Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت ہے

October 5, 2017 0 1 min read
Khawaja Asif
Khawaja Asif
Khawaja Asif

تحریر : رقیہ غزل
حالیہ چند ہفتوں سے سماجی اور سیاسی حلقوں میں وزیر خارجہ خواجہ آصف کا بیان زیر بحث ہے کہ ”عالمی سطح پر شرمندگی سے بچنے کے لیے ہمیں اپنا گھر درست کرنے کی ضرورت ہے ” ۔ان کے مطابق 1980کی دہائی میں پاکستان کا سوویت یونین کے خلاف امریکہ جنگ میں پراکسی کا کردار ادا کرنا ایک غلطی تھا ہمیں اسے تسلیم کرنا ہوگا اور غلطیوں کو سدھارنا ہوگا ۔ اس بیان کے بعد تواتر سے اعلیٰ حکومتی شخصیات بشمول وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے اس بیان کی تائید کرتے ہوئے گھر کی صفائی کو وقت کی اہم ضرورت قرار دے دیا ۔جس پر چوہدری نثار نے برملا کہا کہ ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت ہے ۔۔ہندوستان اور افغانستان میں دہشت گرد تنظیمیں کام کر رہی ہیں مگر کوئی انھیں اپنا گھر ٹھیک کرنے کا مشورہ نہیں دیتا لہذاہمیں ایسے بیانات سے گریز کرنا چاہیئے جو کہ بین الاقوامی برادری میں ملک کے لیے شرمندگی کا باعث بنیں پاکستان کی سالمیت اس وقت خطرے میں ہے اور ہم اپنے لیے حصول اقتدار یا استحکام اقتدار کی لڑائیاں لڑ رہے ہیں۔ ویسے چوہدری نثار نے ڈان لیکس کے وقت بھی ایسا ہی مشورہ دیا تھا اور حلقہ 120کی انتخابی مہم کے دوران اداروں کے خلاف اختیار کی جانے والی جارحانہ پالیسی پر بھی برہم ہوئے تھے بعض لوگوں کا خیال ہے کہ چوہدری نثار کا اسٹیبلشمنٹ سے واسطہ ہے اس لیے بھی وہ لیگی قیادت کی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی پر نالاں ہیں مبصرین ان کے پیچھے ہٹنے کی بھی یہی وجہ بتاتے ہیں مگر وہ بارہا کہہ چکے ہیں کہ میں ووٹ کے تقدس میں جماعت کے ساتھ ہوں مگر طریقہ کار سے اختلاف ہے یعنی یہ پرانی اختلاف رائے چلی آرہی ہے ۔

اس میںتو کوئی دو رائے نہیں کہ خواجہ آصف کا بیان فارن پالیسی اگینسٹ پاکستان کا عکاس ہے ۔یہی وجہ ہے کہ ان کے نقطہ نظر کو سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے ملکی مفاد کے خلاف قرار دیا ہے ۔بدقسمتی سے آجکل لیگی قیادت سب کو ایک ہی لاٹھی سے ہانک رہی ہے تاکہ اداروں پر دبائو ڈال کر پانامہ کیس سے پیچھا چھڑوایا جا سکے اور میاں صاحب کی بحالی کا کوئی راستہ نکلوایا جا سکے ایسے میں سیاسی مخالفین سے بھی ملاقاتیں عروج پر ہیں مگر ایسے بیانات سے سول حکومت اور اسٹیبلشمینٹ تنائو کھل کر سامنے آرہا ہے کیونکہ جن لوگوں نے دنیا پر واضح کرنا تھا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پر عزم ہیں وہی لوگ ابہام پیدا کر رہے ہیں جبکہ پاک افواج کی طرف سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان پر سختی سے تردید اور وضاحت سامنے آئی تھی لیکن جب سے نا اہلی کیس سامنے آیا ہے مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ مخالف بیانات برملا اور درپردہ بھی کچھ زیادہ ہی آرہے ہیں جو کہ سول حکومت اور اسٹیبلشمینٹ کے بیچ کشمکش کو ثابت کرتے ہیں ۔ یہی بیان بازی مسلم لیگ ن کی ناکامی کی ہمیشہ بڑی وجہ بنتی ہے ۔ شاید یہی وجہ ہے کہ سبھی ن لیگی گھر کی صفائی پر زور دے رہے ہیں کیونکہ مسلم لیگ ن کی سینئر قیادت دو دھڑوں میں تقسیم ہوتی نظر آرہی ہے کہ جن لوگوں کو میاں صاحب نے نوازا ہے وہ ہر پلیٹ فارم پر میاں صاحب کی نا اہلی کو بنیاد بنا کر اداروں کو نشانہ بناتے رہتے ہیں اورایسے زہریلے گولے داغتے رہتے ہیں کہ عام آدمی بھی حیرت زدہ رہ جاتا ہے ۔ حالانکہ ایسا کرنا برسر اقتدار حکمرانوں کی شان کے بھی خلاف ہے ۔

افسوسناک بات تو یہ ہے کہ یہ بیانات صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں اور پاکستان دشمن عناصر کی تنقید کو تقویت دے رہے ہیں کیونکہ امریکہ کی نئی افغان پالیسی میں پاکستان کو مسئلے کے حل کا حصہ سمجھنے کی بجائے اسے اصل مسئلہ قرار تسلیم کر لیا گیا ہے اور گذشتہ ماہ چین میں منعقد ہونے والی برکس کانفرنس میں پہلی بار پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کے خلاف اقدام پر زور دیا گیا ہے اور طالبان پاکستان ،حقانی نیٹ ورک ، لشکر طیبہ ، جیش محمد حزب التحریر اور دوسرے عسکریت پسند گروپوں کی سرکوبی کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے ۔بھارتی میڈیا نے تو اسے نریندر مودی کی فتح قرار دے رہا ہے اور وہ اپنی کاوشوں پر کیوں فخر محسوس نہ کریں کہ ان کے خواب کو موجودہ ”دھیاڑیے حکمرانوں ”نے پورا کر دیا ہے ۔ جبکہ پاکستان کے لیے یہ لمحہ فکریہ ہے کہ برادر ملک چین جو کہ ہمیشہ پاکستانی مئوقف پر ڈٹ جاتا تھا اس بار وہ بھی اس مشترکہ اعلامیہ میں شامل تھا ۔حالانکہ پاکستان پہلے ہی ان تنظیموں کو خلاف قانون قرار دے چکا تھا اور دنیا پر واضح بھی تھا کہ” ضرب عضب” کے ذریعے پاکستان دہشت گردی پر کسی حد تک قابو پا چکا ہے اور ان گنت قربانیاں دی جا چکی ہیں مگر اب بھارت اس مشترکہ اعلامیہ کے حصے کو پاکستان کے خلاف ہر پلیٹ فارم پر استعمال کر رہاہے اور مسلسل زہر اگلتے ہوئے پاکستان کو دہشت گرد ڈکلئیر کر رہا ہے بدیں وجہ سیز فائر کی خلاف ورزیاں آئے روز جاری ہیں ۔مقبوضہ کشمیر میں ظلم و ستم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں اور اپنے ہی ملک میں مسلمانوں پر مسلسل زمین تنگ کی جا رہی ہے اور پاکستان میں بھی ”را” کی معاونت سے مذموم سرگرمیاں جاری ہیں اور پھر بھی بھارت ا من کا داعی بنا پھر رہا ہے۔اور پاکستانی حکمران افواج پاکستان کی قربانیوں اور کاوشوں کی داد دینے کی بجائے ازخود ہی ڈومور کے ہم نوا صرف اور صرف آرمی سے تعصب کی بنیاد پر ایسا کر رہے ہیں جو بہت ہی خطرناک ہے ۔یہ رویہ ترک کرنا ہوگا کیونکہ ایسے کشیدہ حالات میں چین کا موقف جہاں سوالیہ نشان ہے وہاں پاکستان کے لیے یہ واضح پیغام بھی ہے کہ شاید دشمن منصوبہ بندی کر چکے ہیں کہ پاکستان کو دبائو میں لا کر افغانستان میں ان مقاصد کو حاصل کیا جاسکے جو کہ موجودہ حالات میں ناممکن ہے اور بھارت جو کہ پاکستان کا ازلی وابدی د شمن ہے اور روز اول سے ہی اس نے پاکستان کو دل سے تسلیم نہیں کیا وہ امریکہ سے ہاتھ ملا کر خطے پر اپنا تسلط قائم کرنے کا خواب دیکھ رہا ہے۔

یہاں سوچنے کی بات تو یہ ہے کہ ایسی کیا وجہ ہے کہ ہمارے دوست ملک چین میں یہ اعلامیہ پیش ہوا جس میں پاکستان کو سخت پیغام دیا گیا اور چین نے بھی اس کی تائید کردی جو کہ ہمیشہ پاکستان کے حق میں ڈٹ جاتا تھا حالانکہ یہ اعلامیہ اس کے بر خلاف بھی ہو سکتا تھا کہ بھارت کی مذموم کاروائیوں پر اسے حسب معمول سخت پیغام دیا جاتا اسے پاکستانی وزارت خارجہ کی نا اہلی اور بدنیتی نہ کہیں تو کیاکہیں کہ پانچ ممالک چین ،روس ،بھارت ،برازیل اور جنوبی افریقہ پر مشتمل تنظیم نے اسے دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کرنے کا مبینہ الزام دیکر پوری دنیا کے میڈیا اور عوام الناس میں تماشا بنا دیا ہے ۔اور ہماری حالت یہ ہے کہ ہم اپنی ذاتی رنجشوں اور دیرینہ مفادات پر مبنی دوستیوں کی بنا پر ایک دوسرے پربیان بازیاں کر رہے ہیں ۔ حکمران جماعت کی سینئر قیادت کی باہمی رنجشوں نے مغربی میڈیا کے پراپیگینڈے کو مزید تقویت دے دی ہے ۔کیا قومی سلامتی کے ایشوز پر غیر ذمہ دارانہ بیان بازیاں مناسب ہیں ؟ اور کیا پاکستان ان کا متحمل ہو سکتا ہے؟ کیا پاکستان امریکہ معاشی پابندیوں کا دبائو برداشت کر سکتا ہے ؟ بھارت چین ڈوکلام سرحدی تنازعہ بھی ختم ہو چکاہے اور چین کا حالیہ مئوقف اس اعلامیہ کے ساتھ واضح ہو چکا ہے توکیا حالیہ صورتحال ملکی مفاد میں ہے ؟آج جبکہ پاکستان ہر طرف اور ہر طرح سے تنہائی اور تنقید کا شکار ہو چکا ہے اورماضی کے اپنے بھی دشمنوں کے ہمنوا نظر آرہے ہیں ایسے میں ضروری ہے کہ ہمارا بیانیہ ذمہ دارانہ اور ملکی سلامتی و وقار کا آئینہ دار ہو ۔سول اور ملٹری اختلافات کا جو ابہام پیدا ہو چکا ہے اس کو ختم کیا جائے اور مناسب حل تلاش کیا جائے تاکہ اداروں کا وقار مزید مجروح نہ ہو کیونکہ ریاست بے سیاست نہیں ہوتی اور سیاست سے مراد ملک و ملت اور ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود ہے ۔

اب آپ ہی دیکھ لیں کہ پاکستان مخالف پالیسیوں میں بھارت کسی حد تک پیش پیش ہے اور بھارت کے لیے ہمارے بیانات کیسے ہیں یعنی خواجہ آصف کہتے ہیں کہ ہندو اور مسلمان ایک ہی تنے کی دو شاخیں ہیں ۔ہمارا خمیر ایک ہی ہے درمیان میں ایک لکیر لگا دی گئی ہے ہم ایک جیسے لوگ ہیں ہمیں الگ کرنے والوں نے دو الگ الگ ملک بنا دیے ۔ اور برکس کانفرنس کے بارے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ یہ برکس اعلامیہ پاکستان کے خلاف نہیں بلکہ خطے کی تبدیل ہوتی صورتحال کے لحاظ سے ہمیں نئی خارجہ پالیسی بنانا ہوگی ۔ ایسے ہی بیانیے لیگی قیادت کے خلوص اور نیت کو مشکوک کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ عوامی سطح پر بھی اس حکومتی روش کو نا پسند کیا جاتا ہے کہ کھل کر بھارت کے خلاف بیان نہ دینا اور بھارتی پاکستان مخالف پالیسیوں پر آوازہ بلند نہ کرنا کس مصلحت کے تحت ہے ؟ حکومتی ایوانوں میں پکنے والی کھچڑی کونسی دانشمندی کا ثبوت پیش کر رہی ہے ؟ آئین بدلنے میں جو توانائیاں صرف کی جا رہی ہیں اگر وہ ملکی استحکام میں لگائی جاتی تو آئین بدلنے کی نوبت ہی نہ آتی مگر افسوس کہ حکومتی ایوانوں کی اعلیٰ سطحی قیادت اس وقت میاں نواز شریف کو بچانے کے لیے سر جوڑے بیٹھی ہے اور پرانے فارمولے پر عمل کیا جا رہا ہے جبکہ آج وقت اور حالات دونوں تبدیل ہو چکے ہیں ایسے میں میاں صاحب بحال ہوں کہ نہ ہوں اس کا تو علم نہیں مگر ملکی استحکام دائو پر لگ چکا ہے اور حکمران جماعت کی سینئر قیادت کی بیان بازی سے آج یہ نوشتہ دیوار بن چکا ہے موجودہ حکمرانوں کے ہوتے ہمیں دشمنوں کی کیا ضرورت ہے !

Roqiya Ghazal
Roqiya Ghazal

تحریر : رقیہ غزل

Share this:
Tags:
america Enemies khawaja asif needs organizations امریکہ تنظیمیں خواجہ آصف دشمنوں ضرورت
Pir Mohammad Afzal Qadri
Previous Post ختم نبوت سے متعلقہ تبدیلی وترمیم کو مکمل واپس نہ لیا گیا تو تاجدار ختم نبوت لانگ مارچ کرینگے
Next Post غیبت، بہتان او ربدگمانی کا رجحان
Gheebat

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close