Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

​تعلیم کو بوجھ بننے سے روکیں

October 12, 2017 0 1 min read
Education
Education
Education

تحریر : شیخ خالد زاہد
کسی نظرئیے کی افزائش سالوں پر محیط ہوتی ہے یعنی ایک سوچ کو نظریہ بننے میں ایک طویل سفر درپیش ہوتا ہے ، یہ سفر کٹھن اور مشقت سے بھر پور ہوتا ہے اس سفر میں صبرکا دامن نہیں چھوٹتا یعنی یہ عمل بلکل کسی سونے کو کندن بننے کیلئے آگ کی بھٹی سے گزرنے سے مماثلت رکھتا ہے۔ پاکستان ایک نظریاتی مملکت ہے اور نظریات کی بنیاد بہت سوچ بچار ہوتی ہے بہت سارے معاملات کا موازنہ ہوتا ہے پھر کہیں جاکہ کوئی نظریہ جنم لیتا ہے۔ اس لئے کسی بھی نظرئیے کو رد کرنا یا پھر اسے چیلنج کرنا عام لوگوں کا کام نہیں ہوتا۔

کسی بھی ملک کا تعلیمی نظام بنیادی طور پرریاست کے نظریات کی بنیاد پر کھڑا ہونا چاہئے ۔ دنیا میں مختلف تعلیمی نظاموں کے تحت تعلیم کو فروغ دیا جارہا ہے او یہ مروجہ ر نظام وقت کے ساتھ ساتھ بدلتے ہوئے کائناتی اور دنیاوی اعتبار سے تبدیل ہوتے رہتے ہیں،تبدیلی کا یہ عمل جاری و ساری رہنے کیلئے ہے ۔کہیں ابتدائی تعلیم کھیل کودسے شروع کی جاتی ہے اور کہیں تعلیم کا آغاز فنی طرز پر کیا جاتا ہے۔ علم کی افزائش اور نشو نما کیلئے ضروری ہے کہ علم کو عام کیا جائے اور باآسانی دستیاب کیا جائے ۔اس بات کو بھی یقینی بنایا جائے کہ علم کی مفت فراہمی بطور احسان نا ہو۔ یعنی بنیادی تعلیم تمام سہولیات کیساتھ بلکل مفت ہونی چاہئیں۔ بنیادی تعلیم دینے کیلئے ایسے مخلص اور محنتی لوگ تعینات کئے جائیں جو اس بات سے بخوبی واقف ہوں کہ وہ اپنے ہی نہیں بلکہ معاشرے کا کل تیار کر رہے ہیں جس کو بہتر سے بہتر بنانے کی کوشش معاشرے کا ہر فرد ہی کرتا ہے ۔ دورِ حاضر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے مگر وقت کی ضرورت ہے کہ آپ انہیں مراعات بھی اسی طرح کی دیں جس طرح کا آپ ان سے کام لینا چاہتے ہیں۔ جب کبھی بھی اساتذہ کا تذکرہ ہوتا ہے تو مجھے مرحوم اشفاق احمد صاحب کے ساتھ اٹلی کی عدالت میں پیش ہونے والے واقع پر جج کے تاریخی الفاظ میرے کانوں میں گونجنے لگتے ہیں اور وہ الفاظ تھے ترجمہ استاد عدالت میں اور پوری عدالت بشمول جج کے کھڑی ہوگئی تھی۔ اساتذہ کا تعلیم دینے کا انداز ہی بچے میں آگے تعلیم کے شوق کر پروان چڑھانے پاپھر تعلیم سے پیچھا چھڑوانے والاہوتا ہے ۔ معاشرے کا ہر فرد مستقبل کے معماروں نشونما کا ذمہ دار ہے۔ بچوں میں صرف علم حاصل کرنے کی محبت اور شوق کو ہی نہیں پروان چڑھانا چاہییے بلکہ ایک ایساایسے انسان بننے کا عزم بھی اجاگر کرنا ہے جو معاشرے کو سدھارنے میں بھرپور کردار ادا کرنے کی خواہش رکھتے ہوں اور ہمہ وقت تیار ہوں۔

