Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

الیکشن 2013 ء اور پاکستان وعوام کا مستقبل

May 11, 2013 0 1 min read
Elections
Pakistan
Pakistan

انتخابات 2013ء کے موقع پر دہشتگردی کے تمام تر خدشات اور خطرات کے باوجود پاکستان کے عوام اور بزرگوں کے ساتھ نوجوانوں و خواتین کا جذبہ اس بات کی صداقت کی گواہی دے رہا ہے کہ پاکستان کے عوام ”تبدیلی و انقلاب ” چاہتے ہیں مگر شاید ”تبدیلی ” سے خوفزدہ اور ”انقلاب ” کا مخالف طبقہ پاکستان کے عوام سے کہیں زیادہ طاقتور و بااختیار ہے اس لئے عوام کی جانب سے ”انقلاب” کیلئے اٹھائے گئے پہلے ہی قدم کو روک دیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ملک بھر میں انتخابی عمل نظم و ضبط سے محروم ہونے کے ساتھ ساتھ بد انتظامی کا بھی شکار دکھائی دیا۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے 62و63 کی چھلنی سے گزار کر صادق و امین امیدواروں کو انتخابا ت کیلئے اہل قرار دینے کے دعووں کے باطل ہوجانے اور انتخابات کو مکمل پر امن بنانے کے آرمی چیف کے دعووں کی طرح مؤثر و منظم انتظامات کے نگراں حکومت کے دعوے بھی قوم نے باطل ثابت ہوتے دیکھ لئے جبکہ آزاد عدلیہ سے عوامی مفادات کے تحفظ اور ہرعام آدمی کو بروقت و سستے انصاف کی فراہمی اور مساوات کے قیام کی توقعات تو پہلے ہی مایوسی میں تبدیل ہوچکی ہیں ۔پاکستان اس وقت عوامی جوش,ولولے اور فرض کی ادائیگی و حق رائے دہی کے استعمال کے حوالے سے تاریخ کے سنہرے ترین دور مگر انتخابات کے انتظامات ,ان کی شفافیت و غیر جانبداری اور عوام کو حق رائے دہی کی آزادی کے حوالے سے بدترین مرحلے سے گزرتا دکھائی دیا۔

ملک بھر میں دہشتگردی کے واقعات کے ساتھ ,سیاسی جماعتوں کے باہمی جھگڑوں, فائرنگ و تشدد کے واقعات اور بم دھماکوں کے علاوہ انتخابی عملے کو یرغمال بنانے، انتخابی عملے کی جانب سے ووٹرز سے زبردستی مخصوص امیدواروں کو ووٹ دلائے جانے ,پولنگ کے تاخیر سے آغاز ,پولنگ اشیاء کی پولنگ اسٹیشنوں پر عدم دستیابی ,پولیس ورینجرز اور سیکوریٹی اداروں کے ووٹ ڈالنے کے خواہشمند رائے دہندگان کے ساتھ تذلیل و تحقیر آمیز سلوک کے حوالے سے ٹی وی چینل مسلسل عوام کوحقائق سے آگاہ کررہے ہیںاور دنیا پاکستان کی وہ حقیقی تصویر دیکھ رہی ہے جس پر پردہ ڈالنے کیلئے ہر ادارہ شفافیت اور غیر جانبداری کا راگ الاپ کر قوم کے ساتھ بین الاقوامی برادری کو بھی دھوکا دینے کی کوشش کرتا رہا ہے مگر آج حقیقت دنیا کے سامنے آرہی ہے۔

