
قاہرہ (جیوڈیسک) مصری کابینہ نے معزول صدر حسنی مبارک کی سیاسی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے ہیڈ کوارٹر کی عمارت گرانے کا حکم دیدیا۔
دارالحکومت قاہرہ میں دریائے نیل کے کنارے بنی عمارت کو دو ہزار گیارہ میں سابق صدر کے خلاف اٹھنے والی عوامی تحریک کے دوران آگ لگا دی گئی تھی ، اس عمارت کو بغاوت کی علامت قرار دیا جاتا رہا ہے اور گزشتہ چار برسوں میں کئی بار اسے گرانے پر غور کیا گیا۔
مصری حکومت کی جانب سے جاری ایک بیان میں عمارت کو گرانے کی وجہ نہیں بتائی گئی اور نہ ہی وقت بتایا گیا ہے ۔ نیشنل ڈیمو کریٹک پارٹی کی بنیاد سابق صدر انور سادات نے انیس سو اٹھہتر میں رکھی اور اپریل دو ہزار گیارہ عدالتی حکم پر اسے ختم کر دیا گیا۔
