
مصر (جیوڈیسک) مصر کی عدالت نے سابق صدر محمد مرسی کو اپنے دورِ اقتدار میں مظاہرین کو قتل کرنے کے الزام میں 20 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی پر الزام تھا کہ انہوں نےاپنے دور اقتدار میں اخوان المسلمین کے دیگر رہنماؤں کےہمراہ حکومت مخالف مظاہرین کو مخالف گروہوں اور صحافی کے قتل پر اُکسایا، جس کے نتیجے میں کئی انسانی جانیں ضائع ہوئیں۔
دوسری جانب اخوان المسلمین نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ صدر اور فوج کے سابق سربراہ عبدالفتح السیسی پر عدالت کو ہتھیار کے طور پر استعمال کر رہے ہیں۔
واضح رہے کہ محمد مرسی 2012 میں ملک کے پہلے جمہوری صدر منتخب ہوئے تھے تاہم فوج نے ایک سال بعد ہی ان کی حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا۔
