
انگلینڈ (جیوڈیسک) ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے تیسرے دن آج انگلینڈ اپنی دوسری اننگز اسی رنز دو کھلاڑی آٹ سے شروع کریگی۔ ناٹنگھم میں کھیلے جارہے ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ کے دوسرے روز کبھی انگلینڈ اور کبھی آسٹریلیا کا پلہ بھاری رہاا۔
انگلینڈ نے دوسرے دن کی ابتدا میں ہی آسٹریلیا کی نو وکٹیں صرف ایک سو سترہ رنز پر حاصل کرلی تھیں لیکن پھر فلپ ھیوز اور ایشٹن ایگار نے آخری وکٹ پر نیا عالمی ریکارڈ بناتے ہوئے ایک سو تریسٹھ رنز بنائے۔ اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے ایگار دو رنز کی کمی سے سنچری بنانے سے محروم رہے۔
ایگار گیارھویں نمبر پر سنچری بنانے والے پہلے بیٹسمین نہ بن سکے۔ آسٹریلیا نے دو سو اسی رنز بنا کر انگلینڈ کے خلاف پینسٹھ رنز کی برتری حاصل کی۔ انگلینڈ کی دوسری اننگز میں روٹ اور ٹروٹ آٹ ہوئے۔ ایلیسٹر کک سینتیس اور کے ون پیٹرسن پینتیس رنز پر ناٹ آٹ ہیں۔
