کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی گلستان جوہر ،پہلوان گوٹھ اور شاہ فیصل کالونی کے کارکنان نے بیوی اور دو معصوم بچوں کو ڈھال بنا کر وفاقی دارلحکومت کے بلیو ایریا کو اپنے دہشت کے بھنیٹ چڑھا کر 6گھنٹے تک یرغمال بنا نے والے مسلح شخص کو اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردی کی کاروائی ناکام بنا نے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما زمرد خان کو بہادری اور شجاعت پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی ڈسٹرکٹ ایسٹ شاہ فیصل کالونی کے رہنما سلیم الدین انصاری اور پہلوان گوٹھ کے رہنماء نور محمد انگریز نے اپنے مشترکہ بیان میں زمرد خان کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف کاروائی کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ اگر قومی کے ہر فرد میں یہ جذبہ پیدا ہوجائے تو ملک خداد سے دہشت گردی ،انہتا پسندی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہاکہ دہشت گردی وطن کو پاک کرنے کے لئے ہر شخص کو زمرد خان جیسا جذبہ پیدا کرنا ہوگا پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے پنجاب کے صوبائی وزیر رانا ثناء اللہ کی جانب سے زمرد خان کی بہادری کا مذاق اڑانے کی پر زور مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کی پشت پناہی کے مترادف قرار دیا ہے پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنمائوں نے کہاکہ زمرد خان نے ثابت کردیا کہ وہ شہید بے نظیر بھٹو کے جانباز سپاہی ہیں اور دہشت گردی کا مقابلہ اپنے جان پر کھیل کر کرنا اپنی قائد کے درس کے مطابق جانتے ہیں۔
