
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں ایک ظالم باپ نے اپنے بیٹے کو مار پیٹ کر زندہ دفن کر دیا تاہم ایک راہ گیر نے اس ننھے لڑکے کو بچا لیا۔ واقعہ مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں پیش آیا جہاں ظالم باپ نے مصطفی کو پہلے مارا پیٹا اور پھر کھینچ کرقبرستان لے گیا اور اسے مردہ سمجھ کر دفن کر دیا۔
تاہم وہاں سے گزرنے والے ایک شخص نے لڑکے کی آوازیں سن کر اسے باہر نکال لیا اور گھر پہنچا دیا۔ بعد ازاں پولیس نے ظالم باپ کو گرفتار کر لیا۔
