Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • ڈکشنری
      • اردو سے انگلش ڈکشنری
      • انگلش سے اردو ڈکشنری
      • اردو رومن سے انگلش
      • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    • ویڈیوز
    • موسم
    • فنانس
  • شاعری
    • Poets (شاعر)
    • جون ایلیا
    • حسن رضوی
    • حمایت علی شاعر
    • خمار بارہ بنکوی
    • راحت اندوری
    • ساغر صدیقی
    • سلیم کوثر
    • سیدارشاد قمر
    • سید ضمیر جعفری
    • شاحر لدھیانوی
    • شاہد رضوی
    • شکیب جلالی
    • عدیل زیدی
    • عطاء الحق قاسمی
    • علامہ محمد اقبال
    • فاخرہ بتول
    • فرخت عباس شاہ
    • فیض احمد فیض
    • قتیل شفائی
    • ماہ رخ زیدی
    • مجید امجد
    • محسن بھوپالی
    • محسن نقوی
    • محمد علی خان
    • مرزا غالب
    • منیر نیازی
    • ناصر کاظمی
    • نوشی گیلانی
    • پروین شاکر
    • مسز جمشید خاکوانی
    • آپکی شاعری
  • ادب
    • ہفتہ وار ناول
    • منتخب افسانے
    • آپکی تحریر
    • گوشئہ فکر
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
  • دیگر
  • شاعری
  • ادب
Geo Urdu
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم27830
    • Educationکاش چند لوگ اورMarch 21, 2022
    • National Assemblyسوال یہ ہے کہ۔۔۔۔March 21, 2022
    • Narendra Modiمودی کا مکروہ چہرہMarch 20, 2022
    صحت و تندرستی825
    • Medicineایک اینٹی سیپٹک دوا یوٹی آئی کے دوبارہ حملے کو روک سکتی ہےMarch 14, 2022
    • Antsچیونٹیاں بھی سرطان کی بو’سونگھ‘ سکتی ہیںMarch 13, 2022
    • Pillowسانس لیتے تکیے کو گلے لگانے سے ڈپریشن میں کمیMarch 12, 2022
    دلچسپ اور عجیب228
    • Callٹیلی مارکیٹنگ فون کالز کا مقدمہ، امریکی شخص 75 ہزار ڈالر جیت گیاMarch 15, 2022
    • Restaurantزمین سے 1800 فٹ بلند دنیا کا بلند ترین ریستورانMarch 9, 2022
    • Diamondاینٹوں کے بھٹے پر مزدور کو ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کا ہیرا مل گیاFebruary 28, 2022
    سائنس اور ٹیکنالوجی468
    • Youtubeیوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئےMarch 21, 2022
    • Telegramبرازیلین سپریم کورٹ کا ملک میں ٹیلی گرام کو بند کرنے کا حکمMarch 19, 2022
    • Starsجیمس ویب خلائی دوربین نے ستارے کی پہلی ’صاف ستھری‘ تصویر کھینچ لیMarch 17, 2022
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    ڈکشنری
    • اردو سے انگلش ڈکشنری
    • انگلش سے اردو ڈکشنری
    • اردو رومن سے انگلش
    • محاورے ۔ کہاوتیں ۔ ضرب المثل
    ویڈیوز
    موسم
    فنانس
  • شاعری
    Poets (شاعر)
    جون ایلیا28
    • dua handsوہ اپنے آپ سے بھی جدا چاہیے ہمیںMarch 11, 2012
    • Catherine Breakکفِ سفیدِ سرِ ساحلِ تمنا ہےMarch 11, 2012
    • Lovers HandsسزاMarch 11, 2012
    حسن رضوی22
    • candle lightوہ باخبر ہے کبھی بے خبر نہیں ہوتاMarch 15, 2012
    • quit loveیہ قسمت کے دھارے سدا ایک سے ہیںMarch 15, 2012
    • prayٹھرہے پانی کو وہی ریت پرانی دے دےMarch 14, 2012
    حمایت علی شاعر7
    • Couple Man Womanہر قدم پر نت نئے سانچے میں ڈھل جاتے ہیں لوگMay 2, 2012
    • himayat ali shairازل سے ایک عذاب قبول و رد میں ہوںMay 2, 2012
    • fire in eyeجو آگ نہ تھی ازل کے بس میںMay 2, 2012
    خمار بارہ بنکوی20