اگر ہم تاریخ کی ورق گردانی کریں تو ہمیں یہ پتہ چلتا ہے کہ علم کاپیوں کو سیاہ کرنے کا نام نہیں تھا اور نا رٹے لگانے کو علم کہتے تھے۔ علم توسوچ بچار ، گیان اور ادب و آداب کے طفیل ملا کرتا تھا۔آج کتابیں لاد کر لے جانے والا بچہ کہاں سوچ بچار کرنے کا وقت رکھتا ہے اسے تو پہلے کلاس میں کام لکھوانے پر لگائے رکھا جاتا ہے اور پھر اس سے بڑھ کر گھرسے بھی اور کام کرنے کو دے دیا جاتا ہے ۔ یہ بچہ سوچ بچار اور گیان جیسے لفظوں سے ہی شناسائی نہیں بناپائے پھر ادب آداب تو دور ہی ہوا جاتا ہے۔ ادب سے سیکھ پر میر کا ایک شعر یاد آگیا ہے کہ دور بیٹھا غبارِ میر ان سے عشق بن یہ آداب کہاں آتے۔
ہمارا ملکمسلسل افراتفری کی ذد میں ہی رہتا ہے اور یہ افراتفری ہماری نسلوں کے ذہنوں پر بری طرح سے اثر انداز ہورہی ہے ۔اگر یہ افراتفری ہمارے ملک کے حکمرانوں نے پھیلائی ہوئی ہے تو اس افراتفری میں ہمارا بھی اتنا ہی حصہ ہے جتنا سیاستدانوں کا۔ ہم بچوں کی سننے کیلئے تیار ہی نہیں ہوتے بس اپنی بات منوانے کی ہر ممکن کوشش میں لگے رہتے ہیں۔ بڑوں کو بطور ڈھال اپنا کردار ادا کرنا تھا جو وہ کرنے سے قاصر رہے ہیں جسکی وجہ سے اقدار میں بہت تبدیلی آچکی ہے ۔ تعلیم طبعی اور روحانی دونوں طرح سے نئی نسل کیلئے بوجھ بنتی جا رہی ہے ۔ تعلیم کے حصول کا مقصد جو وقت اور حالات مرتب دے رہے ہیں وہ سوائے پیسہ کمانے کے اور کچھ سجھائی نہیں دے رہااس کے ساتھ ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ایسے الات کی ایجادات جسے زندگی گزارنے کیلئے لازمی قرار دیا جانا سونے پر سوہاگا کی مانند ہے۔

پاکستان جیسے ممالک میں اتنے زیادہ تعلیمی نظاموں کو نافذ نہیں ہونا چاہئے اور تمام اسکول سرکاری ہونے چاہئینں تاکہ درس و تدریس کو کاروبار بننے سے روکا جاسکے جو کہ اب تو ہوچکا ہے اور اس پر تادیبی اختیارات کا بھی استعمال نہیں ہوسکتا کیونکہ ملک کے ارباب اختیار اس کاروبار میں سرمایا کاری کئے بیٹھے ہیں۔ پاکستان میں وزارتِ تعلیم ایسا محکمہ ہے جو تمام تعلیمی نظاموں پر نظر رکھتا ہے مگر معلوم نہیں پڑتا کے کیسی نظر رکھی جاتی ہے۔ انگنت تعلیمی نظام رائج ہیں اور ان نظاموں پر باقاعدہ چیک کرنے والایہی سرکاری ادارہ ہے یعنی ہم نے اپنی نسل کی تباہی کیلئے بغیر لائسنس اسکول کھولنے اور اس میں اپنے من چاہے نصاب کا اطلاق کرنے کی کھلی اجازت دے رکھی۔ ہمارے یہاں والدین کی ایک کثیر تعداد ان پڑھ ہونے کی وجہ سے بچوں کو معیاری وقت نہیں دے پاتے جس کی وجہ سے ان پچوں کوجو اسکولوں میں پڑھایا جاتا ہے یا پھر ٹیوشن میں پڑھایا جاتا ہے وہ اسے ہی عقل قل سمجھتے ہیں اور وقت کے ساتھ ساتھ تو اپنے والدین کو سمجھانا بھی شروع کر چکے ہوتے ہیں۔

