
اسلام آباد(جیوڈیسک) پاکستان الیکشن کمیشن نے مبینہ دھاندلی والے حلقوں میں بیلٹ پیپر پر موجود انگوٹھے کے نشانات چیک کرنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے مشاورت کیلئے چیئرمین نادرا کو طلب کرلیا ہے جس کے بعددھاندلی والے حلقوں میں بیلٹ پیپر پر موجود انگوٹھے کے نشانات چیک کرنے پر غور کو حتمی شکل دی جا ئے گی۔
