہ دو صدیوںسے دیکھتے چلے آرہے تھے وہ 14 اگست 1947 کو قائد اعظم محمدعلی جناح کی مدبرانہ صلاحیتوں، فہم وفراست، غیر متزلزل عزم وہمت، سیاسی بصیرت اور بے مثل قائدانہ صفات سے مسلمانوں کی بقا وسلامتی کے خاطر ایک آزادمملکت خداداد پاکستان کی شکل میں معرض وجودمیں آگیا قائداعظم کی ابتدائی تعلیم 1876 میں قائم ہونے والے الفینٹ ورناکیولرمشن اسکول بولٹن مارکیٹ سے 1883 میں شروع ہوئی اس طرح اس درسگاہ سے انہوں نے جو تھی جماعت تک گجراتی میں تعلیم حاصل کی بھر ان کے والد محترم جو نہ صرف ایک معز زو معروف تاجر تھے بلکہ وہ خود بھی ایک معروف مشن اسکول میں بطور استاد اپنی خدمات انجام دیتے تھے۔

انہوں نے ان کا(قائدکا) چرچ مشن اسکول کے بجائے(1885میںسرسید احمدخان کے مددرستہ العلوم علی گڑھ کے دس سال بعد قائم ہونے والے) سندہ مدرستہ الاسلام میں داخلہ 4جولائی1887میںانگریزی کی پہلی جماعت میں دلوایا مگر پھر قائدچند ماہ بعد ہی یہ مدرسہ بھی چھوڑکر کراچی سے پرانی بمبئی (موجودہ ممبئی)تک کااپنی زندگی کا پہلا اور لمبا سمندری سفرکیا اور بمبئی(موجودہ ممبئی) چلے گئے جہاں ان کے ماموں قاسم رہائش پزیرتھے یہاں سے قائد کی ساری زندگی سفر میں ہی گزری اگرچہ یہاں ممبئی میںانہیں کراچی سے زیادہ تعلیم کے مواقع میسر آئے یہاں ان کا داخلہ انجمن اسلام ہائی اسکول کی پھر انگریزی کی پہلی جماعت میںہوگیایہاں بھی قائد زیادہ عرصے نہ ٹھر سکے کیوںکہ وہ اپنی والدہ سے بے حد محبت کرتے تھے اس لئے وہ ان سے زیادہ دن کی دوری برداشت نہ کرسکے اس لئے وہ اپنی والدہ کی محبت میں بیتاب ہوکرایک بار پھر کراچی چلے آئے جہاں قائد اپنی والدہ سے بے انتہامحبت کرتے تھے تو وہیں ان کی والدہ بھی اپنے اس عظیم بیٹے کو بے انتہاچاہتی تھیں اور وہ انہیں پیار سے محمد کہہ کر پکارتی تھیںیہاںکراچی پہنچ کر ان کا داخلہ ایک بار پھر سندہ مدرستہ الاسلام میں 23دسمبر1887میں ہوگیا۔

اللہ تعالی نے انہیں اچھاذہین عطا کیاتھا انہیں جب اور جہاںکوئی بھی موقع ملتا وہ وقت ضیاع کئے بغیر اپنی پڑھائی جاری رکھتے ان کے ریکارڈ سے واضح ہوتاہے کہ ان کے والد ممبئی گئے تو وہاں بھی فوری طور پر ان کا اسکول میں داخلہ کروایا اور جب یہ واپس کراچی آئے تو یہاں بھی انہیں داخلہ دلوانے میں تاخیر نہ کی انہوں نے کسی بھی حال میں تعلیم کو نظرانداز نہ ہونے دیایہ سلسلہ یوں ہی چلتا رہا اور یہ زمانہ ہے 1890کا جب محمدعلی جناح پانچویں جماعت میں تھے جبھی ان کے والد نے ان کو انگلستان بھیجنے کا ارادہ کرلیاتھاتو ادھر ان کی محبت کرنے والی والدہ کا یہ اصرار بھی زور پکڑتا جارہا تھا کہ ہمارے محمد کی پہلے شادی کر دی جائے تو پھر ولایت بھیجا جائے ان کی والدہ کی صحت بھی اچھی نہ تھی اور ان کو یہ اندیشہ بھی تھاکہ ان کا بیٹا محمد کہیں ولایت سے کوئی میم نہ لے آئے آخر کا ران کی والدہ کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے محمدعلی جناح جو خود ابھی بلوغت کی عمر کو نہیں پہنچے تھے ان کی امربی سے نکاح ہوگیا ہاں البتہ !ان کی رخصتی نہیں ہوئی تھی یوں محمدعلی جناح نے 31اکتوبر 1892کو چرچ مشن ہائی اسکول کی چھٹی جماعت چھوڑی اورجنوری1893میں اعلی تعلیم کے حصول کے لئے انگلستان روانہ ہوگئے۔

