
قاہرہ (جیوڈیسک) مصر کی عبوری حکومت نے ملک میں عام انتخابات سے پہلے صدارتی انتخاب کرانے کا اعلان کر دیا۔
فوج کے سربراہ جنرل عبدالفتح السیسی بھی صدارتی امیدوار ہونگے، انھیں فیلڈ مارشل کے اعلیٰ ترین فوجی عہدے پر ترقی دیدی گئی ہے۔ دوسری جانب ملک میں فوجی کارروائیوں اور مخالفین کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 ہو گئی۔
مختلف شہروں میں حالات کشیدہ ہیں۔ قاہرہ اور اسکندریہ میں فورسز کی بھاری نفری تعینات کر دی گی ہے جبکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے بھی نگرانی کی جا رہی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق عبوری صدر عدلی منصور نے ایک تقریب کے دوران ملک میں صدرارتی انتخابات کو طے شدہ وقت سے پہلے کرانے کا اعلان کیا ہے۔
جس کے بعد ملک میں عام انتخابات اب صدارتی انتخابات سے پہلے نہیں ہو سکیں گے۔ عدلی منصور کے مطابق قبل ازوقت انتخابات کا فیصلہ قومی طاقتوں، مختلف تنظیموں اور رجحانات کو دیکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔
دوسری جانب ملک میں پرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے۔ فوجی کارروائیوں اور مخالفین کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 100 ہو گئی جبکہ 200 کے قریب افراد زخمی بھی ہیں۔ مختلف شہروں میں حالات بدستور کشیدہ ہیں۔