    • makhmoor nazarainواقف نہیں تم اپنی نگاہوں کے اثر سےMay 15, 2012
    • Sad Love Storyجب وہ پشیماں نظر آئے ہیںMay 15, 2012
    • couple leaving each otherجبیں عشق میں آسرا دینے والےMay 15, 2012
    راحت اندوری12
    • looking at cloudy skyچمکتے لفظ ستاروں سے چھین لائے ہیںAugust 24, 2012
    • alone boat eveningسمندر پار ہوتی جا رہی ہےApril 20, 2012
    • sad cloudsمحلہ سائیں سائیں کر رہا ہےApril 20, 2012
    ساغر صدیقی8
    • dile-beqrar-chup-ho-jaاے دلِ بے قرار چپ ہو جاMay 22, 2012
    • blind feetمانا وادئی عشق میں پائوں اندھا رکھنا پڑتا ہےMay 22, 2012
    • lost moon lightکس کو بھاتی رہی رات بھر چاندنیMay 21, 2012
    سلیم کوثر7
    • my thoughtsمیں خیال ہوں کسی اور کا مجھے سوچتا کوئی اور ہےMarch 12, 2012
    • long roadتم نے سچ بولنے کی جرات کیMarch 12, 2012
    • On Floorیہ لوگ جس سے اب انکار کرنا چاہتے ہیںMarch 12, 2012
    سیدارشاد قمر17
    • man waitingابھی ٹوٹا ہے اک تارا تُو شاید لوٹ کر آئےMay 1, 2012
    • dream less sad nightsاداس راتیں ہیں خواب سارے اجڑ چکے ہیںMay 1, 2012
    • blue moonظلمتوں میں ازسرِ نو کیوں بلاتے ہو مجھےMay 1, 2012
    سید ضمیر جعفری13
    • friends of countryاو دیس سے آنے والے بتاApril 27, 2012
    • i am neutralہم ‘نیوٹرل’ ہیں خارجہ حکمت کے باب میںApril 27, 2012
    • ZamirJafariآگ جب تک جلے نہ جانوں میںApril 26, 2012
    شاحر لدھیانوی12
    • awara manzilیکسوئیMarch 2, 2012
    • sahir-ludhianviجو بات تجھ میں ہے تری تصویر میں نہیںFebruary 29, 2012
    • i am aloneمیں نے چاند اور ستاروں کی تمنا کی تھیFebruary 29, 2012
    شاہد رضوی18
    • zakhmi phoolاس سے وفا کی آس نہیں ہم بھی کیا کریںMarch 11, 2012
    • islamic imageعشق کا تجربہ ضروری ہےMarch 11, 2012
    • beautiful eyesجب سے یہ زندگی ملی ہے ہمیںMarch 11, 2012
    شکیب جلالی22
    • beautiful girlعکس اور میںMay 8, 2012
    • shakeb jalaliخدا وندانِ جمہور سےMay 8, 2012
    • planting new lifeہمارا دَورMay 8, 2012
    عدیل زیدی11
    • father daughterخواب اور حقیقتFebruary 27, 2012
    • khawahishگھر عطا کر مکاں سے کیا حاصلFebruary 27, 2012
    • past presentیہ زمینی بھی زمانی بھیFebruary 27, 2012
    عطاء الحق قاسمی6
    • flower in waterوہ سکون جسم وجاں گرداب جاں ہونے کو ہےFebruary 26, 2012
    • duaوہ ایک شخص کہ منزل بھی، راستا بھی ہےFebruary 26, 2012
    • cactus flowersکانٹوں سی اس دنیا میں وہ پھولوں جیسیFebruary 26, 2012
    علامہ محمد اقبال158
    • Complainedگلہ – ضربِ کلیمSeptember 15, 2014
    • allama praying in maisque qurtabaیا رب دل مسلم کو وہ زندہ تمنا دے .. دعاNovember 8, 2012
    • madinah mosqueاے باد صبا! کملی والے سے جا کہیو پیغام مراNovember 3, 2012
    فاخرہ بتول24
    • shehr e dilاسے روکتے بھی تو کس لیے؟May 20, 2012
    • mohabbat rooth jay toمحبت روٹھ جائے توMay 20, 2012
    • alone thinkingمرا پیارا حرف غلط نہیںMay 20, 2012
    فرخت عباس شاہ24
    • sham ka dardشام کے درد سے جھولی بھر لیJune 3, 2012
    • shiddatشدتیںJune 2, 2012
    • morjhaya phoolتم نے دیکھا ہے مجھےJune 2, 2012
    فیض احمد فیض27
    • madam noor jahanمجھ سے پہلی سی محبت مری محبوبApril 14, 2012
