
عید تعطیلات سے قبل آج آخری کاروباری روز ہونے کے باعث رقوم کے حصول کیلئے اے ٹی ایمز پر دبا میں عام دنوں کے مقابلے میں سو فیصد اضافہ ہوگیا۔ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی عوام کو اے ٹی ایمز سے رقم کے حصول میں مشکلات کا سامنا ہے۔۔بینکنگ انڈسٹری کے ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ عام دنوں کے مقابلے میں عید سے قبل آخری کاروباری روز کیش کی ڈیمانڈ ڈبل ہوگئی ہے۔
خاص طور پر مارکیٹوں اور بازاروں کے اطراف واقع اے ٹی ایمز پر رش دیکھا جارہا ہے۔۔اسٹیٹ بینک نے صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے بینکوں کو اس حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔۔بینکوں سے کہا گیا ہے کہ وہ چاند رات اور عید کی تعطیلات میں اے ٹی ایمز کے ہر صورت اپ ٹو ڈیٹ رکھیں اور اے ٹی ایمز سے رقوم کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔
