Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

الیکٹرانک ووٹنگ پر پھڈا

September 13, 2021 0 1 min read
Electronic Voting Machine
Electronic Voting Machine
Electronic Voting Machine

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

اللہ بھلا کرے طالبان کا جنہوں نے پلک جھپکتے پورے افغانستان پر قبضہ کرکے ہتھیلی پر سرسوں جما دی اور پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیاپر بیٹھے بزرجمہروں نے طالبان کی فتح پر تجزیوں اور تبصروں کی بھرمار کر دی۔ ایک طرف لبرل اور سیکولر تلواریں سونت کر میدان میں نکل آئے تو دوسری طرف ٹخنوں سے اونچی شلواروں والے مارے خوشی کے کلکاریاں مارنے لگے۔ دین داروں کو طالبان کی فتح میں کشمیر اور فلسطین کی آزادی نظر آنے لگی اور سیکولر اِس فتح میں بھی کسی امریکی چال کے متلاشی ہوئے۔ طالبان کا معاملہ ابھی درمیان ہی میں تھا کہ الیکشن کمیشن نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر 37 اعتراضات اُٹھا کر دھماکہ کر دیا جس سے پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا کی توپوں کا رُخ اُس طرف ہوگیا۔ جب اِس قسم کی چسکے دار خبریں سامنے ہوں تو پھر کس کافر کا جی چاہے گا کہ وہ اِس موضوع پر قلم توڑ کالم نہ لکھے۔ اِسی لیے ہم بھی قلم کی تلوار اور الیکشن کمیشن کی ڈھال اُٹھا کر میدان میں کود پڑے۔

الیکشن کمیشن کے اعتراضات کا جواب دینے کی بجائے حکومتی حلقے اپنے ہی نامزد کردہ چیف الیکشن کمشنر کے خلاف آگ اُگلنے لگے اورہر زبان پر یہی کہ 2023ء کے انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے ہی ہوںگے ، گویا ”کر لو جو کرنا”۔ پارلیمانی امور کے مشیر بابر اعوان نے کہا ”کوئی غلط فہمی میں نہ رہے کہ آئی ووٹنگ اور ای وی ایم ( الیکٹرانک ووٹنگ مشین) سے حکومت پیچھے ہٹے گی۔ اِس سے نہ عمران ہٹے گا اور نہ ہی اُس کی حکومت ہٹے گی۔ قانون بنانا الیکشن کمیشن کا اختیار نہیں”۔ ایسے ہی بیانات وزیرِاطلاعات فوادچودھری اور سائنس و ٹیکنالوجی کے وزیر شبلی فراز کی طرف سے بھی متواتر آ رہے ہیں لیکن وزیرِریلوے اعظم سواتی نے تو انتہا کر دی۔

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پارلیمانی امور کے اجلاس میںآئندہ عام انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال، سمندر پار پاکستانیوںکو آئی ووٹنگ کا حق دینے، الیکشن کمیشن کی بجائے انتخابی فہرستیں نادرا سے بنوانے اورسینٹ کے الیکشن اوپن رائے شماری سے کرانے جیسی حکومتی ترامیم مسترد کر دی گئیں۔ 60 روز کے اندر حلف نہ اُٹھانے والے رکن کی نشست ختم کرنے سے متعلق ترمیم مسترد تو نہیں کی گئی لیکن اِس ترمیم کا اطلاق آئندہ الیکشن کے بعد کر دیا گیا۔ حکومت اِس ترمیم کے ذریعے سینٹ میں اسحاق ڈار کی نشست ختم کرکے اپنے وزیرِخزانہ شوکت ترین کو منتخب کروانا چاہتی تھی جس میں وہ ناکام ہو گئی۔ اب ظاہر ہے کہ اِن حکومتی ترامیم کے مسترد ہونے پر اعظم سواتی کا پارہ ہائی تو ہونا ہی تھا۔ نزلہ بَر عضوِ ضعیف می ریزد کے مصداق اعظم سواتی الیکشن کمیشن کے خلاف آگ اُگلنے لگا۔ اُس نے الیکشن کمیشن پر براہِ راست کرپشن کاالزام لگاتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے پیسے پکڑے ہوئے ہیں، وہ ملک کی جمہوریت کو تباہ کرنے کا باعث ہے، ایسے اداروں کو آگ لگا دیں، وہ جہنم میں جائیں۔ اِن الزامات کے بعد الیکشن کمیشن کے حکام کمیٹی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔

بعد ازاں الیکشن کمیشن کے سپیشل سیکرٹری نے قائمہ کمیٹی میں پیش آنے والے واقعے سے چیف الیکشن کمشنر سکندرسلطان راجہ کو آگاہ کیاجس پر اُنہوںنے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 13 ستمبر کواجلاس طلب کر لیا۔ تحریکِ انصاف کی اس کھلی دھمکی کے بعد تمام اپوزیشن کی طرف سے شدید مذمت کی جارہی ہے۔ میاں شہبازشریف نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا آئیڈیا مسترد ہونے پر حکومت الیکشن کمیشن کو دھمکانے پر اُتر آئی ہے۔ ثابت ہو گیا کہ حکومت کے پاس مشین پر اُٹھنے والے فنّی اور تکنیکی سوالات کا کوئی جواب نہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ حکومت پورے ادارے کو آگ لگانے کی دھمکی دے رہی ہے لیکن اُسے پوچھنے والا کوئی نہیں۔ شیری رحمٰن نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کے 37 اعتراضات کو تسلیم کرنے کے لیے تیار نہیں۔ حکومت چاہتی ہے کہ الیکشن کمیشن اُن کی مرضی کے مطابق انتخابات کروائے۔ اگر وہ نہیں جیت سکتے تو کوئی اور بھی نہ کھیلے۔

عام خیال تو یہی تھا کہ حکومت اعظم سواتی کے اِن غیرپارلیمانی الفاظ کا فوری نوٹس لے گی یا حسبِ عادت کہہ دے گی کہ اُس کے بیان کو سیاق وسباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے لیکن یہاں تو آوے کا آوہ ہی بگڑا ہوا نکلا۔ فوادچودھری نے اعظم سواتی اور بابراعوان کے ساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یوں لگتا ہے الیکشن کمیشن اِس وقت اپوزیشن کا ہیڈ کوارٹر بن گیا ہے۔ قانون بنانے کا اختیار پارلیمنٹ کے پاس ہے، الیکشن کمیشن کے پاس نہیں۔ چیف الیکشن کمشنر اپوزیشن کے ماوتھ پیس کے طور پر کام کرنا چاہتے ہیں۔ وہ نوازشریف سے قریبی رابطے میں رہے۔ اِن کی نوازشریف سے ذاتی ہمدردی بھی ہو سکتی ہے۔ فوادچودھری نے سوال کیا ”اگر ہمیں چیف الیکشن کمشنر پر اعتماد نہیں تو وہ الیکشن کیسے کروائیں گے؟۔ وہ چھوٹی چھوٹی جماعتوںکے آلۂ کار نہ بنیں”۔فواد چودھری سے سوال ہے کہ جب ساری اپوزیشن ای وی ایم کے خلاف متحد ہے تو پھر کیا انتخابات کی شفافیت پر انگلیاں نہیں اُٹھیں گی؟۔اب جبکہ یہ عیاں ہو چکاکہ حکومتی حلقوں کا یہی نکتۂ نظر ہے جس کا اظہار پہلے اعظم سواتی اور پھر فوادچودھری نے کیا تو پھر کون کہہ سکتا ہے کہ یہ ملک”اسلامی جمہوریہ” ہے۔

