Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عید آزاداں شکوہ ملک و دیں

July 16, 2015 0 1 min read
Eid ul Fitr
Eid ul Fitr
Eid ul Fitr

تحریر : پروفیسر حافظ محمد سعید
رحمتوں، برکتوں، سعادتوں اور نیکیوں کا ماہ مقدس رمضان المبارک تمام ہوا۔ خوش قسمت ہیں وہ جنہوں نے اس مبارک مہینہ کی برکتیں سمیٹیں، گناہوں کو بخشوایا، راتوں کو قیام کیا، دن کو روزے رکھے، اللہ سے تعلق کو مضبوط کیا، مساجد کو آباد کیا، صلہ رحمی کو اپنایا، قرآن مجید کو پڑھا، سمجھا، اس پر عمل کیا، اپنی جبینوں کو اللہ کے حضور جھکایا، اپنی زندگیاں، شب روز، معاملات، معمولات، کاروبار، گھربار کو اسلام کے مطابق ڈھالنے کا عہد کیا۔ جھلسا دینے والی گرمی اور بے تاب وبے قرار کر دینے والی بھوک وپیاس کو برداشت کیا اور اللہ کی رضا کیلئے رمضان کے مہینے میں محنت ومشقت کی۔ آج…… محنت ومزدوری کرنے اور تکلیفیں اٹھانے والوں کیلئے اپنی مزدوری کا اجر اور محنت کا معاوضہ وصول کرنے کا دن آ پہنچا ہے۔ یہ دنیا جزا و سزا کے اصول پر قائم ہے۔ اصولِ دنیا ہے جو انسان جتنی محنت و مشقت کرے گا اسے اعزاز واکرام بھی اتنا ہی زیادہ ملے گا۔ اسی طرح انسان کو بھی کچھ پانے اور حاصل کرنے کیلئے محنت ومشقت سے گزرنا پڑتا ہے۔ عید…… بھی محنت مشقت کرنے والوں کیلئے اعزازات وانعامات پانے کا دن ہے۔ دنیا میں انعامات کی تقسیم کی تقریبات ہوتی رہتی ہیں۔ ان تقریبات کی اہمیت کا انحصار شخصیات پر ہوتا ہے۔ صدر یا وزیراعظم کے ہاتھ سے اعزاز وانعام وصول کرنے والوں کے جذبات و احساسات کا اندازہ کرنا کچھ مشکل نہ ہوگا۔ حالانکہ صدر ہو یا وزیراعظم یہ سب عہدے دنیوی و عارضی ہیں۔ اس کے باوجود ان کے ہاتھ سے انعامات وصول کرنے والے خوشی سے پھولے نہیں سماتے۔ اس کے برعکس جس شخص کو اپنی محنت کا انعام…… خالق وارض وسما اللہ عزوجل سے مل جائے تو اس خوش بخت اور خوش قسمت انسان کے کیا کہنے۔ گرمی کی حدت وشدت میں روزے کی محنت ومشقت اٹھانے والے ایسے خوش نصیب ہیں کہ جنہیں اللہ تعالیٰ اپنی رضا ومغفرت اور گناہوں کی بخشش کے اعزاز سے نوازتے ہیں۔ یہ وہ خوش نصیب ہیں کہ جن کے اعزاز میں ہونے والی تقریبات کا اہتمام و انتظام فرش پر ہی نہیں عرش پر بھی کیا جاتا ہے۔ جنت کو ان کے اعزاز میں سجایا، سنوارا جاتااور فرشتوں میں ان کا تذکرہ ہوتا ہے۔