    • Faiz ahmad faizاشعارApril 14, 2012
    • love painرقیب سےApril 14, 2012
    قتیل شفائی16
    • Cute Baby Loversمل کر جدا ہوئے تو ؟March 20, 2012
    • Qateel Shifaiپہلے تو اپنے دل کے راز جان جائیےMarch 20, 2012
    • Raat ke pursakoon lamhoon meinپریشان رات ساری ہے ستارو تم تو سو جائوMarch 20, 2012
    ماہ رخ زیدی9
    • true baby friendsمحبت ہو ہی جاتی ہےMarch 4, 2012
    • sajdaہم جب بھی تنہا گھر گئےMarch 4, 2012
    • helping handsمجھکو معصومیت کا صلہ مل گیاMarch 4, 2012
    مجید امجد16
    • Autographآٹو گرافFebruary 24, 2012
    • flowers at sun riseاس اپنی کرن کو آتی ہوئی صُبحوں کے حوالے کرنا ہےFebruary 24, 2012
    • red roseروش روش پہ ہیں نکہت فشاں گُلاب کے پھولFebruary 24, 2012
    محسن بھوپالی9
    • Beautiful Girlچمن چمن اسی رنگین قبا کو دیکھتے ہیںMarch 1, 2012
    • the struggleشعلہ حسن مجسم گریہ شبنم بھی ہےMarch 1, 2012
    • charaaghٹھوکریں کھا کے جو سنبھلتے ہیںMarch 1, 2012
    محسن نقوی26
    • different from peopleوہ بظاہر جو زمانے سے خفا لگتا ہےMarch 30, 2012
    • destroy peopleاُجڑے ہوئے لوگوں سے گریزاں نہ ہوا کرMarch 30, 2012
    • broken mirrorشکستہ آئینوں کی کرچیاں اچھی نہیں لگتیںMarch 29, 2012
    محمد علی خان10
    • coloursبکھرتے رنگوں جیسا ہو گیا ہوں، یہ سوچتا ہوںMarch 3, 2012
    • burning heartجو بھی جھوٹا تھا وہی خواب دکھایا خود کوMarch 3, 2012
    • empty graveاگر کچھ رابطہ باہر سے بنتا جا رہا ہےMarch 3, 2012
    مرزا غالب33
    • Deewan-e-Ghalibشب خمارِ شوقِ ساقی رستخیز اندازہ تھا . دیوانِ غالبDecember 23, 2012
    • Deewan-e-Ghalibیک ایک قطرے کا مجھے دینا پڑا حساب . دیوانِ غالبDecember 20, 2012
    • Deewan-e-Ghalibشب کہ برقِ سوزِ دل سے زہرہ ابر آب تھا . دیوانِ غالبDecember 19, 2012
    منیر نیازی17
    • munir niaziماضیMay 31, 2012
    • Munir Niaziنا رسائیMay 31, 2012
    • munir niaziمیرے دشمن کی موتMay 31, 2012
    ناصر کاظمی16
    • mera elaj chara gar k pass nahinوہ دلنواز ہے لیکن نظر شناس نہیںMay 29, 2012
    • bharpoor rahi bahaar kuch dareٹھھرا تھا وہ گلعذار کچھ دیرMay 29, 2012
    • safar manzil e shab yaad nahiسفر منزلِ شب یاد نہیںMay 29, 2012
    نوشی گیلانی22
    • noshi gilaniوہ کیسا خوف تھا کہ رختِ سفر بھی بھول گئےMay 25, 2012
    • ways changedوہ بات بات میں اتنا بدلتا جاتا ہےMay 25, 2012
    • with butterfliesوہ بے ارادہ سہی، تتلیوں میں رہتا ہےMay 25, 2012
    پروین شاکر21
    • parveen shakirایکسٹیسیApril 6, 2012
    • past sad memoriesوہ رُت بھی آئی کہ میں پھول کی سہیلی ہوئیApril 5, 2012
    • parveen shakirواہمہApril 5, 2012
    مسز جمشید خاکوانی44
    • Green Leaves Rainسبز پتوں پہ اٹکی ہوئی شبنم کی طرحApril 17, 2015
    • Love Fearاندیشے بھی تھے، رسوائی بھی تھیApril 17, 2015
    • The journeyحساب دوراںFebruary 22, 2015
    آپکی شاعری898
    • Ishqشعور و فکر میں جب روشنی نظر آئیDecember 6, 2021
    • Muhammad PBUHمیرا قبیلہ محمدی ہےOctober 25, 2020
    • Loveایسا روٹھا وہ ہم سے بیگانہ ہواSeptember 23, 2020
  • ادب
    ہفتہ وار ناول
    منتخب افسانے
    آپکی تحریر
    گوشئہ فکر