یہاں پہنچ کر انہوں نے اپنے والد کو خط لکھا کہ مجھے لندن میں رہنے کی اجازت دیجئے تاکہ میں یہاں قانون کی تعلیم حاصل کرلوں ان کے والد نے کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے انہیں اس کی اجازت دے دی اور پھر یوں انہوں نے بیرسٹری کی تعلیم حاصل کرنے کی غرض سے اہلیت اور درسگاہ کے احاطے میں قدم رکھنے کی صلاحیت پیدا کرنے کے لئے ایک ابتدائی امتحان دیا یعنی یہ درسگاہ میں داخلے کا امتحان تھا یہ امتحان انہیں یوں بھی دینا پڑاکہ قائد صرف چھٹی جماعت پاس تھے اور اس درسگاہ میں داخلے کی اہلیت میٹرک تھی واضح ہو کہ اس زمانے میں میٹرک دسویں کو نہیں بلکہ ساتویںکو کہتے تھے آخر کار 5جولائی1893کو لنکنز ان میں قائد کو داخلہ مل گیااس زمانے میں لندن میں بیرسٹری کی تعلیم کے لئے چار ادارے تھے جن کو ان کہتے تھے اور یہ اب بھی موجود ہیں یوں1896کے وسط میں آپ لندن سے وطن واپس آئے تو اس وقت تک ان کا گھرانہ کراچی سے ممبئی منتقل ہوچکاتھا اور امربائی کا بھی انتقال ہوچکا تھا اس طرح قائد بھی ممبئی چلے گئے اور یہاںپہنچنے کے بعد انہوں نے اپولوہوٹل میں کمرہ نمبر110کرائے پر لے کر اقامت اختیار کی اور 24اگست 1896کو ہائیکورٹ کے رجسٹر میں اپنا نام درج کروایااور باقاعدگی سے وکالت کرنے لگے۔

Congress Flag
Congress Flag

ان دنوں مسلمانوں کی حالت سخت خراب تھی یہ 1906کا زمانہ ہے واقعات بتاتے ہیں کہ اس دوران آپ کی سیاسی اور پارلیمانی زندگی کی ابتدا ہوئی کہ جب کلکتہ میں کانگریس کا سالانہ اجلاس ہو اتو انہیںاس اسلامی قانون اور برطانوی عدالتی کارروائی پر اظہار خیال کا پورا موقع ملا یہ قائد کی پہلی تقریرتھی جسے مورئخ ان کی مذہبی و سیاسی تقریر قرار دیتے ہیں جو کسی پلیٹ فارم سے ہوئی تھی اس وقت تک آل انڈیا مسلم لیگ قائم نہیں ہوئی تھی جبکہ اس کی بنیاد انہی دنوں یعنی 30 دسمبر 1906 میں ڈھاکہ میں رکھی گئی مسلم ایجوکیشنل کانفرنس مسلمانوں کی سب سے بڑی انجمن موجود تو تھی مگر وہ صرف ایجوکیشنل یعنی تعلیمی تھی جبکہ آل انڈیا نیشنل کانگریس کے نام سے ایک سیاسی جماعت انگریزوں نے قائم کر رکھی تھی اور مسلم وقف علی الاولاد کا مسئلہ اور اس کا 1906 میں تازہ ہونا بیرسٹر جناح کی شہرت و کامیابی کا پہلا زینہ ثابت ہوااس مسئلے پر ان کی کاوش ، ذہانت وقابلیت نے مسلمانان ہند کے دل جیت لئے اور 26 دسمبر 1907 میں جناح نے کانگریس دوسرے گروہ کا ساتھ دیا کیوں کہ کانگریس کے ڈیلی گیٹس دو گروہوں میں تقسیم ہوگئے تھے۔

ایک گروہ انتہاپسندوں کا تھا اوردوسرا اعتدال پسندوںکا 1909میں جناح ممبئی کے مسلم حلقے سے منتخب ہو کر امپیریل لیجسلیٹو کونسل میں پہنچے یہاںآپ کا مقابلہ مولوی رفیع الدین سے تھا جو آل انڈیا مسلم لیگ کے بانیوں میں سے تھے ان کو انتخاب میں شکست دی اسی طرح1913میں مسلمان وقف ویلیڈیٹنگ بل کے بارے میں سیللیکٹ کمیٹی کی رپورٹ پر امپیریل لیجسلیٹوکونسل میں تقریرکے اس بل کی منظوری وائسرائے نے 7مارچ کو دی اور قانون بن گیاجومسلمانان برعظیم کے حق میں عظیم الشان اہمیت کا قانون تھااسی سال23-22مارچ کوآل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس لکھنو ٔ میںخصوصی دعوت پر شرکت کی اوراسی اجلاس میں سیلف گورنمنٹ سوٹ ٹوانڈیا کے لئے مسلم لیگ کا جدید نعرہ اورمطالبہ منظورکرلیاگیاپھر آپ لندن روانہ ہوئے اور 25جون کو کیکسٹن ہال ویسٹ منسٹر میں لندن انڈین ایسوسی ایشن کے قیام پر تقریرکی مولانا محمدعلی اور سیدوزیرحسن نے جومسجد کانپور کے سلسلے میں لندن میں پہلے ہی سے موجود تھے ان کو آل انڈیا مسلم لیگ کارکن 10اکتوبر کو بنایاان حضرات نے وہیں آپ سے دستخط لئے لندن سے واپسی پر انہوں نے انجمن ضیا الاسلام ممبئی کے جلسے کی صدارت 20دسمبر کو کی اور 27دسمبر کو کانتیس کے اجلاس کراچی میں وشریک ہوئے اور پھر یہاں سے آپ سیدھے آگرا چلے گئے۔

وہاں آپ نے آل انڈیا مسلم لیگ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کی اس وقت قائد اس کے باقاعدہ ممبر بن چکے تھے1916میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس جو لکھنؤ میں30اور31دسمبر کو منعقد ہوااس میں صدارت کی مجلس استقبالیہ کے چیئرمین نے آپ کو شاندار خراج تحسین یہ کہہ کر پیش کیا کہ اگرچہ یہ عمر کے لحاظ سے نسبتا جوان ہیں لیکن انہوں نے ملک کی عوامی زندگی میں اپنا امتیاز قائم کرلیا ہے امپیریل
لیجسلیٹوکونسل کے دوبارہ رکن منتخب ہوئے ممبئی کی پوانشل کانفرنس منعقدہ احمدآباد کی صدارت آپ نے اسی سال21اکتوبر کو کی اور مسلمانوں کیلئے ایک جداگانہ انتخاب کی وکالت بھی کی مسلم لیگ اور کانگریس کے درمیان ہندو مسلم مفاہمت اور سمجھوتے کی صورت میں مشہور میثاق لکھنؤ بھی آپ ہی کی کوششوںسے وجود میں آیا اور اس پر دستخط ثبت ہوئے اور اس معاہدے کے ہیرو اور چیمپئن اور سفیراتحاد قرار پائے1928میں یکم جنوری کو کلکتہ میں ہونے والے مسلم لیگ کے اس اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آپ نے یہ اعلان کیا کہ برطانیہ عظمی کے خلاف یہ دستوری اعلان جنگ ہے ہماری مساوی حصہ داری سے انکار کیاگیاہے ہم لوگ جدید تعلیم وتلقین (New Doctring) کی مخالفت اپنی بھرپور قوت سے کریں گے۔