جو اس سوال کو جنم دے رہی ہے کہ فوج ,آزاد عدلیہ ,غیر جانبدار نگران حکومت اور خود مختار الیکشن کمیشن جیسے ادارے مکمل طور پر ناکام ہوچکے ہیں یا پھر یہ ادارے بوجوہ قومی مفادات پر غیر ذمہ دارانہ رویہ اپناکر عوام سے انقلاب کا حق دانستہ چھین رہے ہیں۔اگر چاروں مقتدرا دارے قوم سے مکمل طور پر مخلص ہیں اور وہ ان انتخابات کو شفاف و غیر جانبدارانہ بنانے کیلئے صدق دل سے کاوشوں میں مصروف ہیں تو پھر انتخابات کے دوران پیدا ہونے والے حالات کا ذمہ دار کون ہے اور کیا وہ ذمہ دار مسلح افواج ,پولیس و رینجرز ,عدلیہ ,الیکشن کمیشن اور نگراں حکومت کے مشترکہ اقدامات کو سبوتاژ کرنے کی اہلیت کا حامل ہے اور اگر یہ سہی ہے تو یہ ہمارے مستقبل کیلئے انتہائی تشویشناک ہے کہ دکھائی نہ دینے والی قوت ریاست کے چار بڑے مقتدر اداروں اور ستونوں کے مشترکہ اقدامات کو سبوتاژ کرنے میں کامیاب ہے۔

Elections
Elections

پھر فوج کے جداگانہ آپریشن ,عدلیہ کی جدا ذمہ داری ,نگراں حکومت کی مہم اور الیکشن کمیشن کے فرض کو وہ کس طرح آسانی سے سبوتاژ کرسکتا ہے یا اپنی مرضی و منشاء کی سمت موڑ سکتا ہے اور اگر ایسا نہیں ہے,تمام ادارے مضبوط و مستحکم اور آزادو غیر جانبدار ہیں تو پھر انتخابات میں پیدا ہونے والے حالات کسی مشترکہ منصوبے کا حصہ کہلائے جائیں گے جو محب وطن اداروں کی ساکھ کیلئے خطرناک ہے اسلئے
تمام اداروں کو اس جانب توجہ دینے اور انتخابات کی بد انتظامی کی اصل وجوہات و حقائق سامنے لانے کی ضرورت ہے۔دہشتگردی کی صورتحال اور عوامی نیشنل پارٹی ,متحدہ قومی موومنٹ و پیپلز پارٹی کے درمیان موجود خلیج کو اپنے حق میں سازگار محسوس کرنیو الی جماعتوں نے سندھ میں 10جماعتی اتحاد کے عنوان سے جو پلیٹ فارم تشکیل دیا تھا اس میں کراچی میں عوامی نمائندگی کی سب سے بڑی دعویدار جماعت اسلامی الیکشن کمیشن کی بدانتظامی کو دھاندلی اور اس دھاندلی کاذمہ دار متحدہ قومی موومنٹ کو قرار دیکر کراچی و حیدرآباد سے انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کرچکی ہے۔

ان کے اس فعل و عمل میں دس جماعتی اتحاد میں شامل دیگر جماعتوں کی جانب سے ساتھ نہ دیئے جانے سے اس اتحاد کا مستقبل خطرے میںدکھائی دے رہا ہے جبکہ تمام تر خطرات و’خدشات’ تحفظات اور حملوں و دہشتگردی کے باوجود انتخابات میں حصہ لے کر تمام ناقدوں و تجزیہ نگاروں کو حیران کردینے والی متحدہ قومی موومنٹ کی تمام شکایات جماعت اسلامی سے ملتی جلتی ہیں مگر اس کے باوجودوہ انتخابات میں موجود ہے گوکہ اس کے عہدیداران بھی انتخابی عمل کی شفافیت اور بد انتظامی پر تحفظات کا اظہار کررہے ہیںاور کراچی کے عوام کی انتخابی عمل میںدلچسپی کے ٹی وی اسکرین پر دکھائے جانے والے مناظربتارہے ہیں کہ کراچی میں بھی انتخابی جوش و خروش اور انقلاب و تبدیلی میں کردار کی ادائیگی کا جنون ملک کے دیگر حصوں یا پنجاب سے کم نہیں ہے اور کراچی کا ہر شہری اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا چاہتا ہے۔

