
مصر (جیوڈیسک) مصر کے معزول صدر محمد مرسی کے حامیوں اور فوجی بغاوت کے خلاف اتحادیوں نے قاہرہ سمیت ملک بھرمیں مظاہرے کیے گئے۔
مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے فوجی حکومت کے خاتمے اور معزول صدر محمد مرسی کی بحالی کا مطالبہ کرتے رہے دارالحکومت قاہرہ میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ جس کے نتیجے میں ایک شخص موقع پرہی جاں بحق ہوگیا اور سینکڑوں افراد زخمی ہو گئے،، جنھیں اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