عدل و انصاف کی روح

March 21, 2017 0 1 min read
Law
Law
Law

تحریر : طارق حسین بٹ شان
امریکی تاریخ کا اگر بغور جائزہ لیا جائے تو ایک بات حتمی یقین کے ساتھ کہی جا سکتی ہے کہ امریکہ میں قانون کی مکمل حکمرانی ہے اور کسی صا حبِ اقتدار کو اسے چھونے کی اجازت نہیں ہے۔ قانون کی یہی حکمرانی امریکہ کی اصل طاقت ہے۔حکمران کتنا ہی مقبول اور طاقتور کیوں نہ ہو اسے امریکی نظامِ عدل اور قانون وآئین کے سامنے سرِ تسلیم خم کرنا پڑتا ہے۔امریکی صدر میں جتنی انانیت ہوتی ہے شائد اس کا عشرِ عشیر دنیا کے کسی دوسرے حکمران میں نہیں ہوتا لیکن اس کے باوجود صدرِ امریکہ کو یہ باور کروا دیاجاتا ہے کہ وہ دنیا میں کچھ بھی سکتے ہیں لیکن امریکی آئین و قانون سے کھلواڑ نہیں کر سکتے۔

عراق پر حملہ ہو یا پھر افغانستان پر یلغار ہو امریکی صدر کو اس سلسلے میں وسیع اختیار حا صل ہو تے ہیں اوروہ ایسا حکم صادر کرنے کا مکمل ا ختیار رکھتا ہے لیکن یک ایسے صدارتی حکم نامے پر جہاں سات ملکوں اور اب چھ ملکوں کے شہریوں کے بنیادی حقوق متاثرہوتے ہیں اسے عدلتوں سے پسپائی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور صدرِ امریکہ کوئی واویلا نہیں کرتا بلکہ دل کی کامل یکسوئی سے عدالتی فرمان پر عمل داری کو یقینی بناتا ہے۔عدلیہ کے سامنے اس کی انانیت اس کے آڑے نہیں آتی جب کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کی شروعات پر اس کی انانہت کو ٹھیص پہنچتی ہے اور وہ پروگرام کا بیڑہ اٹھانے والے عظیم سپوت ذولفقاتر علی بھٹو کونشانِ عبرت بنا دینے کی دھمکی ہی نہیں دیتا بلکہ اس پر عمل کر کے بھی دکھاتا ہے ۔یہ الگ بات کہ نشان ِ عبرت بنائے جانے والا عظیم سیاستدان اب کروڑوں پاکستانیوں کا فخر و ناز کی علامت بن چکا ہے۔