رمضان المبارک کے روزے رکھنے کے بعد عیدالفطر کے دن جب لوگ تکبیرات بلند کرتے، گھروں سے نکلتے اور عیدگاہ کی طرف بڑھتے ہیں تو اللہ تعالیٰ فرشتوں میں ان کا تذکرہ کرتے اور اپنے ان بندوں پر فخر فرماتے ہوئے کہتے ہیں ”اے میرے فرشتو! اس مزدور کی کیا اجرت ہے جو اپنا کام مکمل کر لے…؟ فرشتے کہتے ہیں اس کی جزا اور اجرت یہ ہے کہ اس کو پورا پورا اجروثواب دیا جائے۔ تب اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے میرے فرشتو! میرے بندوں اورباندیوں نے اپنا فرض پورا کر دیا۔ میرے بلند مرتبہ کی قسم! میں ان کی دعائوں کو ضرور قبول کروں گا۔ پھر اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں اے میرے بندو! گھروں کو لوٹ جائو میں نے تمہیں بخش دیا ہے اور تمہارے گناہوں کو بھی نیکیوں میں بدل دیا ہے۔ ایک اور حدیث ہے: جب عیدالفطر کی صبح ہوتی ہے تو اللہ تعالیٰ فرشتوں کو زمین پر بھیجتے ہیں۔ فرشتے گلی کوچوں اور راستوں میں کھڑے ہو کر پکارتے ہیں، فرشتوں کی آواز کو جنوں اور انسانوں کے علاوہ سب سنتے ہیں۔ فرشتے کہتے ہیں اے محمد ۖ کے امتیو! تم اپنے رب کی طرف نکلو جو بہت انعام عطا کرتا اور بڑے بڑے گناہوں کو معاف کر دیتا ہے۔ سبحان اللہ! کیا انعام ہے روزہ رکھنے کااور کیا صلہ ہے قیام اللیل کا؟ کیا ثمر ہے اللہ کی خاطر بھوک وپیاس برداشت کرنے کااور کیا خوبصورت اعزاز ہے مزدوری کا؟

ہم نے رمضان المبارک میں جو نیک کام کئے ان کا تعلق ہمارے ایمان اور ہمیشہ کیلئے باقی رہنے والی اخروی زندگی سے ہے۔ اس لئے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان نیک کاموں کے تسلسل کو قائم رکھا جائے۔ یہ بات سمجھنے کی ہے کہ مومن بہت دور اندیش اور صاحب فہم وفراست ہوتاہے۔ اس کی سوچ جذباتی ہوتی ہے نہ فکر سطحی ہوتی ہے۔ لہذا مومن کیلئے ضروری ہے کہ وہ عید کے حقیقی مقصد کو سمجھے۔ عید کے دن اچھا لباس پہننا اور خوشبو لگانا سنت رسولۖ ہے۔ عید کے دن غریب سے غریب آدمی بھی نیا لباس پہنتا یا کم ازکم صاف ستھرا لباس پہنتا ہے۔ دولت مند لوگوں کی تو بات ہی کیا ہے۔ ان کا ایک ایک ملبوس ہزاروں روپے کی لاگت سے تیار ہوتا ہے۔ جسے وہ پہن کر اور خوشبو لگا کر نہایت ہی شان وشوکت سے نماز عید کیلئے نکلتے ہیں۔ عید کے دن اگر کوئی شخص گندا لباس پہن کر عیدگاہ پہنچے تو لوگ اسے نفرت و حقارت کی نگاہ سے دیکھیں گے، اس کے ساتھ کھڑے ہونا اور بات کرنا پسند نہیں کریں گے۔ ظاہری زیب وزینت کا اہتمام کرنے والے اے انسان! کیا کبھی تو نے غور کیا کہ تیری روح پر گناہوں کا کتنا بوجھ ہے۔ قیمتی پرفیومز اور مہنگے عطریات سے تو نے اپنے جسم کو مہکا لیا لیکن کیا کبھی تو اپنی روح کو ایمان وقرآن سے روشن کرنے کا سوچا! عید کے دن گندا لباس پہن کر عیدگاہ میں جانا لوگوں سے ملنا تیرے لئے باعث شرم وندامت ہے لیکن فسق و فجور کی گندگی میں لتھڑے دل ودماغ اور جسم کے دیگر اعضاء کے ساتھ اللہ کے سامنے کھڑے ہونے پر تجھے کیوں شرم، ندامت اور خفت نہیں۔

