
اسلام آباد (جیوڈیسک) سے لندن جانے والی پی آئی اے کی پرواز کو انجن میں خرابی کے باعث ماسکو ایئر پورٹ پر اتار لیا گیا۔ ماسکو پی آئی اے ترجمان کے مطابق پرواز نمبر پی کے سات سو پچاسی کے تمام مسافر خیریت سے ہیں۔
جن کی جلد روانگی کے اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ پی آئی اے کی متبادل پرواز پی کے سات سو ایک کو اسلام آباد سے ماسکو روانہ کر دیا گیا ہے جو تین گھنٹے میں ماسکو پہنچ جائے گی۔
