Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 2, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

کیا قبل اَز وقت انتخابات ممکن ہیں

November 16, 2017 0 1 min read
Elections
Elections
Elections

تحریر : پروفیسر مظہر
خلیل جبران نے کہا ”حق دو اشخاص کا محتاج ہوتا ہے ،ایک وہ جو اِس کا اظہار کرے اور دوسرا وہ جو اُسے سُن سکے ”۔ ہمارے ہاں مگر ایسا کوئی رواج ہی نہیں ۔اگر کوئی حق بات کہتا بھی ہے تو ملفوف ،سات پردوں میں چھپی ہوئی ۔ہمیں تو کسی کی ذات میں برائیاں بھی نظر آتی ہیں تو صرف اُس وقت جب وہ زیرِ عتاب ہو جیسے میاں نواز شریف اور اُن کا خاندان ۔سرِشام نیوزچینلز کے بزرجمہر آتشیں ہتھیاروں سے لیس ہو کر بیٹھتے ہیں اور رات گئے تک اُن کے دہن آگ اُگلتے رہتے ہیں ۔صرف یہ ارسطوانِ دہر ہی نہیں ،مزاحیہ پروگراموں کے اینکرز بھی اخلاق کے سارے سلیقے ،سارے قرینے بالائے طاق رکھ کر پھکڑ پن ،جگت بازی اور ذومعنی جملوں کی بھرمار کرکے لوگوں کی پگڑیاں اچھالتے رہتے ہیں۔ایسا کرنا شائد اُن کا حق ٹھہرا کہ جب اعلیٰ ترین عدالت کسی ملزم کو گاڈ فادر اور سسلین مافیا جیسے القابات سے نوازے تو پھراُن کی پیروی لازم۔ دُنیا کی تاریخِ عدل کسی بدترین مجرم کے بارے میں بھی ایسے الفاظ استعمال نہیں کرتی جیسے پانامہ کیس کے فیصلے میں میاں نوازشریف کے بارے میں استعمال کیے گئے۔ یہی وجہ ہے کہ نوازلیگ کو پانچ رکنی بنچ کے فیصلے میں تعصب کی بُو آتی ہے اور وہ آہستہ آہستہ تصادم کی طرف بڑھ رہی ہے جو ملک کے لیے بہتر ہے نہ قوم کے لیے۔ قوم کا ذکر تو سہواََ آگیا وگرنہ ہر کسی کو معلوم کہ اِس کا کاسۂ اُمید اور کشکولِ گدائی پہلے بھی خالی تھا،اب بھی خالی ہے اور شاید اُس وقت تک خالی ہی رہے گا جب تک فرانس جیسا خونیں انقلاب نہیں آ جاتا۔

لاریب پاکستانی سیاست میں عجیب و غریب رنگ بھرنے اور غیرپارلیمانی زبان استعمال کرنے کے بانی عمران خاں ہیں ۔وہ ایک تحریک لے کر اُٹھے ،نام اُس کا ”تحریکِ انصاف” ہے لیکن اُن کی اپنی صوبائی حکومت (خیبرپخونخوا) میں بھی کہیں انصاف نظر نہیں آتا ۔ انصاف ہوتا نظر بھی کیسے آئے کہ وہ تحریکِ انصاف تو لَد چکی جس کو ساتھ لے کر کپتان صاحب انصاف کی تلاش میں نکلے تھے ۔موجودہ تحریکِ انصاف تو پرویز مشرف ،قاف لیگ اور پیپلزپارٹی کا ملغوبہ ہے۔ کپتان صاحب کے دائیں بائیں شاہ محمود قریشی، جہانگیر ترین،امتیاز صفدر وڑائچ، نذر گوندل، صمصام بخاری، خورشید محمود قصوری، آصف احمد علی، فردوس عاشق اعوان ،غضنفر گِل ،نورعالم ،راجہ ریاض ،نعیم بخاری ،بابر اعوان اور فوادچودھری جیسے لوگ نظر آتے ہیں۔ خود وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخوا بھی گھاٹ گھاٹ کا پانی بیئے ہوئے ہیں۔ کیا کپتان صاحب اِس ٹیم کے ساتھ انصاف کی تلاش میں نکلے ہیں؟۔ کہا جا سکتا ہے کہ

کہیں کی اینٹ ، کہیں کا روڑا
بھان متی نے کنبہ جوڑا

کپتان صاحب ”نیاپاکستان” بنانے نکلے تھے لیکن پرانے پاکستان کو اُدھیڑ کے رکھ دیا۔ 2013ء سے اب تک وہ خود چین سے بیٹھے ،نہ کسی کو بیٹھنے دیا ۔ میاں نواز شریف کی نااہلی سے پہلے وہ کہتے تھے کہ نوازلیگ اکثریت میں ہے ۔وہ نیا وزیرِاعظم منتخب کر لے ۔جب شاہد خاقان عباسی نے وزارتِ عظمیٰ سنبھالی تو اُنہوں نے کہنا شروع کر دیا کہ شاہد خاقان عباسی تو ”ڈَمی” ہے ،طاقت کا محورومرکز اب بھی میاں نوازشریف ہے اِس لیے قوم کو قبل از وقت انتخابات کی طرف جانا چاہیے ۔جب وہ یہ کہتے ہیں کہ قبل از وقت انتخابات کا مطالبہ غیر آئینی نہیں تو دراصل وہ آدھی ، ادھوری بات کرتے ہیں ۔آئینی طور پر قبل از وقت انتخابات صرف اُسی صورت میں ممکن ہیںجب قومی اور چاروںصوبائی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ کیا ایسا ممکن ہے؟۔

صوبہ پنجاب ،بلوچستان اور مرکز میں نوازلیگ کی حکومت ہے ۔ وہ کسی بھی صورت میں اپنی حکومتیں تحلیل نہیں کرے گی۔ سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکومت ہے جسے قبل از وقت انتخابات کا کوئی فائدہ نظر نہیں آتا۔ اِن دنوں پیپلزپارٹی پنجاب میں اپنے قدم جمانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے جس کے لیے اُسے وقت درکار ہے ۔ اکابرینِ پیپلزپارٹی خوب جانتے ہیں کہ اگر قبل از وقت انتخابات ہوئے تو پنجاب میں اِن انتخابات کا اگر کچھ فائدہ ہوسکتا ہے تو صرف تحریکِ انصاف کو۔ اِس لیے وہ سندھ حکومت کی تحلیل پر راضی نہیں ہوگی۔ صرف خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت تحلیل ہو سکتی ہے جہاں ضمنی نتخابات کروائے جا سکتے ہیں۔اِسی لیے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ اگر سبھی اسمبلیاں تحلیل ہو جائیں تو وہ بھی اپنی حکومت تحلیل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ یاد رہے کہ جب 2014ء کے دھرنے کے دوران خیبرپختونخوا کی اسمبلی تحلیل کرنے کی بات ہوئی تو پرویز خٹک نے صاف انکار کر دیاتھا۔ اِس لیے ہم سمجھتے ہیں کہ کپتان صاحب کا یہ مطالبہ صرف مطالبہ ہی رہے گا، اِسے کہیں سے پذیرائی نہیں ملے گی۔

دراصل عمران خاں میاں نوازشریف کی نااہلی ،نواز لیگ میں کچھ لوگوں کی بددلی اور غیرمصدقہ اطلاعات کے مطابق ٹوٹ پھوٹ کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں۔اُن کا مطمح نظر مارچ میں ہونے والے سینٹ کے انتخابات سے پہلے عام انتخابات ہیںتاکہ نوازلیگ سینٹ میں اکثریت حاصل نہ کر سکے۔ اُن کے ذہن میں آج بھی یہ امر راسخ ہے کہ اگر 2013ء کے انتخابات میں دھاندلی نہ ہوتی تو وہ دو تہائی اکثریت حاصل کر لیتے۔ حالانکہ اُس وقت کے تمام قومی و بین الاقوامی سرویز کے مطابق کپتان صاحب کو اُتنا ہی مینڈیٹ ملا ،جتنا کہ ظاہر کیا جا رہا تھا۔ سپریم کورٹ کے فُل بنچ نے بھی یہی فیصلہ دیا کہ انتخابات میں دھاندلی نہیں ہوئی۔ کپتان صاحب نے بظاہر تو یہ فیصلہ قبول کر لیا لیکن اُن کا قلب وذہن آج بھی یہ فیصلہ قبول کرنے کو تیار نہیں۔ اِسی لیے وہ سمجھتے ہیں کہ قبل از وقت انتخابات سے وہ دو تہائی اکثریت حاصل کرکے مسندِ اقتدار پر براجماں ہو سکتے ہیں لیکن یہ اُن کی خام خیالی ہے ۔ مسلم لیگ نواز پنجاب میں آج بھی اُتنی ہی مقبول ہے جتنی 1913ء میں تھی۔

میاں نوازشریف کی نااہلی کے بعد تو اُس میں ہمدردی کا عنصر بھی شامل ہوگیا ہے۔ رہی نوازلیگ میں ٹوٹ پھوٹ کی بات تو ”فصلی بٹیرے” ہر سیاسی جماعت میں ہوتے ہیں جن کے” اُڑ جانے” سے کچھ فرق نہیں پڑتاکیونکہ ووٹ بینک میاں نوازشریف کا ہے ،فصلی بٹیروں کا نہیں۔ جب تک وہ کستان میں ہیں (خواہ جیل ہی میں کیوں نہ ہوں) نوازلیگ متحد ہی رہے گی۔ شیخ رشید اور اُن جیسی سوچ رکھنے والے چند تجزیہ نگاروں کے کہنے سے وہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار نہیں ہوگی۔ اب عمران خاں کے پاس ایک ہی آپشن باقی بچتا ہے جو اُنہیں مرغوب بھی ہے اور وہ ہے سڑکوں پر نکل کر حکومت پر دباؤ ڈالنا ۔ایسی صورت میں نوازلیگ تو ٹَس سے مَس نہیں ہوگی البتہ مارشل لاء لگ سکتا ہے لیکن یہ بھی ممکن نظر نہیں آتا۔ افواجِ پاکستان اِس وقت ملکی سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مصروف ہیں ۔ اِن حالات میں مارشل لاء کا دور دور تک کوئی امکان نہیں۔ ویسے بھی چیف آف آرمی سٹاف جنرل باجوہ صاحب کی جمہوریت سے کمٹمنٹ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

Prof Mazhar
Prof Mazhar

تحریر : پروفیسر مظہر

Share this:
Tags:
country court decision elections Nawaz Sharif Prof Mazhar انتخابات عدالت فیصلے ملک نواز شریف
Antibiotic Medicines
Previous Post انسانی صحت اور” اینٹی بائیوٹک” ادویات کا استعمال محہ فکریہ
Next Post کیا دنوں کا سردار ”جمعہ” بلیک ڈے ہو سکتا ہے
Friday

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close