Eid Shopping
Eid Shopping

سچی بات یہ ہے کہ عید کی خوشیوں میں ان کا کوئی حصہ نہیں جنہوں نے محض عمدہ اور مہنگے لباس زیب تن کر لئے، خود کو خوشبو میں مہکا لیا، دکھلاوے کیلئے بڑی بڑی دیگیں چڑھا دیں۔ وسیع دسترخوان سجا لئے۔ اعلیٰ درجے کے مہنگے قالینوں سے اپنے مکانوں کو آراستہ کر لیا… عید تو ان کی ہے جو اللہ کی وعید سے ڈر گئے، گناہوں سے توبہ کی اور اس پر قائم رہے، نیکی و خیر خواہی کا راستہ اپنایا، تقویٰ و پرہیز گاری، ایمان داری و دیانتداری کو توشہ بنایا، جو پل صراط سے بسرعت و بحفاظت گزر گئے، عید ان کی ہے جو برائی سے بیزار، شب زندہ دار، حب الہی سے سرشار اور جن کی زبانوں پر ہر دم توبہ واستغفار رہا۔ اگر ہم اسلام کی تاریخ میں ادا کی جانے والی پہلی عید کے پس منظر کو جان لیں تو ہمارے لئے عید کے مقاصد اور حکمت کو سمجھنا مزیدآسان ہو جائے گا۔ روزے دو ہجری میں فرض ہوئے۔ 17رمضان المبارک کو غزوہ بدر کا معرکہ لڑا گیا۔ اس معرکہ کے صرف 12,13 دن بعد یکم شوال سنہ 2ہجری بمطابق 2مارچ 624 بروز منگل کو پہلی نماز عیدالفطر ادا کی گئی۔ عیدالفطر جہاں روزہ داروں کی محنت کا صلہ تھا وہاں یہ عید غزوہ بدر میں مسلمانوں کی بے مثال قربانیوں، شجاعتوں اور جرأتوں کا ثمر بھی تھا۔ اگر دورانیہ کی بات کی جائے تو غزوہ بدر محض ایک دن یا ایک دن کے کچھ حصہ پر مشتمل تھا لیکن نتائج ، ثمرات اور اثرات کے اعتبار سے ایسا کہ تاریخ مثال پیش کرنے سے قاصر ہے۔

17رمضان المبارک کو جب میدان بدر میں کفر کا غرور پاش پاش ، توحید کا علم بلند اوراسلام کی قوت و طاقت کا سکہ بیٹھ گیا تب مسلمان تکبیرو توحید اور تمجید وتسبیح بلند کرتے گھروں سے نکلے اور کھلے میدان میں جا کر نماز عیدالفطر ادا کی تھی۔سبحان اللہ…….! یہ کیسی خوبصورت عید تھی۔ حقیقت یہ ہے کہ کفر کی غلامیوں اور نظاموں سے آزاد مسلمانوں کی عیدیں ایسی ہی پرشکوہ اور پروقار ہوتی ہیں۔حکم رسول ۖہے کہ جب چاند نظر آئے تو اللہ اکبر اللہ اکبر لا الہ الا اللہ واللہ اکبر وللہ الحمد کی تکبیرات کثرت سے بلند کرو۔ عیدگاہ کی طرف جاتے وقت بھی یہ کلمہ توحید بلند کرتے جائو۔ اس لئے کہ یہ کلمہ توحید اللہ کی عظمت و کبریائی کا اظہار و اقرار ہے۔ یہ کلمہ توحید انسان کو اللہ سے جوڑتا ، غیر اللہ کے نظاموں کو توڑتا اور غلامی کی زنجیروں کو کاٹتاہے۔ جب انسان اللہ سے جڑ جائے تو وہ دنیا سے نہیں ڈرتا…… دنیا اس سے ڈرتی ہے۔ آج ہمارے حکمران مغرب سے اس لئے ڈرتے ہیں کہ ان کے دلوں میں اللہ کا ڈر نہیں وہ تکبیرات تو بلند کرتے ہیں مگر ان کے اصل مفہوم اور مقصد کو نہیں سمجھتے۔ دوسرا حکم رسول ۖ یہ ہے کہ عید کھلے میدان میں ادا کرو۔ اس میں حکمت یہ ہے کہ مسلمانوں کا یہ اجتماع جہاں ان کے اتحاد و اتفاق اور قوت و طاقت کا مظہر ہو وہاں ملک و دین کے شکوہ کا بھی باعث ہو۔

نماز عید آج بھی ادا کی جاتی ہے۔ دنیا کے کم ہی خطے ایسے ہوں گے جہاں نماز عید ادا نہ کی جاتی ہو، تکبیریں بھی بلند کی جاتی ہیں لیکن یہ تکبیریں سوز سے خالی، ایمان سے تہی اور جہادی جذبے سے عاری ہیں۔ اس طرح عید کے اجتماعات بھی ہوتے ہیں مگر یہ اجتماعات شکوہ ملک و دین کا مظہر نہیں ہیں۔ اس لئے کہ آج کا مسلمان ایمان کی اس حلاوت و طاقت سے محروم ہے جو صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کو میسر تھی۔ آج دنیا کے بہت سے خطوں کے مسلمان کفر کے نظاموں اورغلامی کی زنجیروں میں جکڑے ہوئے ہیں۔ ان کے لئے اپنی مرضی سے اور آزادانہ طریقے سے عبادات بجا لانا بھی ممکن نہیں۔ مودی نے وزیراعظم بننے کے بعد اپنا پہلا دورہ مقبوضہ جموں کشمیر رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کو کیا تھا مقصد مسلمانوں کو روحانی اور ایمانی اذیت و تکلیف سے دوچار کرنا تھا۔آج مقبوضہ جموں کشمیر،برمااور فلسطین میں مسلمانوں کی زندگی اجیرن کر دی گئی ہے۔