جلیانوالہ باغ جسمانی قصابی تھی اور سائمن کمیشن ہماری روح کو ذبح کرنے کی تدبیر ہے مسٹرجناح اور ان کے قریبی رفیق مولانامحمدعلی جوہر دونوں یورپ میں تھے اس سال کے اواخر میں نہرورپورٹ ان کو باہر ہی بھیجی گئی اور اس کی ایک کاپی بحری جہاز پر جون میں ان کو ملی انہوں نے نہرو رپورٹ کی سخت مخالفت کی اور مولانا محمدعلی جوہر نے بھی مخالفت کی انہوں نے دسمبر میں مسلم لیگ کے اجلاس کلکتہ میں شرکت کی اور وہ اجلاس ہی میں علاضی صدارت سے ریٹائر ہوگئے1929میں مارچ میں قائد نے اپنے چودہ نکات مرتب کئے یہ اکثریت سے مفاہمت کی ایک تجویز تھی انہوں نے وزیراعظم انگلستان مسٹر ریمزے میک ڈونلڈکو ایک خط لکھا اور گول میز کانفرنس منعقد کرنے کی تجویز پیش کی1930میں آل انڈیا مسلم لیگ کے اجلاس الہ آباد کے دوران، جس میں علامہ اقبال نے دسمبر میں مسلم انڈیا ودان انڈیا کی تجویز پیش کی قائداعظم گول میز کانفرنس میں شرکت کے لئے لندن جاچکے تھے اور وہ برعظیم کے معاملات سے اس قدردلبرداشتہ ہوچکے تھے کی لندن ہی میں رہ جانے کا فیصلہ کرلیا یہ فیصلہ ایک خود اختیاری جلاوطنی تھی۔

انہوں نے ویسٹ ہیتھ لندن میں ایک گھر بھی خرید لیا اور پریوی کونسل میں بیرسٹر کی
حیثیت سے پریکٹس بھی شروع کردی 1933 میں مسلم لیگ کا دہلی میں نومبر کے مہینے میں ایک اجلاس ہوا ایک گروپ نے جس کو مسٹر ایم اے جناح کی ملک میں واپسی اور متوقع موجودگی سے فائدہ اٹھاکر ایک قرارداد منظورکی لیگ دو گروپوں میںبٹ گئی تھی اسے یکجا کرناتھااور یوں1934میں آل انڈیامسلم لیگ کی صفوں میں پڑنے والا یہ رخنہ 4 مارچ کو دونوں حلقوں کے مشترکہ اجلاس سے دور ہوا اور ایک قرارداد منظور کی گئی کہ اس تفرقے کو دورکیاجائے اس مسٹرجناح کو متحد جماعت کاصدر منتخب کیاجائے ایک ہی ماہ کے اندر مسٹر جناح کی آمدپر ان کابڑاگرم جوشی سے استقبال ہو ااور انہوں نے مسلم لیگ کی تنظیم کا کام شروع کیا1936میں آل انڈیامسلم لیگ کے اجلاس میں نوابزادہ لیاقت علی خان کو تین سال کے لئے اعزازی سیکریٹری منتخب کیا گیا

Quaid-e-Azam
Quaid-e-Azam
۔

1937 میں اکتوبر کے مہینے میں لکھنؤ میں ہونے مسلم لیگ کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت مسٹر جناح نے کی انہوں نے اپنے صدارتی خطاب میں بہ آواز بلند کہا کہ قوم کی حکومت، قوم پر مشتمل، قوم کی خاطر اور کہا کہ فیصلہ کرنے سے پہلے سومرتبہ غورکرو جب فیصلہ کرلو تو پھر متحد ہو کر فردواحد کی طرح مستعدی سے کھڑے ہوجاؤ اور قدم جمالو، صداقت اور وفاداری سے کام لو، تومیں پورا بھروسہ رکھتا ہوں کہ کامیابی تمہاری ہوگی اس طرح کلکتہ میں اپریل 1938 میں مسلم لیگ کے ایک خصوصی اجلاس سے مسٹر جناح نے اپنے خطبہء صدارت میں کہا کہ کسی شخص پر انحصار نہ کرنا بس صرف اپنی فطری وطبعی قوت پر انحصار کرنا چاہئے مسلمانوں نے ابھی تک یہ محسوس نہیں کیاہے کہ ان کے اندر کیسی طاقت اور کیسی قوت پوشیدہ ہے اگر یہ صحیح طریقے سے منظم ومرتب اور متحد ہوجائیں تو ایک چٹان ہیں اسی سال دسمبر کے مہینے میں مسلم لیگ کا ایک سالانہ اجلاس پٹنہ میں ہو اور یہیں سے وہ قائداعظم مشہور ہوئے مسلمانان ہند کے دوعظیم رہنما ڈاکٹراقبال اور مولانا شوکت علی نے رحلت کی اور ایک اور عظیم شخصیت، عالمی عظمت کی حامل شخصیت، مصطفے کمال نے بھی کوچ کیا۔