بہر حال امریکہ میں حکمران عدالتوں پر دبائو نہیں ڈالتے اور نہ ہی ان پر حملہ آور ہوتے ہیں۔عدالتی فیصلے سے متفق نہ ہونا یا ذہنی تحفظا ت رکھنا ایک الگ بات ہے لیکن عدالت کی اتھارٹی کو تسلیم نہ کرنادوسری بات ہے اور امریکی حکمران قانون سے روگردانی کا تصور نہیں کر سکتے۔مزے کی بات یہ ہے کہ امریکہ میں عدلیہ میں ایڈہاک ازم نہیں ہے اور نہ ہی عدلیہ کسی حکمران کے رحم و کرم پر ہوتی ہے۔یہ سچ ہے کہ سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی منظوری صدرِ امریکہ ہی دیتا ہے لیکن اس کے بعد اس کا کوئی کردار باقی نہیں رہتا کیونکہ چیف جسٹس کو معطل کرنا یا ہٹانا اس کی صوابیدیدی اختیارات میں نہیں ہوتا۔امریکہ میں ہر جج اپنی موت تک اپنے عہدے پر قائم ہ سکتا ہے ، اس کا پاگل پن، بیماری،اپاہجی یا خراب صحت ہی فرائض ادا کرنے سے روک سکتی ہے لہذا جب صورتِ حال ایسی ہو کہ جج کے سر پر عدمِ تحفظ کی کوئی تلوار نہ لٹک رہی ہو تو پھر اپنے ضمیر کو بیچ دینے کی نوبت نہیں آتی۔امریکی جج پر چونکہ کسی قسم کا معاشی،معاشرتی ،خاندانی اور مالی دبائو نہیں ہوتااور شائد یہی وجہ ہے کہ امریکی جج اپنی ایمانداری،علم ،ذہن اور قانونی روح کے مطابق فیصلے کرتا اور انصاف کے سارے پہلووں کو مدِ نظر رکھتا ہے ۔اس کے فیصلوں سے اختلاف تو کیا جا سکتا ہے لیکن اس کی ایمانداری پر شک نہیں کیا جا سکتا۔اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہوتا ہے۔

اگر نیت صاف ہو تو پھر فیصلے بھی مبنی بر انصاف ہوتے ہیں لیکن اگر نیت میں کھوٹ ہو تو پھر انصاف کا خون ہوتا ہے اور یہی پاکستان کی بد قسمتی ہے کہ یہاں پر عمومی فیصلے انصاف کی بجائے نوٹوں کی حررات اور حکمرانوں کی خوشنودی کے لئے کئے جاتے ہیں۔،۔ موجودہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنا عہدِ صدارت شروع کرنے پر سات ملکوں کے خلاف سفری پابندیوں کا ایک قانون جاری کیا جس سے پوری دنیا میں تہلکہ مچ گیا۔امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ خوش تھے کہ انھوں نے امریکی عوام سے جو وعدہ کیا تھا اسے ایفا کرد یا ہے لیکن انھیں کیا خبر تھی کہ ان کا پہلا صدارتی حکم عدلیہ کے ہاتھوں پارہ پارہ ہو جائیگا۔اس طرح کا عدیم النظیر مظاہرہ امریکہ میں ہی دیکھا جا سکتا ہے۔