اسکولوں کی بڑی بڑی دلکش عمارتیں بنی ہوئی ہیں اور ایک ایک اسکول کے کئی کئی کیمپس ہیں جس کی وجہ سے پورے کراچی میں آپ کہیں بھی منتقل ہوجائیں آپ کو اپنا مطلوبہ اسکول کا نظام مل جائے گا اور آپ ایک بہت بڑے مسلئے سے بہت آسانی سے نکل جائینگے۔ اسکول انتظامیہ کو اس بات کا بھی خیال نہیں ہوتا کہ ان کے اسکول تک پہنچنے کا راستہ خراب ہے یا صحیح ہے ، یہ اسکول انتظامیہ کا مزاج کی وضاحت کرتا ہے کہ وہ سوائے اپنے اسکول کے احاطے کہ کہیں اور کے ذمہ دار نہیں ہیں۔ جس سے یہ تو پتہ لگانا بہت آسان ہوجاتا ہے کہ وہ خرچہ صرف اور صرف اپنے اسکول کے اندر تک رکھنا چاہتے ہیں جوکہ سراسر غلط ہے۔ بلدیاتی اداروں کو چاہئے کہ وہ جتنے بھی بڑے بڑے اسکلول ہیں ان کے ذمہ لگائیں کے وہ اپنے آس پاس (علاقے کا تعین کر کے) صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں جس سے نا صرف بچوں میں صفائی کا جذبہ بیدار ہو بلکہ وہ اس پیغام کو آگے بھی بڑھانے میں عملی کردار ادا کریں۔ اسکولوں میں باقاعدہ اسکاؤٹس ہونے چاہئیں جو ناصرف نظم و ضبط کی تربیت لیں بلکہ اسکول انتآامیہ کی بھی دیگر سرگرمیوں میں مدد فراہم کریں تاکہ جب یہ طالب علم باہر نکلیں تو بکھرے ہوئے ماحول کو ترتیب دینے کی کوشش کریں۔ ایک اور اہم ترین مسلۂ جس کی نشاندہی بہت ضروری ہے وہ ہے نقل و حمل( ٹرانسپورٹ) کا نظام۔آپ سڑک پر نکل جائیں اچھے اور بڑے نام والے اسکولوں کی گاڑیوں کا جو حال ہے اور جسطرح ان گاڑیوں کے ڈرائیور سڑکوں پر دوڑا رہے ہوتے ہیں دل کو بہت تکلیف ہوتی ہے ۔اسکول وین کے حادثات کی ایک اہم وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ملک کی جتنی خراب گاڑیاں ہیں وہ اپنے فرائض ہمارے ملک کے معماروں کو اسکول سے گھر اور گھر سے اسکول لانے کیلئے سرگرم عمل ہیں۔ آپ اتفاق کرینگے کے کبھی کبھی تو ان گاڑیوں کو دیکھ کر خوف سا آتا ہے کہ یہ گاڑی چل کس طرح رہی ہے مگر وہ نا صرف چل رہی ہے بلکہ مستقبل کے معماروں کے لئے فرائض منسبی بھی سرانجام دے رہی ہیں۔

خدارا اسکول انتظامیہ اور محکمہ ٹرانسپورٹ اس بات نوٹس لیں ، ہم پہلے ہی اپنے معصوموں کی زندگیوں کو مشکل میں ڈالے ہوئے ہیں۔ جو حضرات ان گاڑیوں کو چلا رہے ہیں ان سے بھی درخواست ہے خدا کیلئے آپ بھی اسی ملک کے شہری ہیں اور آپکے بچے بھی اسکول جاتے ہیں۔ اسکول انتظامیہ یہ ذمہ داری بھی لے کہ ڈرائیور حضرات سے ماہانہ یا سہماہی ملاقات کریں اور انہیں نظم و ضبط سے گاڑی چلانے پر آمادہ کریں۔ انہیں یہ احساس دلائیں کہ وہ بھی بچوں کی تربیت کر رہے ہیں بچے انہیں گاڑی چلاتے ہوئے دیکھتے ہیں آپ کس طرح سے ایک دوسرے سے بات کرتے ہیں یہ ساری باتیں اہم ہیں۔ آپکا کام صرف دھاڑی لگانا نہیں ہے۔

تعلیم دور حاضر میں جہاں طالب علموں پر بوجھ بنتی جا رہی ہے وہیں والدین کیلئے بھی تعلیم کو مالی طور پر برداشت کرنا کسی بوجھ سے کم نہیں رہا ہے ۔ خدارا تعلیم کو بوجھ بننے سے روکا جائے ورنہ بوجھ ایک وقت تک برداشت کیا جاتا ہے پھر اسے اتار کے اتنی دور پھینکا جاتا ہے کہ وہ قریب بھی نا آنے پائے۔​

Sh. Khalid Zahid
Sh. Khalid Zahid

تحریر : شیخ خالد زاہد

Share this:
Tags:
endurance management students Training انتظامیہ برداشت تربیت تعلیم طالب علموں
Mother
Previous Post ماں کی تقدیس
Next Post توہین عدالت کیس: عمران خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری
Imran Khan

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close