آخر ای سی پی نے ای وی ایم پر 37 اعتراضات اُٹھا کر کیا بُرا کیا؟۔ اپوزیشن کو تو رکھئیے ایک طرف کہ اُس کی کون سنتا ہے لیکن کیا یہ حقیقت نہیں کہ شمالی امریکہ اور یورپ ای وی ایم کو ترک کر چکے؟۔ کیا جرمنی، ہالینڈ، اٹلی، آئرلینڈ اور فن لینڈ جیسے ممالک ای وی ایم کا استعمال ترک نہیںکر چکے؟۔ کیا فافن اور پلڈاٹ جیسے معروف ادارے ای وی ایم پر اپنے تحفظات کا اظہار نہیں کر چکے؟۔ای وی ایم کو مینوفیکچر کرنے والی کمپنی کے رابرٹ ڈوبلز نے سینٹ کی پارلیمانی امور کی کمیٹی کو بتایا کہ 36 ممالک الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کا استعمال کر رہے ہیں۔ جس پر سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جواب دیا کہ 36 نہیں 18 ممالک استعمال کر رہے تھے جن میں سے 9 یہ استعمال ترک کر چکے ہیں۔ شبلی فراز نے چیلنج کر رکھا تھا کہ اپوزیشن ووٹنگ مشین میں کوئی غلطی نکال کر دکھائے۔

اپوزیشن نے تو کوئی جواب نہیں دیا البتہ ای سی پی نے 37 اعتراضات اُٹھا دیئے جس پر شبلی فراز نے کہا کہ 37 میں سے 27 اعتراضات ایسے ہیں جن کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے کوئی تعلق نہیں (اُس نے یہ نہیں بتایا کہ وہ 27 اعتراضات کون سے ہیں جن کا ای وی ایم سے کوئی تعلق نہیں)۔ البتہ 10 اعتراضات کے بارے میں کہا کہ اِنہیں دور کر دیا گیا ہے جبکہ الیکشن کمیشن کے اربابِ اختیار کہتے ہیں کہ سارے اعتراضات اپنی جگہ پر موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ایک روز میں ای وی ایم کے ذریعے الیکشن کروانا ممکن نہیں جبکہ حکمران ایک ہی روز میں الیکشن کروانا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کے اعتراضات یہ بھی ہیں کہ ای وی ایم پر سٹیک ہولڈرز کے درمیان اتفاقِ رائے نہیں۔ 4 لاکھ مشینوں پر 150 ارب روپے لاگت آئے گی اِس کے باوجود شفافیت مشکوک رہے گی۔ ووٹر کی شناخت خفیہ نہیں رہے گی۔ ووٹر کی تعلیم اور ٹیکنالوجی اِس عمل میں رکاوٹ بنے گی۔ کسی بھی وجہ سے مشین کی مرمت دھاندلی کا باعث بن سکتی ہے۔ مشین میں چھیڑ چھاڑ ہو سکتی ہے اور یہ آسانی سے ہیک ہو سکتی ہے۔ مختلف موسمی حالات میںمشین کی صلاحیت ایک جیسی نہیں رہے گی۔ انتخابی تنازع کی صورت میں کوئی ثبوت نہیں ہوگا۔ ای وی ایم کے نتائج میں تاخیر ہو سکتی ہے۔ یہ مشین کم شرح ووٹنگ یا خواتین کی کم شرح ووٹنگ کی شرائط پوری نہیں کر سکتی۔ یہ وہ چیدہ چیدہ اعتراضات ہیں جو الیکشن کمیشن نے اُٹھائے جن پر ارسطوانہ ذہن رکھنے والے فواد چودھری نے کہا کہ یہ احمقانہ اعتراضات ہیں۔ قوم ابھی تک بھولی نہیں کہ 2018ء کے انتخابات میں رات 8 بجے تک انتخابی نتائج کا رجحان کچھ اور تھا پھر آر ٹی ایس سسٹم بیٹھنے کا اعلان کیا گیا، انتخابی نتائج روک دیئے گئے اور اگلی صبح پانسہ پلٹ چکا تھا۔ اب بھلا اپوزیشن الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر کیسے اعتماد کر سکتی ہے۔

Prof Riffat Mazhar
Prof Riffat Mazhar

تحریر : پروفیسر رفعت مظہر

Share this:
Tags:
election commission electronic law Statements voting الیکٹرانک الیکشن کمیشن بیانات قانون ووٹنگ
Noor ul Haq Qadri
Previous Post پاکستانیوں کیلیے جلد عمرہ کی اجازت مل جائیگی، نورالحق قادری
Next Post نور مقدم کیس، ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت کے موقع پر عدالت کے باہر احتجاج
Noor Muqaddam Case

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close