
عیدالفطر کے موقع پر امریکی صدر اوبامہ نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید کی پرمسرت موقع پر نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ امریکی صدر براک اوباما اور خاتون اول مشیل اوباما نے عید کے پیغام میں کہا ہے کہ امریکہ نے عیدالفطر کے موقع پر شام کے ضرورت مند افراد کے لیے 19 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کی اضافی امداد روانہ کر دی ہے۔ جو خوراک اور انسانی ہمدری کی دیگر اشیا پر مشتمل ہوگی۔ ان کا کا کہنا تھا کہ شام میں جاری بحران سے اب تک امریکہ شام کی عوام کو ایک ارب ڈالر کی امداد دے چکا ہے۔
صدر نے عیدالفطر کے موقع پر مشیل اور اپنی طرف سے امریکہ اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مواقع پر مبارک باد پیش کی۔ صدر اوباما نے وائٹ ہاس میں ہونے والی ایک افطار پارٹی میں بھی شرکت کی اور امریکی مسلمانوں کے ساتھ کچھ وقت گزارا۔ صدر براک اوباما نے عیدالفطر کے موقع پر سارے مسلمانوں کو عید پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
