
ٔمصر (جیوڈیسک) میں پولیس اسٹیشن کے باہر بم دھماکے میں تین پولیس موبائیل تباہ ہو گئیں۔ دھماکے کے نتیجے میں علاقہ میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔ اسماعلیہ کے علاقے ابو سویر میں واقع پولیس اسٹیشن کے باہر ہونے والے بم دھماکے میں پولیس کی تین گاڑیاں مکمل تباہ ہوگئیں۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکہ نماز مغرب کے پندرہ منٹ بعد ہوا جب پولیس اہلکار تھانے میں افطار کرنے میں مشغول تھے۔ دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ آس پاس کی عمارتیں دھماکے کی شدت سے لرز گئی۔ دھماکے بعد سیکیورٹی اہلکار اور علاقہ مکینوں کی بڑی تعداد تھانے کے باہر جمع ہوگئی۔ حکام کے مطابق خوش قسمتی سے دھماکیسے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