اس اجلاس میں ان سب کی وفات پرتعزیتی قراردادیں منظور ہوئیں1939کو عید کے روز 13نومبرکوقا ئداعظم کی تقریر نشر ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ ہے کہ قرآن مجید میں انسان کو خلیفہ اللہ کہا گیا ہے یہ لقب ہم لوگوںپر یہ فرض عائد کرتا ہے کہ قرآن مجید کا اتباع کریں اور دوسروں کے ساتھ وہی سلوک کریں جو سلوک اللہ کا ساری انسانیت کے ساتھ ہے اور مارچ1940میں لاہور میں مسلم لیگ کا ایک اہم اجلاس قائد کی صدارت میں ہوا اور وہاں قرارداد منظور ہوئی جو بعد میں قرارداد پاکستان کے نام سے مشہور ہوئی جس میں قائد اعظم نے اپنے خطبہء صدارت میں کہا تھا کہ ہم لوگ برطانوی حکومت سے اس کی ضمانت چاہتے کہ ہندوستانی فوجوں کو کسی مسلمان ملک میں یامسلمان طاقت کے خلاف استعمال نہیں کیا جائے گا اور یہ ضمانت حکومت کو دینی پڑے گی 25دسمبر کو ان کی چونسٹھویں64ویں سالگرہ مسلم لیگ نے سرکاری طور پر کراچی میں منائی اور ایک سووینیئر ان کی خدمت میں پیش کیا اس موقع پر انہوں نے کہا کی اسلام توقع رکھتا ہے کہ ہر مسلمان اپنا فرض اداکرے گااور 1942میں الہ آباد کے اجلاس سے قائداعظم نے اپنے خطبہء صدارت میں کہا کہ اب ہمیں بولنا کم ہے اور کرنا زیادہ ہے انہوں نے کرپس کی تجاویز پر تفصیل سے گفتگو کی اور اس کے مختلف پہلوؤں کی خوبی کو واضح کیا۔

اس اجلاس نے ایک قرارداد کے ذریعے اختیارات کلی قائد اعظم کو سونپ دیئے اور سارے اجلاس نے بجز ایک شخصیت مولانا حسرت موہانی کے بالاتفاق اس قرارداد کی حمایت کی مولانا نے اس سے اختلاف کیا تو اجلاس نے بیٹھ جایئے،بیٹھ جایئے کا شور برپاکی قائداعظم نے مجمع کو خاموش کیا اور کہا کہ آزادی تقریر ہر ایک کا پیدائشی حق ہے آپ مولانا کو اس حق سے نہیں روک سکتے ان کو موقع دیجئے کہ اپنا خیال پیش کریںاور اسی سال ماہ اکتوبر کو قائد اعظم نے عید پر ساری قوم کو پیغام دیا جس میں انہوں نے کہاکہ یہ عالمگیر جنگ مسلمانوں کی سرزمینوں پر دوسرے میدانوں کے مقابلے میں کچھ کم نہیں ہے مسلم ممالک اور سرزمینیں بھی میدان جنگ بنی ہوئی ہیں بلکہ
سیاسی اور فوجی اعتبار سے نہایت اہم مقامات اور مراکز مسلم ممالک ہی میں ہیں1943میں آل انڈیا مسلم لیگ کا آخری اور تاریخی اجلاس کراچی میں ہو ا مگر اس سے پہلے ایک سالانہ اجلاس اپریل کے مہینے میں دہلی میں ہوچکاتھایہ برطانوی ہند کی راجدھانی کا آخری اجلاس تھا جس کے صدارتی خطات نے قائد اعظم نے کہا کہ مسلم اقلیت کے صوبوں کو فراموش نہ کرنا یہی لوگ ہیں کہ جب مسلم اکثریت کے صوبوں میں اندھیراتھا۔