دنیا کا سب سے طاقتور انسان کیا اس بات کا تصور کر سکتا تھا کہ اس کے پہلے صدارتی حکم کو عدلیہ ردی کی ٹوکری میں پھینک دے گی؟عدالتی فیصلے سے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جس طرح جگ ہسائی ہوئی وہ کسی بیان کی محتاج نہیں ہے لیکن کمال یہ ہے کہ امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے نہ تو عدلیہ پر چڑھائی کی اور نہ ہی بریف کیسوں سے ججز کو رشوت دینے کی کوشش کی حالانکہ امریکہ دنیا کا امیر ترین ملک ہے اور اس کا صدر بے پناہ اختیارات کا حامل ہے ۔وہ چاہتے تو دولت کے انبار لگانا اس کیلئے کونسا مشکل کام تھا لیکن وہ ایسا کر نہیں سکتا کیونکہ اسے اس کا حساب بھی دینا پڑتا ہے اور پھر امریکی ججز پا کستانی ججز کی طرح تو نہیں کہ انھیں بریف کیسز سے خرید لیا جائے۔

چیف جسٹس سجاد احمد شاہ کے ساتھ یہی ہوا تھا کہ سپریم کورٹ کے چند ضمیر فروش ججز نے ان کے خلاف عدالتی بغاوت کر کے انھیں ان کے عہدے سے معزول کر دیا تھا ۔کیسا منظر ہو گا کہ چند ماتحت ججز کسی کے اشارے پر اپنے چیف کو معطل کر رہے ہوں گے؟قوم اخلاقی بانجھ پن کا شکار ہو جائے تو ایسے ہی ہوا کرتا ہے۔پاکستانی معاشرے کا المیہ یہ ہے کہ یہ کرپشن کی دلدل میں بری طرح دھنس چکا ہے اور کوئی معجزہ ہی اسے اس دلدل سے نکال سکتا ہے۔چیف جسٹس سجاد شاہ کے بارے میں اس کے چند ساتھیوں نے مخبری کر دی تھی کہ وہ میاں محمد نواز شریف کے خلاف فیصلہ صادر کرنے والے ہیں بس پھر کیا تھا ایک لائو لشکر تیار کیا گیا اور سپریم کورٹ پر چڑھائی کر دی گئی جس سے چیف جسٹس کو اپنے چیمبر میں چھپ کر اپنی جان بچانی پڑی اور پھربریف کیسوں میں بھرے ہوئے نوٹوں نے باقی ماندہ کام سر انجام دے دیا۔اس کارِ خیر کو سر انجام دینے والوں کو بڑے بڑے عہدوں سے نوازا گیا ۔کوئی صدرِ مملکت بنا،کوئی سینیٹر بنا ،کوئی ایم این اے بنا اور کوئی گورنر بنالیکن ان سب افراد کی پیشانی میں رسوائی کی جو کالک چمٹی ہوئی ہے اسے کون مٹاسکے گا؟افراد چلے جاتے ہیں،موت سے ہمکنار ہو جاتے ہیں اور مٹی میں مل کر مٹی ہو جاتے ہیں لیکن ان کی ذات کے ساتھ منسلک افعال کبھی نہیں مرتے ۔وہ سدا ان کا پیچھا کرتے ہیںاور تاریخ میں ایک ریفرنس کی شکل میں سدا زندہ رہتے ہیں۔

