
لاہور (جیوڈیسک) رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا کل کا احتجاج لوگوں نے مسترد کر دیا۔
عمران خان کہتے تھے ایمپائر کی انگلی اٹھ جائیگی، پھر کہتے تھے کہ نواز شریف کا یہ ہفتہ آخری ہے، اس کے بعد کئی ہفتے آئے اور گزر گئے۔
رانا ثناء اللہ کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان جذباتی آدمی ہیں اور قومی مفادات داؤ پر لگانے کیلئے تلے ہوئے ہیں۔
