
لاس اینجلس (جیوڈیسک) پینسٹھویں ایمی ایوارڈ کا میلہ مشہور امریکی ڈرامہ سیریل بریکنگ بیڈ نے لوٹ لیا، سال کے بہترین ڈرامے کا ایوارڈ اعزاز حاصل کیا۔ امریکی شہر لاس اینجلس میں سجنے والے پینسٹھویں ایمی ایوارڈ کے میلے میں چھوٹی سکرین سے تعلق رکھنے والے تمام فنکاروں نے شرکت کی۔
پرائم ٹائم کے بہترین ڈرامے کا ایوارڈ بریکنگ ڈان لے اڑا، بہترین کامیڈی سیریل کا اعزاز ڈارمہ” ماڈرن فیملی” نے حاصل کیا، مشہور اداکار مائیکل ڈوگلس بہترین اداکار اور جولیا لوئیس بہترین اداکارہ قرار پائیں۔ چھوٹی سکرین کی نامور شخصیات نے رنگا رنگ تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔
