
مصر کے عبوری صدر کا کہنا ہے کہ ملک میں جاری سیاسی تنازعے کے حل میں بین الاقوامی ثالثی ناکام ہوچکی ہے۔
مصر میں برطرف صدر محمد مرسی کے حامیوں کا احتجاج جاری ہے۔ حامیوں نے مرسی کی بحالی کے بغیر امریکی ثالثی کو یکسر رد کردیا اور احتجاج ختم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے طاقت کے استعمال کی دی جانے والی وارننگ کو بھی نظر انداز کیا ہے۔
جس کے باعث عبوری صدر عدلِ منصور کا کہنا ہے کہ تمام سفارتی کوششیں ناکام ہوچکی ہیں تاہم امریکی سفارت کاروں کی ناکامی کے بعد وطن واپسی پر محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ تنازعہ سمجھوتے سے حل کیا جاسکتا ہے جس کے لیے ابھی بھی وقت ہے۔