انہوں نے سارے برعظیم میں روشنی بکھیری اجالا پھیلایا ۔1944اس سال گاندھی اور قائداعظم میں گفت و شنیدہوئی اس دوران قائد اعظم نے گاندھی کو قراردادلاہور(پاکستان) پیش کی1945کو مرکزی اور صوبائی مجلس قانون ساز کے انتخابات ہوئے اور یہ انتخابات پاکستان کے مسئلے پر ہوئے مسلم لیگ نے مرکز میں تمام مسلم نشتیں حاصل کر لیںاور غالب تریں اکثریت صوبوںمیں وائسرائے کی ایگزیکیٹیو کونسل میں توسیع کا اعلان ہو ا وائسرائے اور کانگریس دونوں میں سے کسی نے بھی مسلم لیگ کے اس دعوی کو نہ مانا کہ تمام مسلمان ممبروں کی نامزدگی کا حق صرف مسلم لیگ کو ہی حاصل ہے 1946اپریل میں آل انڈیا مسلم لیگ لیجسلیٹرز کنونشن اینگلواردوکالج میں منعقد ہوا یہ تاریخی کنونشن حقیقت میں مسلم انڈیا کی پارلیمینٹ کا اجلاس تھا1947وہ ماہ جون کی 3تاریخ تھی اس روزتقسیم کے منصوبے پر قائد نے اپنا پیغام نشر کیا(تقسیم سے قبل) آل انڈیا مسلم لیگ کونسل کا آخری اجلاس دہلی میں منعقدہوا قائداعظم اس اجلاس میں جوں ہی داخل ہوئے تو لوگوں نے شہنشاہ پاکستان کا نعرہ لگاکر استقبال کیا قائد اعظم نے سختی سے اس تصور کی مخالفت کی اور مسلم لیگ کے کارکنوں کو مشورہ دیا کہ وہ آئندہ اس لفظ کو پھر زبان پر نہ لائیں اور پھر بڑے فخر کے ساتھ کہا کہ میں پاکستان کا سپاہی ہوں شہنشاہ نہیں کراچی کو پاکستان کا دارالحکومت قرار دینے کا فیصلہ بھی اسی سال19جون کوکیاگیا۔

4جولائی کو برٹش گورنمنٹ نے انڈین انڈیپنڈنٹ ایکٹ پاس کیا قائد اعظم اپنی بہن
محترم فاطمہ جناح کے ہمراہ 7اگست کو کراچی پہنچے 11اگست کو پاکستان کانسٹی ٹوئنٹ اسمبلی سے خطاب کیااور مستقبل کی رہنمائی کی انہوں نے کہا کہ حکومت کا پہلا فریضہ امن وامان کو برقرار کھنا ہے تاکہ مملکت کی جانب سے عوام کو ان کی زندگی ، جائداد اور مذہبی اعتقادات کے تحفظ کی پوری پوری ضمانت حاصل ہو اور آخرکار خداخدا کر کے وہ دن بھی آیا جس دن کے لئے مسلمانان برصغیر نے زبردست قربانیاں دی تھیں وہ مبارک دن 27رمضان المبارک 14اگست کا تھا اس روز اختیار و اقتدار منتقل کرنے کی تقریب ہو ئی ۔

لارڈ ماؤنٹ بیٹن، لیڈی ماؤنٹ بیٹن، قائداعظم اور محترمہ فاطمہ جناح جلوس کی صورت میں اسمبلی کے ایوان میں پہنچے اس تقریب میں لارڈماؤنٹ بیٹن نے اپنے خطاب میں کہا کہ مجھے امید ہے کہ رواداری کی جو روایت اکبراعظم نے قائم کی تھی پاکستان میں اسی کو اپنایاجائیگا قائداعظم تقریر کے لئے اٹھے اور انہوں نے لارڈماؤنٹ بیٹن کو جواب دیا کہ شہنشاہ اکبر نے غیر مسلموں سے جو رواداری برتی اور خیرسگالی کا جو مظاہرہ کیا وہ اس دور کی کوئی نئی پیداوار نہ تھی اس کی تعلیم 13سو سال قبل ہمارے رسول مقبولۖنے ہمیں دی ہے اور صرف الفاظ ہی کی صورت میں نہیں دی بلکہ عمل کرکے بھی بتایا ہے1948میں گورنر جنرل کی حیثیت سے ایچ ایم پی ایس دلاور کے قیام پر23جنوری کو خطاب کیا اور کہا کہ ادارہ اقوام متحدہ کے چارٹر میں جو اصول درج ہیں میں ان کی مکمل حمایت کرتا ہوں لیکن ہم لو گ اپنی دفاعی تنظیم اور حصول قوت کی طرف سے آنکھ بند نہیں کرسکتے ہمارے اپنے ملک کی مدافعت و دفاع کی اولین ذمہ داری ہماری اپنی ہے 14فروری کو سبی دربار سے خطاب کرتے ہوئے قائد نے فرمایا کہ یہ میراایمان ہے کہ ہمار ی نجات ان سنہری ضوابط عمل کی تعمیل پر منحصر ہے کہ جو عظیم المرتبت مقنن پیغمبراسلامۖ نے عطا فرمائے ہیں۔