Islam
Islam

یہ سب کیا ہے اور کیوں ہو رہا ہے…؟ اس کا سبب مسلمانوں کی نااتفاقی اور دین سے دوری ہے۔ جب اتحاد واتفاق کا بحران، ایمان کا فقدان اور جہاد سے اعراض ہو تو پھر یہی کچھ ہوتا ہے۔ ان حالات میں سب سے بڑی ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔ اس لئے کہ پاکستان اور ریاست مدینہ کی تشکیل اور قیام کا مقصد ایک ہے۔ دونوں کی تشکیل میں حیرت انگیز طور پر بہت سی مماثلت اور مطابقت بھی ہے۔ تاریخ اسلام کا پہلا معرکہ 17رمضان المبارک کو لڑا گیا تو پاکستان 27رمضان کومعرض وجود میں آیا تھا۔ ریاست مدینہ اور پاکستان کی پہلی عید بھی تقریباً یکساں حالات میں ادا کی گئی۔ بدر کے میدان میں مسلمانوں نے کفار کو شکست سے دوچار کیا تھا تو سرزمین ہند میں مسلمانوں نے اپنے مشترکہ دشمن ہندو اور انگریزوںکو پچھاڑا تھا۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ تحریک پاکستان کی قیادت کرنے والوں نے اپنے اللہ سے وعدہ کیا تھا کہ پاکستان ریاست مدینہ کی طرز پر ایک اسلامی ریاست ہو گی پس ضرورت اس امر کی ہے کہ آج عید کے دن ہم مقبوضہ و کشمیر برما، ، ہندوستان، عراق اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کو یاد رکھیں اپنی زندگیوں کو اسلام کے مطابق گزارنے کا عہد کریں۔

اسی طرح ہمارے حکمرانوں کو چاہیے کہ پاکستان کو اس کے قیام کے حقیقی مقاصد سے روشناس کریں۔ کشمیری اور فلسطینی مسلمانوں کی محض زبانی کلامی نہیں بلکہ عملی مدد کریں۔ بات یہ ہے کہ پڑوس میں لگی آگ کو نہ بجھایا جائے تو اپنا گھر بھی جلنے سے محفوظ نہیں رہتا۔ کشمیر ہمارا پڑوس ہی نہیں ہمارا گھر بھی ہے جو جل رہا ہے۔ پاکستان میں لگی آگ اس لئے تیز ہو رہی ہے کہ ہمارے حکمرانوں نے کشمیر میںلگی آگ کو بجھانے کی کبھی سنجیدہ اور موثر کوشش نہیں کی۔

رسول اللہ ۖ نے مسلمانوں کو جسد واحد قرار دیا تھا اس اعتبار سے فلسطین ہمارا حصہ ہے۔ سچی بات یہ ہے کہ پاکستان اور عالم اسلام کے حالات اس وقت درست ہوں گے، استحکام اس وقت ملے گا، تحفظ اس وقت یقینی ہو گا، ہمارا زوال اس وقت عروج میں تبدیل ہو گا جب ہمارے روزے دور نبوی کے مدینہ کے روزوں کی طرح ہوں گے اور ہماری عید اسلام کی پہلی عید جیسی ہو گی۔ یہی ہماری سلامتی اور کامیابی کی راہ ہے۔ اسی میں ہماری عزت اور بقا ہے۔

Hafiz Muhammad Saeed
Hafiz Muhammad Saeed

تحریر : پروفیسر حافظ محمد سعید
ارشاد احمد : 03311488538

Share this:
Tags:
blessing country Islam Labour majestic ramadan relationship strong اسلام تعلق رحمتوں رمضان شکوہ عید محنت مضبوط ملک
Badin STP Protest
Previous Post قاتل گرفتار نا کرنے پر پولیس کے خلاف ایس ٹی پی کا احتجاجی مظاہرہ
Next Post بھمبر کی خبریں 16/07/2015
Bhimbar

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close