وہ تمام افراد جو چیف جسٹس کے خلاف بغاوت میں ملوث تھے ان کا منفی کردار ہمیشہ عبرت کی علامت بنا رہیگااور اسے تاریخ کے اوراق سے کوئی کھرچ کر علیحدہ نہیں کر سکے گا۔جو لوگ مفادِ عاجلہ کو اپنی منزل بنا لیتے ہیں آخرِ کار رسوا ہوتے ہیںاور جسے وہ اپنی کامرانی تصور کرتے ہیں اسی میں ان کی رسوائی پنہاں ہو تی ہے لیکن وہ اپنی کم عقلی کی وجہ سے اسے دیکھنے سے قاصر ہوتے ہیں۔جب نگاہوں پر حر ص و ہوس کے پردے حائل ہو جائیں تو سچائی اپنا چہرہ چھپا لیتی ہے اور برائی خوشنما بن کر ابھرتی ہے حالانکہ برائی انتہائی مکروہ اور بد نما ہوتی ہے لیکن ا س کا کیا کریں کہ بے کردار لوگوں کی نگاہوں میں برائی ہی خوش نما ٹھہرتی ہے اور اس کا حصول ان کی پہلی ترجیح بن جاتی ہے ۔اقبال نہ شائد ایسے ہی لوگوں کے بارے میں کہا تھا کہ ( ہوس چھپ چھپ کے سینوں میں بنا لیتی ہے تصویریں ) یہ کیا کم ہے کہ وقت کا کاتب اس وقت یہ چند سطریں لکھ کر ایسے بے کردار انسانوں کی دولت پرستی اور جاہ طلبی کی خواہش کو ہدفِ تنقید بنا رہا ہے۔

بات یہ نہیں کہ ہماری عدلیہ انصاف پسند ججز سے محروم ہے بلکہ اس میں بڑے بڑے دبنگ ججز رہے ہین جھنیں نہ تو کوئی خرید سکا اور نہ دولت و حشمت اور عہدوں کا لالچ انھیں اپنی چنی گئی راہ سے ہٹا سکا۔وہ عدل و انصاف کے ایسے کوہِ گران تھے جن کے عدل و انصاف کی روشنی آج بھی دلوں میں عزم و ہمت کو پروان چڑھاتی ہے ۔ان کا شفاف اور بے داغ کردار ہمارے لئے باعثِ فخر ہے اور ہم انھیں سدا خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں کیونکہ انھوں نے عدل و انصاف کی روح کو زندہ رکھا تھا ۔سچ تو یہ ہے کہ قانون کی حکمرانی ہی قوموں کی ترقی کا پہلا زینہ ہوتا ہے لیکن بد قسمتی سے کچھ افراد نے اسے ذاتی اقتدار اور خواہشات کی بھینٹ چڑھا رکھا ہے ۔میری ذاتی رائے ہے کہ جس دن ہم نے آئین و قانون کو اپنا راہنما اصول بنا لیا دنیا کی کوئی قوم پاکستان کا مقابلہ نہیں کر سکے گی کیونکہ خدا نے اس قوم کے افراد کو بے شمار صلا حیتوں سے نواز رکھا ہے۔

Tariq Hussain Butt Shan
Tariq Hussain Butt Shan

تحریر : طارق حسین بٹ شان
(چیرمین) مجلسِ قلندرانِ اقبال

Share this:
Tags:
History justice law spirit Tariq Hussain Butt Shan World انصاف تاریخ دنیا روح عدل قانون
Pakpattan
Previous Post پاکپتن کی خبریں 21/3/2017
Next Post غریب پروری
Pray

Related Posts

Youtube

یوٹیوب نے لائیو اسٹریم کے مزید فیچر پیش کر دیئے

March 21, 2022
Saeed Ghani

عمران خان اسی ماہ سابق وزیراعظم ہو جائیں گے: سعید غنی کا دعویٰ

March 21, 2022
Khalid Javed Khan

اجلاس کے دن کسی کو ہجوم سے نہیں گزرنا پڑے گا: اٹارنی جنرل کی عدالت کو یقین دہانی

March 21, 2022
Joe Biden

امریکی صدر پولینڈ کا دورہ کریں گے: وائٹ ہاوس

March 21, 2022
Ukraine War

یوکرین نے خودسپردگی کا روسی مطالبہ مسترد کر دیا

March 21, 2022
Justice Umar Ata Bandial

بہتر ہو گا اسمبلی کی جنگ اسمبلی کے اندر لڑی جائے: چیف جسٹس پاکستان

March 21, 2022
© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.
ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close