
مصر(جیوڈیسک)مصر کے صدرمحمد مرسی سے جماعت اسلامی کے امیر سید منورحسن کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر روابط کو فروغ دینے پر اتفا ق کیا گیا۔
مصر کے صدر نے پاکستان میں سیاسی، سماجی، معاشی استحکام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امت مسلمہ کو درپیش مشکلات میں کمی کے لیے پاکستان اور مصر کی ذمہ داریاں بہت زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عالم اسلام کو درپیش دیرینہ تنازعات کے حل میں پیش رفت کے لیے مسلم ممالک میں ہم آہنگی ناگزیر ہے۔ جماعت اسلامی کے وفد نے مصری قیادت کو انکے دورہ پر مبارکباد دی۔
ملاقات کے دوران محمد مرسی نے کہا کہ حکومت مصری پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا چاہتی ہے۔ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بھی مصر کے صدر محمد مرسی سے ملاقات کی۔ دونوں رہنماں میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا۔