ضرورت صرف انتظامات کو بہتر بنانے کی ہے اور اگر انتظامات بہتر بنانے کے ساتھ ضائع شدہ وقت کی مناسبت سے پولنگ کے وقت میں اضافہ کیا گیا تو یقینا کراچی میں ووٹ کاسٹنگ کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آئے گا مگر جماعت اسلامی کے انتخابات کے بائیکاٹ کے بعد کراچی میں صرف لبرل جماعتوں کے درمیان مقابلہ رہ گیا ہے جو انتخابات میں حصہ لینے والوں پر خود کش حملوں کی دھمکی دینے والوں کیلئے
قابل قبول نہیں ہوگا۔ اسلئے ہوسکتا ہے کہ بد انتظامی کے ساتھ شروع ہونے والے انتخابی عمل دہشت گردی ‘ آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ختم کرنے کی سازش کی جائے اور اگر ایسا ہوا تو انتخابی عمل ”کامیاب ” کسی طور نہیں کہلائے گا اور نہ تو اس کے نتائج تسلیم کئے جائیں گے نہ ہی اس کے نتیجے میں قائم ہونے والی حکومت کاکوئی بہتر مستقبل دکھائی دے گا۔

PML-N
PML-N

پنجاب ‘ خیبر پختونخواہ اور بلوچستان سے آنے والی خبریں بھی ملک بھر میںکراچی جیسی ہی صورتحال کی تصویر دکھارہی ہے ۔کراچی میں جماعت اسلامی اورسنی اتحاد کونسل کی جانب سے بائیکاٹ اور مسلم لیگ (ن) کی جانب سے انتخابی نتائج تسلیم نہ کرنے کے اعلان کے علاوہ متحدہ قومی موومنٹ اور تحریک انصاف کی جانب سے انتخابات کی شفافیت پرتحفظات کے اظہارکے علاوہ بلوچستان میں جمہوری وطن پارٹی کی جانب سے انتخابات کے بائیکاٹ کے اعلان کے بعد جو صورتحال سامنے آرہی ہے اس سے لگتا ہے کہ انتخابی عمل کے اختتام تک کئی اور جماعتیں انتخابات کی شفافیت پر سوالیہ نشان اٹھائیں گی اور آنے والے انتخابی نتائج کو تسلیم نہ کرنے کی روایت ایک بار پھر اپنائی گئی تو شاید اس بار یہ روایت غلط نہ ہو کیونکہ پاکستان کی عوام تو تبدیلی و انقلاب کیلئے اپنا کردار ادا کرناچاہتے ہیں۔

پاکستان کے مقتدر ادارے عوام کو اس کردار کی ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے اور حق رائے دہی کی مکمل آزادی دینے میں ناکام یا غیر سنجیدہ دکھائی دے رہے ہیں جو دونوں ہی صورتوں میں ملک وقوم کے مستقبل کیلئے خطرناک ہے ۔تجزیہ و تبصرہ نگار مسلسل حالات و واقعات اور قرائن کو مدِ نظر رکھتے ہوئے یہ بتاتے رہے ہیں کہ پنجاب میں میاں نواز شریف کی شخصیت مسلم لیگ (ن) کی شہرت کا باعث بنی ہوئی ہے اسلئے پنجاب میں مسلم لیگ (ن) بڑی جماعت کے طور پر ابھرے گی اور چاروں صوبوں سے 80سے 85سیٹیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوگی جبکہ میاں صاحب کو یہ توقع بھی ہے کہ سندھ میں فنکشنل لیگ اور قوم پرست بھاری اکثریت حاصل کرلیں گے جبکہ بلوچستان اور خیبر پختونخواہ میں مولانا فضل الرحمن خاصی اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے یوں مسلم لیگ (ن) ‘ مولانا فضل الرحمن اور سندھ و بلوچستان کے قوم پرستوں اور فنکشنل لیگ کی مدد سے حکومت بنانے میں کامیاب ہوجائے گی۔

آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری کی جانب سے یہ بھی بیان سامنے آیا ہے کہ انتخابات محض مقتدر ٹولے کے اقتدارکو عوامی حمایت کا ٹھپہ لگانے کا ذریعہ ہیں وگر نہ فیصلہ ہوچکا ہے کہ اقتدار میں وہی آئے گا جس نے آرمی چیف اور چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع کی یقین دہانی کرادی ہے اور مقتدر ٹولے کا نام پہلے ہی فائنل ہوچکا ہے۔خاکسار کا سیاسی وصحافتی تجربہ تما م حالات و واقعات کو دیکھنے کے بعد یہ بتارہا ہے کہ انقلاب کا سونامی عوام کو جگانے اور نوجوان طبقے کو باہر لانے میں کامیاب تو یقینا ہوچکا ہے مگر انتظامی معاملات کو بہتر بنانے کیلئے” سونامی خان” کو کم از کم دو بار مخلوط حکومت میں شامل ہوکر نظام کی اصلاح ومثبت تبدیلیوں کی جدوجہد کرنی ہوگی تب کہیں جاکر وہ حقیقی معنوں میں انقلاب لانے کے قابل ہوسکیں گے البتہ یہ حقیقت ہے کہ عمران خان تبدیلی لانے میں کامیاب ہوچکے ہیں۔

PPP
PPP

پیپلز پارٹی و مسلم لیگ (ن) کی صف میں انہوں نے تحریک انصاف کو تیسری بڑی سیاسی قوت کے طور پر شامل کردیا ہے اور یہی حیثیت تحریک انصاف کو انتخابات میں حاصل ہوگی اور پیپلز پارٹی آصف زرداری کی صدارت کی طوالت ,تحریک انصاف وزرات عظمیٰ ,مسلم لیگ (ق) نائب وزیراعظم ,متحدہ قومی موومنٹ سندھ کی وزارت اعلیٰ یا گورنرشپ ,عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخواہ میں حکومت,مولانا فضل الرحمن بلوچستان اور مرکز میں نمایاں کردار کی شرائط پر مخلوط حکومت بنائیں گے اور مسلم لیگ (ن) شاید اس بار مرکز اور پنجاب اسمبلی دونوں ہی میں اپوزیشن میں بیٹھنے پر مجبور ہوکیونکہ پنجاب میں پیپلز پارٹی ,مسلم لیگ (ق) اور تحریک انصاف کی حکومت بنتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ سندھ میں فنکشنل لیگ ,متحدہ قومی
موومنٹ ,پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی مخلوط حکومت بنے گی اور بلوچستان کی مخلوط حکومت میںپیپلز پارٹی ,مولانا فضل الرحمن اور قوم پرست حلقے شامل ہوں گے۔

یہ وہ تجزیہ ہے جو عوامی مزاج اور سمت کو دیکھ کر کیا گیا ہے اب مقتدر قوتوں کا قبلہ کیا ہے وہ الگ بات ہے اور ان کا قبلہ عوامی سمت سے مختلف ہے اور آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکریٹری کے بیان میں صداقت ہے تو پھرصورتحال اس تجزیئے کے برخلاف بھی ہوسکتی ہے اور ”انجینئرڈ رزلٹس ” مسلم لیگ (ن) کو بھاری اکثریت سے کامیاب دکھاکر اقتدار میں لانے کا سبب بھی بن سکتے ہیں جبکہ میاں صاحب کے انداز و اطوار اور اعتماد اس امر کی وضاحت کررہا ہے۔

بحرکیف نتائج خواہ جو بھی ہوں ,اقتدار کسی بھی جماعت کو ملے ,مستحکم جمہوریت قائم ہو یا مخلوط حکومت بنے اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کواپنی حفظ و امان میں رکھے اور حکمرانوں کو پاکستان کو مستحکم بنانے ,عوام کو مسائل سے نجات دلانے ,قوم کو یکجا و متحد کرنے کی سعادت عطا فرمائے اوروطن عزیز کو بحرانوں سے نجات دلاکرترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کا حوصلہ دے ……آمین
تحریر : عمران چنگیزی

Share this:
Tags:
Future pakistan الیکشن بزرگوں پاکستان مستقبل
Nawaz Sharif
Previous Post میاں نواز شریف انتخابات میں جیت کے لئے پرعزم
Next Post پی پی کے امیدوار اویس مظہر کے قافلے پر فائرنگ
Thatta

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close