آئیے ہم لوگ اپنی جمہوریت کی بنیاد اسلام کے سچے تصورات و اصول پر استوار کریں خداقادر مطلق نے ہمیںیہ تعلیم دی ہے کہ اپنے معاملات (امارت و حکومت) کی تمام بحث وتمحیص کو باہم مشاورت سے طے کیاکرو۔اس سال 19فروری کو ایک نشری تقریر کے ذریعے انہوں نے باشدگان آسٹریلیا کو مخاطب کیاکہ لیکن (دیکھنا) تم کسی غلطی میں نہ پڑنا پاکستان کوئی تھیوکریسی (پاپائیت) نہیں ہے نہ اس قسم کی کوئی اور چیز ہے قائداعظم نے 21فروری کو ایک رجمنٹ ملیر کراچی کے آفیسروں اور جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے آفیسروں کو یہ تلقین کی کی اب تم لوگوں کو اس امرکی نگرانی کرنی ہے کی اسلامی جمہوریت (اسلامک ڈیموکریسی) اسلامی عدل اجتماعی (اسلامک سوشل جسٹس) اور انسان انسان کی برابری اور مساوات کی ترقی خود تمہاری اپنی سرزمین کے اندر ہو 21مارچ کو قائد اعظم نے ڈھاکا کے جلسئہ عام میں تقریر کرتے ہوئے فرمایا کہ تمہارے دشمن جب قیام پاکستان کی مہم کو روکنے میں ناکام ہوگئے تو اب انہوں نے اپنی اس نامرادی سے بدحواس ہو کر اس بات پر اپنی توجہ مرکوز کردی ہے کہ خودمملکت پاکستان کو درہم برہم کریں اور مسلمانان پاکستان کے اندر تفرقہ اندازیاں کریں اور ان کو باہم متصادم کریں۔

یکم جولائی کو کراچی میں قائد اعظم نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فرمایاکہ ہمیں لازمی طور پر اپنی تقدیر سازی کا کام خود اپنے نظام اور اپنے سسٹم کی بنیاد پر انجام دیناہے اور دنیا کے سامنے ایک معاشی و اقتصادی نظام(اکانومک سسٹم) پیش کرناہے جو مساوات انسانی اور عدل اجتماعی کے صحیح اور سچے اسلامی تصورات پر مبنی ہو اور پھر اسی سال 7 اگست کو عیدالفطر کے موقع پر میرے عظیم رہبر قائداعظم نے ساری دنیا کے مسلمانوں کو آخری پیغام دیا اور اس میں فرمایا کہ میری آخری تمنا یہ ہے کہ عالم اسلام کا ایک متحد محاذ قائم کیاجائے،اور14اگست کو پاکستان کے پہلے یوم آزادی کے موقع پر قائداعظم نے قوم کو اپناآخری پیغام دیا اس کے بعد وہ زیارت سے کراچی واپس تشریف لائے جو ان کی سرزمین پیدائش ہے اور یہیں آکر اس ملت کے پاسبان اور اسلام کے نشان محمدعلی جناح نے
11ستمبر کوآخری سانس لی اور کروڑوں محبت کرنے والوں کو چھوڑگئے اناللہ واناالیہ راجعون (بحوالہ کتاب میرے قائداعظم)۔

Azam Azim Azam
Azam Azim Azam

تحریر: محمد اعظم عظیم اعظم
azamazimazam@gmail.com
03222777698

Share this:
Tags:
Islam Mohammad Ali Jinnah Religion اسلام تعلیم محمد علی جناح ملت نشاں
Previous Post عبدالقادر ملا پاکستان سے سچی محبت کرنے کی خاطر پھانسی پر چڑھ گیا: ناہید حسین
Next Post بنگلہ کی ”بھارتی” سرپرستی
Bangladesh Flag

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close