
کراچی (جیوڈیسک) یونس خان نے کہا کہ انہیں کوئی بلائے یا نہ بلائے فرق نہیں پڑتا، اس پربات نہیں کرنا چاہتا کہ انگلینڈ کے دورے سے قبل ریٹائر ہونا پڑ جائے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ جس طرح ویسٹ انڈیز نے اپنے گریٹ پلیئرز کو عزت نہیں دی، آج ان کی ٹیم کا حال سب کے سامنے ہے، پاکستان نے بھی یہ روش برقرار رکھی تو ٹیم کو نقصان ہوگا۔
