
قاہرہ (جیوڈیسک) حکام کے مطابق خراب موسم کے باعث محمد مرسی کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے عدالت تک نہیں لایا جا سکا۔ فوج کی حمایت یافتہ عبوری حکومت کی طرف سے مرسی اور اخوان المسلمون کے دیگر 14 رہنماؤں پر مظاہرین کے قتل میں ملوث ہونے کا الزام عائد کیا گیا تھا۔
اس مقدمے کا آغاز گزشتہ برس نومبر میں کیا گیا تھا لیکن عدالت میں ہنگامہ آرائی کے باعث اس کی سماعت ملتوی کر دی گئی تھی۔ مرسی کا کہنا تھا کہ وہ اب بھی ملک کے آئینی صدر ہیں۔
