
نیو یارک (جیوڈیسک) برازیل میں جاری فٹ بال ورلڈ کپ دوسرے مرحلے میں داخل ہو گیا اور ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی 32 میں سے 16 ٹیمیں ناک آئوٹ اسٹیج پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی ہیں۔
دیگر ٹیموں کے ہمراہ امریکا کی فٹ بال ٹیم بھی پری کوارٹر تک پہنچ چکی ہیں جس پر ملک بھر میں جشن کا سماں ہے۔ اسی مناسبت سے گذشتہ روز نیویارک کی امپائر اسٹیٹ بلڈنگ کوجھنڈے کے سفید، لال اور نیلے رنگوں میں نہلا دیا گیا۔
