
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر میں ایک بار پھر حکومت مخالف مظاہرے شروع ہو گئے۔ دارالحکومت قاہرہ میں فورسز سے جھڑپوں میں فوج کے بریگیڈئر جنرل سمیت 4افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہو گئے۔ مظاہروں کی کال مصری تنظیم سلفی فرنٹ نے دی تھی۔
قاہرہ سمیت کئی شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ مظاہرین نے صدر السیسی کے خلاف شیعہ نعرہ بازی کی۔ متاریہ کا علاقہ کئی گھنٹے میدان جنگ بنا رہا۔
دو افراد گولیوں کا نشانہ بن گئے جبکہ کار سوار نامعلوم افراد نے دو فوجیوں کو ہلاک کر دیا جن میں ایک بریگیڈئر جنرل بھی شامل تھا۔
